دیہی ترقیات کی وزارت
مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم کے تحت نااہل کارکن
Posted On:
06 FEB 2024 6:00PM by PIB Delhi
مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم کے تحت، استفادہ کنندگان غیر ہنر مند دستی کام کے لیے براہ راست بینک/پوسٹ آفس اکاؤنٹ میں اجرت کی ادائیگی حاصل کر رہے ہیں، جیسا کہ استفادہ کنندہ نے فراہم کیا ہے۔ اجرت کی ادائیگی آدھار پر مبنی ادائیگی برج سسٹم (اے پی بی ایس) کے ذریعے کی جاتی ہے۔ یہ نظام یکم جنوری 2024 سے لازمی کر دیا گیا ہے۔
جاب کارڈز کو اپ ڈیٹ کرنا/ ڈیلیٹ کرنا مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس) کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے منعقد کی جانے والی ایک باقاعدہ مشق ہے۔ بینک کھاتوں کے ساتھ آدھار کو نہ جوڑنے کی وجہ سے جاب کارڈز کو حذف نہیں کیا گیا ہے۔
موجودہ مالی سال 2023-24 میں (01.02.2024 تک)، مندرجہ ذیل وجوہات کی بناء پر کل 85.64 لاکھ جاب کارڈز کو حذف کیا گیا ہے: (i) جعلی جاب کارڈ (غلط جاب کارڈ)، (ii) ڈپلیکیٹ جاب کارڈ ، (iii) کام کرنے کے لیے تیار نہیں، (iv) مستقل طور پر گرام پنچایت سے شفٹ ہونے والا خاندان اور (v) جاب کارڈ میں واحد فرد اور اس شخص کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔
نریگا سوفٹ (NREGASoft) کے مطابق، مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس کے تحت اپریل 2022 سے آج تک یعنی 01.02.2024 تک کل جاب کارڈز کی تعداد 311.19 لاکھ ہے۔
یہ جانکاری دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح۔ش ت ۔ م ر
U-NO.4534
(Release ID: 2003300)
Visitor Counter : 96