دیہی ترقیات کی وزارت

پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت سڑکوں کی دیکھ بھال

Posted On: 06 FEB 2024 6:01PM by PIB Delhi

پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کے رہنما خطوط کے مطابق، پروگرام کے تحت تعمیر کی گئی سڑکوں کی دیکھ بھال ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ تاہم، وزارت نے اپنی طرف سے پی ایم جی ایس وائی کے تحت تعمیر کی گئی سڑکوں کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے درج ذیل اقدام /اقدامات کیے ہیں:

اس اسکیم کے تحت منظور شدہ سڑک کے تمام کاموں کا احاطہ معیاری بولی کے دستاویز کے مطابق اسی ٹھیکیدار کے ساتھ تعمیراتی معاہدے کے ساتھ کیے جانے والے ابتدائی پانچ سالہ دیکھ بھال کے معاہدوں میں ہوتا ہے۔

کنٹریکٹ کی سروس کے لیے دیکھ بھال کے فنڈز کو ریاستی حکومتوں کے ذریعہ بجٹ بنانا اور ریاستی دیہی سڑکوں کی ترقی کی ایجنسیوں (ایس آر آر ڈی اے) کے اختیار میں ایک علیحدہ دیکھ بھال کے کھاتے میں رکھنا ضروری ہے۔ اس 5 سال کے بعد تعمیراتی دیکھ بھال کی میعاد ختم ہونے پر، پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کو زونل منٹیننس کنٹریکٹس کے تحت رکھنا ضروری ہے جس میں 5 سال کی دیکھ بھال شامل ہے جس میں منٹیننس سائیکل کے مطابق تجدید بھی شامل ہے اور وقتاً فوقتاً، ریاستی حکومتوں کی طرف سے فنڈ فراہم کیا جاتا ہے۔

مزید یہ کہ یہ یقینی بنانے کے لیے کہ ریاستیں پی ایم جی ایس وائی- III کے تحت تعمیر کی جانے والی سڑک کے ڈیزائن لائف کے دوران ضروری دیکھ بھال کے فنڈز فراہم کرتی ہیں، پروگرام کے رہنما خطوط میں ایک شق شامل کی گئی ہے جس کے تحت ریاستوں کو وزارت کے ساتھ مفاہمت نامے پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

مرکزی حکومت کو فنڈ ریلیز کی تجاویز پیش کرتے ہوئے، پی ایم جی ایس وائی کے رہنما خطوط کے مطابق، مینٹیننس فنڈز کے اجراء کے لیے ریاست سے تصدیق شدہ ہونا ضروری ہے۔

پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کی الیکٹرانک منٹیننس (eMARG)، ایک آن لائن پلیٹ فارم، تمام ریاستوں میں نافذ کیا گیا ہے تاکہ پی ایم جی ایس وائی کاموں کی تکمیل کی تاریخ سے پانچ سال تک دیکھ بھال کی نگرانی کی جا سکے (یعنی ڈیفیکٹ لیبلٹی پیریڈ-ڈی ایل پی کے تحت)۔

یہ جانکاری دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ش ت ۔ م ر

U-NO.4533



(Release ID: 2003285) Visitor Counter : 51


Read this release in: English