ریلوے کی وزارت
ریلوے میں گزشتہ پانچ سالوں (2019-2018 سے 2023-2022) اور رواں سال (31.12.2023 تک) کے دوران گروپ ’سی‘ کے مختلف عہدوں کے لیے 302550 (عبوری) امیدواروں کو پینل میں شامل کیا گیا
Posted On:
07 FEB 2024 4:05PM by PIB Delhi
ہندوستانی ریلوے کے سائز، مقامی تقسیم اور کام کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسامیوں کا ہونا اور انہیں پُر کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ خالی اسامیاں بنیادی طور پر ریلوے کے ذریعے بھرتی ایجنسیوں کے ساتھ آپریشنل ضروریات کے مطابق انڈینٹ جاری کر کے پُر کی جاتی ہیں۔ اس عمل کے دوران، اسامیاں پیدا ہو سکتی ہیں اور انہیں بعد میں بھرا جاتا ہے۔
1.39 لاکھ اسامیوں کو پر کرنے کے لیے حال ہی میں 2.37 کروڑ سے زیادہ امیدواروں پر مشتمل دو بڑے امتحانات منعقد کیے گئے ہیں۔ 1.26 کروڑ سے زیادہ امیدواروں کے لیے سی ای این 2019/01 (این ٹی پی سی) کے لیے پہلے مرحلے کا کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ 28.12.2020 سے 31.07.2021 تک 7 مرحلوں میں 68 دنوں میں 133 شفٹوں میں 211 شہروں اور 15 زبانوں میں 726 مراکز پر منعقد کرائے گئے۔ اسی طرح سی ای این آر آر سی 01/2019 (لیول 1) کے لیے سی بی ٹی 1.11 کروڑ سے زیادہ امیدواروں کے لیے 17.08.2022 سے 11.10.2022 تک 5 مرحلوں میں 33 دنوں میں 99 شفٹوں میں 191 شہروں اور 15 زبانوں میں 551 مراکز پر منعقد کیا گیا تھا۔
گزشتہ پانچ سالوں (یعنی 2019-2018 سے 2023-2022) اور رواں سال (یعنی 2024-2023 سے 31.12.2023 تک) کے دوران 3,02,550 (عارضی) امیدواروں کو گروپ ’سی‘ کی مختلف پوسٹوں (لیول 1 اور سیکورٹی سے متعلق عہدوں سمیت) کے لیے پینل میں شامل کیا گیا ہے۔
افرادی قوت کی منصوبہ بندی کے لیے کام کے بوجھ کے بدلتے حالات، نئی ٹکنالوجیوں کے تعارف، کام کرنے کے نظام، نئے اثاثوں کی تخلیق وغیرہ کے پیش نظر منظور شدہ طاقت کا مسلسل جائزہ لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ مختلف سرگرمیوں کے لیے ریلوے میں باقاعدگی سے کام کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ یہ مشق ہندوستانی ریلوے کو اپنے انسانی وسائل کو انتہائی موثر اور نتیجہ خیز انداز میں استعمال کرنے کے قابل بناتی ہے۔
یہ اطلاع ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
*****
ش ح – ق ت
U: 4614
(Release ID: 2003805)
Visitor Counter : 72