خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

زرعی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے فریٹ سبسڈی

Posted On: 02 FEB 2024 5:25PM by PIB Delhi

 فوڈ پراسیسنگ صنعتوں کی وزارت  2018-19 سے ٹماٹر، پیاز اور آلو (ٹی او پی) ویلیو چین کی ترقی کے لیے ایک مرکزی سیکٹر اسکیم ’’ آپریشن گرینز (او جی)‘‘ نافذ کررہی ہے۔ مرکزی بجٹ 2021 کے مطابق اس اسکیم کا دائرہ کار 3 فصلوں (ٹماٹر، پیاز اور آلو) سے بڑھا کر 22 خراب ہونے والی فصلوں تک بڑھا دیا گیا ہے جن میں 10 پھل، 11 سبزیاں (بشمول ٹی او پی) اور ایک سمندری یعنی جھینگا شامل ہیں۔ اس اسکیم میں قیمتوں کے استحکام کے اقدامات (قلیل مدتی پیمائش) اور انٹیگریٹڈ ویلیو چین ڈیولپمنٹ پروجیکٹس (طویل مدتی پیمائش) کی دو جہتی حکمت عملی ہے۔ اس اسکیم کی قلیل مدتی مداخلت کے تحت فوڈ پراسیسنگ صنعتوں کی وزارت اہل فصل کے لیے نقل و حمل (بشمول ہوا) / اسٹوریج سبسڈی فراہم کرتا ہے۔ برآمد کے معاملے میں، نقل و حمل کے چارجز کے لیے سبسڈی صرف بھارتی سرحدوں تک قابل ادائیگی ہے۔ او جی اسکیم کی قلیل مدتی مداخلت کے تحت جاری کردہ سبسڈی درج ذیل ہے:

(کروڑ روپے میں)

مالی سال

کسان ریل

سبسڈی (قلیل مدتی)

کل

2020-21

23.33

1.58

24.91

2021-22

54.46

3.74

58.20

2022-23

0

29.99

29.99

2023-24

0

2.00

2.00

کل

77.79

37.31

115.10

مرکزی شعبے کی اسکیم یعنی پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کے نفاذ کے ذریعے فوڈ پراسیسنگ صنعتوں کی وزارت ملک بھر میں فارم کے گیٹ سے لے کر خوردہ دکانوں تک موثر سپلائی چین مینجمنٹ کے ساتھ جدید بنیادی ڈھانچے کی تشکیل میں مدد کرتا ہے۔ یہ اسکیم نہ صرف ملک میں فوڈ پروسیسنگ کے شعبے کی ترقی کو فروغ دیتی ہے بلکہ زرعی پیداوار کے ضیاع کو کم کرنے، پروسیسنگ کی سطح کو بڑھانے اور پروسیسڈ فوڈز کی برآمد کو بڑھانے میں بھی مدد کرتی ہے۔

فوڈ پراسیسنگ صنعتوں کی وزارت 2 لاکھ مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کے قیام / اپ گریڈیشن کے لیے تکنیکی ، مالی اور کاروباری مدد فراہم کرنے کے لیے ایک مرکزی اسپانسرڈ اسکیم - مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز اسکیم (پی ایم ایف ایم ای) کو پی ایم فارملائزیشن بھی نافذ کررہی ہے۔ 2021-22 سے 2026-27 کی مدت کے لیے فوڈ پراسیسنگ صنعتوں کی وزارت کے ذریعہ پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم بھی شروع کی گئی ہے تاکہ عالمی فوڈ چیمپیئن بنائے جاسکیں اور بیرون ملک بھارتی فوڈ برانڈز کی نمائش کو بہتر بنایا جاسکے۔

فوڈ پراسیسنگ صنعتوں کی وزارت کے ذریعہ نافذ کردہ مذکورہ تین اسکیموں میں سے کسی کے تحت برآمدات کو فروغ دینے کے لیے خصوصی طور پر ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کوئی رقم مختص یا جاری نہیں کی جاتی ہے۔

یہ جانکاری فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزیر مملکت کے ایم شوبھا کرندلاجے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 4338



(Release ID: 2002077) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi