صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

این ایچ ایم اور پی ایم –اے بی ایچ آئی ایم کی صورتحال پر اپ ڈیٹ


این ایچ ایم کے تحت 1.64 لاکھ سے زیادہ آیوشمان آروگیہ مندر کام کر رہے ہیں

پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم کے تحت، 730 انٹیگریٹڈ پبلک ہیلتھ لیبز (آئی پی ایچ ایل)، 3382 بلاک پبلک ہیلتھ یونٹس (بی پی ایچ یو) اور 602 کریٹیکل کیئر بلاکس (سی سی بی) کی تعمیر اور مضبوطی کا التزام کیا گیا ہے

Posted On: 02 FEB 2024 3:09PM by PIB Delhi

قومی صحت مشن کے تحت، حکومت نے لوگوں کو قابل رسائی اور سستی، صحت دیکھ بھال کی سہولت فراہم کرنے میں ریاستی حکومت کی مدد کرتے ہوئے عالمی صحت کوریج کی سمت میں بہت سے قدم اٹھائے ہیں۔ قومی صحت مشن ،صحت کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری، صحت سہولیات میں مناسب انسانی وسائل کی دستیابی، معیاری صحت دیکھ بھال کی دستیابی اور رسائی کو بہتر بنانے کے لیے معاونت فراہم کرتا ہے۔

اہداف

(26-2021 کے لئے این ایچ ایم توسیع  کے مطابق)

صورتحال

ایم ایم  آرکو فی ایک لاکھ 87تک کم کرنا

فی ایک لاکھ پر 97 زندہ ولادت

 (ایس آر ایس  20-2018)

113 فی لاکھ زندہ ولادت

(ایس آر ایس 18-2016)

آئی ایم آر کو فی ہزار 22تک کم کرنا

28 فی ہزار

(ایس آر ایس  2020 )

32فی ہزار

(ایس آر ایس  2018)

قومی سطح پر ٹی ایف آر کو 2.0 پر برقراررکھنا

2.0 (این ایف ایچ ایس 5)

2.2( این ایف ایچ ایس 4 )

ڈیڑھ لاکھ آیوشمان آروگیہ مندروں  کے آپریشنلائزیشن  کو حاصل کرنا(سابقہ اے بی – ایچ ڈبلیو  سی )

1,64,043

(15 جنوری 2024 تک )

80,348

26-11-2021 تک 

پی ایم –آیوشمان بھارت ہیلتھ انفرااسٹرکچر مشن (پی ایم –اے بی ایچ آئی ایم )کو ہندوستان کے معزز وزیر اعظم نے 64,180 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیا تھا۔ پی ایم –اے بی ایچ آئی  ایم  کے تحت اقدامات صحت کے نظاموں اور اداروں کی تمام سطحوں بنیادی، ثانوی اور ثالثی پر نگہداشت کے تسلسل پر توجہ مرکوز کرتے ہیں،تاکہ  موجودہ اور مستقبل کی وبائی امراض / آفات کا مؤثر طریقے سے جواب دینے کے لیے صحت کے نظام کو تیار کیا جاسکے ۔ اسکیم کی مدت کے دوران 730 انٹیگریٹڈ پبلک ہیلتھ لیبز (آئی پی ایچ ایل)، 3382 بلاک پبلک ہیلتھ یونٹس (بی پی ایچ یو) اور 602 کریٹیکل کیئر بلاکس (سی سی بی) کی تعمیر اور مضبوطی کے لیے اے بی ایچ آئی ایم  کا التزام  کیا گیا ہے۔

 

مالی سال -2014-15 سے مالی سال-2022-23 تک نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم ) کے تحت مرکزی ریلیز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 (کروڑروپے میں)

نمبر شمار

مالی سال

جاری رقم

1

2014-15

18288.49

2

2015-16

18065.51

3

2016-17

18424.43

4

2017-18

25465.30

5

2018-19

24998.84

6

2019-20

28939.62

7

2020-21

29455.72

8

2021-22

28033.62

9

2022-23

30907.66

نوٹ: مندرجہ بالا ریلیز کا تعلق مرکزی حکومت  کے گرانٹ سے ہے اور اس میں ریاستوں  کا حصہ شامل نہیں ہے۔

مالی سال-2021-22 سے مالی سال-2022-23 تک پردھان منتری - آیوشمان بھارت ہیلتھ انفرااسٹرکچرمشن (پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم)کے تحت مرکزی ریلیز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 (کروڑروپے میں)

نمبر شمار

مالی سال

جاری رقم

 

2021-22

584.04

2

2022-23

1228.35

نوٹ: مندرجہ بالا ریلیز کا تعلق مرکزی حکومت  کے گرانٹ سے ہے اور اس میں ریاستوں  کا حصہ شامل نہیں ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

*******

  ش ح۔م م ۔رم

U-4409  



(Release ID: 2002515) Visitor Counter : 43


Read this release in: English , Hindi