پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 FEB 2024 5:45PM by PIB Delhi
غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 (1967 کا 37) کے سیکشن 3 کی ذیلی دفعہ (1) کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، مرکزی حکومت کسی بھی تنظیم کو غیر قانونی تنظیم قرار دے سکتی ہے، جس کا اطلاق راجستھان سمیت پورے ملک میں ہوتا ہے۔ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے سیکشن 3 کے تحت مرکزی حکومت کے ذریعہ فی الحال غیر قانونی تنظیم کے طور پر اعلان کردہ تنظیموں کی فہرست ضمیمہ میں دی گئی ہے۔
ضمیمہ
یہ بات داخلہ امور کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
06-02-2024
U: 4524