کوئلے کی وزارت
تجارتی کوئلے کی کانوں کی نیلامی کے آٹھویں دور کے تحت 10 بولیاں موصول ہوئیں
Posted On:
02 FEB 2024 7:10PM by PIB Delhi
کوئلے کی 39 کانوں کے لیے تجارتی کوئلہ کانوں کی نیلامی کا آٹھواں دور 15 نومبر 2023 کو نامزد اتھارٹی، وزارت کوئلہ نے شروع کیا تھا۔ بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 02 فروری 2024 تھی۔
7 کوئلے کی کانوں کے لیے کل 10 آف لائن بولیاں موصول ہوئی ہیں، جہاں 2 کوئلے کی کانوں کے لیے دو یا زیادہ بولیاں موصول ہوئی ہیں۔ نیلامی کے عمل کے حصے کے طور پر موصول ہونے والی آن لائن بولیاں 05 فروری 2024 کو نئی دہلی میں کھولی جائیں گی۔
************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 4347
(Release ID: 2002086)
Visitor Counter : 53