ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی)

Posted On: 07 FEB 2024 7:02PM by PIB Delhi

 

حکومت ہند کے اسکل انڈیا مشن(ایس آئی ایم) کے تحت، ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) مختلف اسکیموں کے تحت ہنر مندی کے فروغ کے مراکز/کالجوں/انسٹی ٹیوٹ وغیرہ کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعہ ہنرمندی، ازسرنو ہنر مندی اور اعلیٰ مہارت کی تربیت فراہم کرتی ہے۔ یعنی پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی)، جن شکشن سنستھان(جے ایس ایس)، نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم (این اے پی ایس) اور کرافٹسمین ٹریننگ اسکیم (سی ٹی ایس) انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) کے ذریعہ ملک بھر میں سماج کے تمام طبقات تک ہندوستان کے نوجوانوں کو صنعت سے متعلق مہارتوں سے آراستہ مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے۔

پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) 2015 میں شروع کی گئی تھی جس کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو مختصر مدت کی ٹریننگ (ایس ٹی ٹی) اور پری لرننگ کی پہچان (آر پی ایل) کے ذریعہ ہنر فراہم کرنا ہے۔ پی ایم کے وی وائی 1.0 کی کامیابی کی وجہ سے، جس میں 19 لاکھ سے زیادہ امیدواروں کو تربیت دی گئی، اسکیم کو اکتوبر 2016 میں دوبارہ شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد سال 2020 تک ایک کروڑ نوجوانوں کو تربیت دینا تھا۔ پی ایم کے وی وائی (2016-2020)2.0 کے تحت، 1.10 کروڑ امیدوار تربیت یافتہ/تعلیم یافتہ تھے۔ مذکورہ اسکیموں کے نفاذ سے سیکھنے کی بنیاد پر، وزارت نے 15.01.2021 کو پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی 3.0) کا تیسرا مرحلہ شروع کیا تھا تاکہ ملک بھر میں 8.00 لاکھ نوجوانوں کو تربیت دی جاسکے۔ مزیدبرآں، وزارت نے پی ایم کے وی وائی 3.0 کے تحت دو خصوصی پروگرام شروع کیے ہیں، یعنی کووڈ 19 کے اثرات کو کم کرنے کووڈ واریئرکے کسٹمائزڈ کریش کورس پروگرام(سی ڈبلیو کے سی سی سی پی ) اور پیشہ ورانہ تعلیم کو عام تعلیم کے ساتھ مرکزی دھارے میں لانے کے لیے جیسا کہ قومی تعلیمی پالیسی، 2020 (این ای پی، 2020) کے تحت تصور کیا گیا ہے۔قومی تعلیمی پالیسی، 2020 (این ای پی، 2020)۔ پی ایم کے وی وائی 3.0 کے تحت، 7.37 لاکھ امیدواروں کو تربیت دی گئی جن میں سی سی سی پی-سی ڈبلیو کے تحت 1.20 لاکھ اور ایس ایچ آئی کے تحت 1.8 لاکھ امیدوار شامل ہیں۔ فی الحال، پی ایم کے وی وائی 4.0 کو پورے ملک میں مالی سال  2022-2023 سےنافذ کیا جا رہا ہے۔

پی ایم کے وی وائی کے تحت، ایس ٹی ٹی سے تصدیق شدہ امیدواروں کو تقرری کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں، اور آر پی ایل میں پہلے سے موجود مہارتوں کی تصدیق کا عمل شامل ہے۔ پچھلے پانچ سالوں سے (یعنی 2018-19 سے 2022-23)، ایس ٹی ٹی کے تحت 2702 تربیت یافتہ امیدواروں میں سے، 481 امیدواروں کو ریاست گوا میں رکھا گیا ہے۔

ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

4589



(Release ID: 2003737) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Hindi