کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تانبے کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے پالیسی اقدامات

Posted On: 05 FEB 2024 5:57PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ تانبے کی شناخت مرکزی حکومت کے ذریعہ شناخت کردہ 30 اہم معدنیات میں سے ایک کے طور پر کی گئی ہے۔ مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) (ایم ایم ڈی آر) ترمیمی ایکٹ، 2023 کے ذریعے 29 گہری اور اہم معدنیات بشمول تانبے کے لیے ایک نئی معدنی رعایت یعنی ایکسپلوریشن لائسنس متعارف کرایا گیا ہے  اور اہم اور گہرائی میں موجود  معدنیات کے لیے پرامکانی کام کاج، جن کو تلاش کرنا اور کھونا مشکل ہے۔ ایکسپلوریشن لائسنس کا مقصد نجی ایجنسیوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ اہم معدنیات کی تلاش میں جدید ٹیکنالوجی، فنانس اور مہارت حاصل کی جا سکے۔ مزید برآں، ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے تحت مطلع شدہ تسلیم شدہ نجی ایکسپلوریشن ایجنسیوں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ بغیر امکانی لائسنس کے تلاش کریں اور انہیں نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ کے تحت فنڈنگ کے لیے اہل بنایا جائے۔ مندرجہ بالا اقدامات کا مقصد تانبے کے معدنیات کی گھریلو دستیابی اور خود کفالت کو بڑھانا ہے۔

تمل ناڈو کے توتیکورین میں میسرز ویدانتا کے اسمیلٹر پلانٹ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ 2.34 لاکھ ٹن ریفائنڈ تانبے کی سالانہ صلاحیت رکھنے والا یہ پلانٹ تمل ناڈو کی  حکومت کے حکم پر مئی 2018 سے بند ہے۔ یہ معاملہ  فی الحال سپریم کورٹ میں زیر غور  ہے اور فیصلے کا انتظار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  م ع۔ ن ا۔

U-4441                         


(Release ID: 2002758) Visitor Counter : 85


Read this release in: English