دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم کے تحت گرانٹس اور اجرت

Posted On: 07 FEB 2024 5:15PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس ) ایک مانگ پر مبنی اجرت روزگار اسکیم ہے اور فنڈز ریاست/مرکز کے زیرانتظام علاقوں  کو لیبر بجٹ اور سال کے دوران ریاستوں کی کارکردگی کی بنیاد پر جاری کیے جاتے ہیں۔ زمینی کام کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے وزارت خزانہ سے اضافی فنڈز طلب کرتی ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فنڈ جاری کرنا ایک مسلسل عمل ہے اور مرکزی حکومت اس اسکیم کے نفاذ کے لیے ریاستوں کو فنڈز فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔

حکومت ہند نے مہاتما گاندھی نریگا کے تحت بجٹ تخمینہ 2023-24 میں 60,000 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ اس کے علاوہ ، گرانٹ کی پہلی ضمنی مانگ میں بجٹ کے مختص کو 74,524.29 کروڑ روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

مہاتما گاندھی نریگا کے سیکشن 6(1) کے مطابق، مرکزی حکومت نوٹیفکیشن کے ذریعے اپنے استفادہ کنندگان کے لیے اجرت کی شرح بتا سکتی ہے۔ اس کے مطابق، دیہی ترقی کی وزارت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ہر مالی سال میں مہاتما گاندھی نریگا اجرت کی شرح کو مطلع کرتی ہے۔ مہاتما گاندھی نریگا کارکنوں کو مہنگائی کے خلاف معاوضہ دینے کے لیے، دیہی ترقی کی وزارت زرعی مزدوروں کے لیے صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی اے ایل) میں تبدیلی کی بنیاد پر ہر مالی سال اجرت کی شرح پر نظر ثانی کرتی ہے۔ اجرت کی شرح کا اطلاق ہر مالی سال کے یکم اپریل سے ہوتا ہے۔ تاہم ہر ریاست/مرکز کے زیر انتظام  مرکزی حکومت کی طرف سے مطلع کردہ اجرت کی شرح سے زیادہ اجرت فراہم کر سکتی ہے۔

مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (مہاتما گاندھی نریگا) کے شیڈول-II میں مذکور دفعات کے مطابق،  اجرت کے متلاشی مسٹر رول کی بندش کے سولہویں دن کے بعد تاخیر کے بغیر ادا شدہ اجرت کے فی دن کے 0.05فیصد کی شرح سے تاخیر کے معاوضے کی ادائیگی حاصل کرنے کے حقدار ہوں گے۔

*****

 

ش ح ۔ا م۔م ص۔

U:4604


(Release ID: 2003745) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi