وزارت دفاع
وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے بی آر او کے جزوقتی اجرت والے مزدوروں کو یکمشت معاوضے کی ادائیگی کے لئے 179 کام کے دن مکمل کرنے کے التزام سے چھوٹ کی شق کو منظوری دی
Posted On:
07 FEB 2024 11:50AM by PIB Delhi
وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے بارڈر روڈز آرگنائزیشن(بی آر او)یعنی سرحدی سڑک تنظیم اورجنرل انجینئرنگ ریزرو فورس (جی آر ای ایف) میں کام کرنے والے جزوقتی تنخواہ والے مزدوروں (سی پی ا یلس) کو ایکس گریشیا یکمشت معاوضے کی ادائیگی کے لیے، حادثے کے وقت، 179 کام کے دنوں کو مکمل کرنے کی چھوٹ کی تجویز کو منظوری دی ہے۔ موجودہ ہدایات کے مطابق، سی پی ایل،یعنی جزوقتی کام کرنے والے مزدوروں کے لئےجنہوں نے بی آر او میں کم از کم 179 دن کام کیا ہے، پانچ لاکھ روپے کی یکمشت معاوضے کی ادائیگی کا احاطہ کیا گیا ہے۔ 179 کام کے دنوں کی اس رکاوٹ کے سبب مرنے والے سی پی ایل یعنی جزوقتی کام کرنےو الوں کے کئی خاندان مذکورہ گرانٹ سے محروم ہیں۔
بی آر او یونٹس دور دراز/ برف باری/ اونچائی والے علاقوں میں واقع ہیں جہاں جزوقتی کام کرنےوالے لوگوں (سی پی ایلس )کو عوامی سہولیات کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات بھی دستیاب نہیں ہیں کیونکہ انہیں بہت زیادہ ناسازگار آب و ہوا، گھماؤدار پہاڑی علاقے، کام کرنےکی خطرناک جگہیں اور پیشہ سے متعلق خطرات کاسامنا ہے۔
ان کی مصروفیات کے دوران ہونے والی اموات کے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کم از کم 179 کام کے دنوں کی شرط کی چھوٹ سی پی ایل یعنی جزوقتی کام کرنے والے ان افرادکے کنبوں کے لیے ایک بڑی راحت ہوگی جو سرکاری ڈیوٹی کرتے ہوئے روزی روٹی کمانے والے فرد سے محروم ہوجاتے ہیں اوراس طرح سےان کے ذریعہ معاش کو لمبےعرصےتک محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔
آپ کو یاد دلادیں کہ اس بات سے قطع نظر کہ بی آر او کے ساتھ کتنے ہی دنوں کی مصروفیات ہیں،وزیردفاع نے حال ہی میں، سی پی ایل کی بہتری یعنی جزوقتی کام کرنےوالوں کی بہتری کے لیے درج ذیل فلاحی اقدامات کو منظوری دی تھی۔
1.گروپ (ٹرم) انشورنس اسکیم بی آر او/جی آر ای ایف کے ذریعہ اپنے جاری پروجیکٹ کے کاموں کے لئے مصروف سی پی ایلس کے لئے محض سی پی ایلس کی موت ہونے کی صورت میں خاندان / قریبی رشتہ داروں کو 10 لاکھ روپے کی بیمہ شدہ قیمت کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے۔
2. جس خاکی کوپریزرو کرنے /نقل و حمل اور اٹینڈنٹ کا ٹرانسپورٹ ا لاؤنس(ٹی اے) کا حق۔
3. جنازے کی امداد کو 1000 روپے سے بڑھا کر 10,000 روپے کر دیا گیا ہے۔
4. موت وغیرہ کی صورت میں فوری مدد کے طور پر 50,000 روپے کے امدادی رقم کے طور پر پیشگی ادائیگی۔
*****
ش ح۔ش م۔ف ر
(U: 4556)
(Release ID: 2003431)
Visitor Counter : 83