بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سال 2023 کے دوران، الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 49.25 فیصد اضافہ درج

Posted On: 02 FEB 2024 6:17PM by PIB Delhi

فیڈریشن آف آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن (ایف اے ڈی اے) سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، الیکٹرک وہیکلز کی فروخت میں گزشتہ کیلنڈر سال یعنی 2023 کے دوران 49.25 فیصدکا اضافہ ہوا ہے۔ ای وی کی فروخت کی زمرہ وار تفصیلات درج ذیل ہیں:

زمرہ

کیلنڈر سال-2022

کیلنڈر سال-2023

نمو فیصد

2 پہیہ

6,31,464

8,59,376

36.09فیصد

3 پہیہ

3,52,710

5,82,793

65.23فیصد

تجارتی گاڑیاں

2,649

5,673

114.16فیصد

مسافر گاڑیاں

38,240

82,105

114.71فیصد

میزان

10,25,063

15,29,947

49.25فیصد

ماخذ:ایف اے ڈی اے تحقیق

گاڑیوں کے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافہ/کمی کا تعلق ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی ریپوشرحوں میں اضافہ/کمی سے ہے۔ ریپو ریٹ، 08 فروری 2023 کو اپنی آخری نظر ثانی کے بعد سے، 6.50 فیصد پر برقرار ہے۔

ملک میں الیکٹرک گاڑیوں(ای ویز)کو اپنانے اور مضبوط بنانے کے لیے، بھاری صنعت کی وزارت نے درج ذیل تین اسکیمیں وضع کی ہیں:

  1.  ہندوستان میں ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کو تیز تر اپنانا اور مینوفیکچرنگ (فیم انڈیا): حکومت نےفیم انڈیا اسکیم کے فیز-II کو ابتدائی طور پر 5 سال کی مدت کے لیے نوٹیفائی کیا، جو یکم اپریل، 2019  سے نافذالعمل ہے جس کے لیے 10,000 کروڑ روپئے کی رقم مختص کی گئی جسے مزید بڑھا کر  11,500 کروڑ روپئے کردیا گیا۔
  2. آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ صنعت کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی)کی اسکیم: حکومت نے 15 ستمبر 2021 کو آٹو موٹیو سیکٹر کے لیےپی ایل آئی اسکیم کی منظوری دے دی جس میں  25,938 کروڑ روپئے کی بجٹ جاتی رقم مختص کی گئی ہے۔ یہ اسکیم الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 18 فیصد تک مراعات فراہم کرتی ہے۔
  3. پیداوار سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) کی اسکیم، ‘نیشنل پروگرام آن ایڈوانسڈ کیمسٹری سیلز(اے سی سی) بیٹری سٹوریج’: حکومت نے 12 مئی 2021 کو ملک میں اے سی سی کی تیاری کے لیےپی ایل آئی اسکیم کو منظوری دی جس کا بجٹ خرچہ ہے۔ 18100 کروڑ ہے۔ اس اسکیم میں ملک میں 50 جی ڈبلیو ایچ کے لیے ایک مسابقتی اے سی سی بیٹری مینوفیکچرنگ قائم کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔ مزید برآں، 5جی ڈبلیو ایچ کی طاق اے سی سی ٹیکنالوجیز بھی اسکیم کے تحت آتی ہیں۔

مزید برآں، ملک میں برقی گاڑیوں کے استعمال کو بڑھانے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے بھی درج ذیل اقدامات اٹھائے گئے ہیں:-

  1. الیکٹرک گاڑیوں اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجرز/چارجنگ اسٹیشنوں پر جی ایس ٹی کو کم کر کے 5 فیصدکر دیا گیا ہے۔
  2.  سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ای)نے اعلان کیا کہ بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کو سبز لائسنس پلیٹیں دی جائیں گی اور انہیں پرمٹ کی شرائط سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔
  3.  ایم او آر ٹی ایچ نے ریاستوں کو ای وی پر روڈ ٹیکس معاف کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے نتیجے میں ای وی کی ابتدائی قیمت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ معلومات بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.4366

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 2002225) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi