عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آل انڈیا فیڈریشن آف دی ڈیف )اے آئی ایف ڈی)  کے ایک وفد نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور یکم سے 7 فروری تک چلنے والے  68  ویں بہروں کے فلیگ ویک سے پہلے جھنڈا لہرایا


مودی حکومت دیویانگ جنوں کی بہبود اور انہیں  بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ

 انڈین سائن لینگویج (آئی ایس ایل) کے ساتھ بہروں کی تعلیم میں انقلاب لانے اور اُسے معیاری بنانے کے لیے پچھلے سال ایک اہم مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

’’حکومت ایک جامع معاشرے کی تعمیر اور معذور افراد کو بااختیار بنانے کے  مقصد سے کام کرنے کے لیے پُرعزم ہے’’ : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 31 JAN 2024 3:35PM by PIB Delhi

(بہروں کی کل ہند فیڈیشن )آل انڈیا فیڈریشن آف دی ڈیف(اے آئی ایف ڈی) کے ایک وفد میں یکم  فروری سے 7 فروری تک بہروں کے 68ویں پرچم ہفتہ سے پہلےآج نئی دہلی میں مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور، ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔

اپنے جنرل سکریٹری جناب روشن کمار کی قیادت میں وفد نے بہروں کے پرچمی ہفتہ کے آغاز کے موقع پر مرکزی وزیر کے سینے پر ایک اسٹیکر جھنڈا چسپاں کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/19NLN.JPG

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت دیویانگ جنوں کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ(ہندوستانی اشاراتی زبان  کی تحقیق و تربیت کا مرکز)  انڈین سائن لینگویج ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر (آئی ایس ایل آر ٹی سی) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ(این آئی او ایس) کے درمیان ۔ ہندوستانی اشاروں کی زبان(آئی ایس ایل) کے ساتھ بہروں کی تعلیم میں انقلاب  لانے اور اُسے معیاری بنانے کے لیے گزشتہ سال 29 جولائی کو ایک اہم مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ 23 ستمبر 2023 کو اشاروں کی زبان کے عالمی دن کے موقع پر، آئی ایس ایل 10,000 لغت کی اصطلاحات اور واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے بہری برادری کے لیے ویڈیو ریلے سروس کا آغاز کیا گیا، جس میں مالی شرائط کے 260  اشارات  بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، پی ایم مودی نے گزشتہ سال مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر مدھیہ پردیش کے گوالیار میں دیویانگجن کے لیے ملک کے پہلے اعلی درجے کی ٹیکنالوجی والے  کھیلوں کے تربیتی مرکز کا افتتاح کیا، جس کا نام سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپائی کے نام پر رکھا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2SZUG.JPG

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ دیویانگجن میں مالی شمولیت کو مزید بڑھانے اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کی کوشش میں معذور افراد کے بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) نے نیشنل دیویانگجن فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ڈی ایف ڈی سی)  کے بروقت قرض  کی ادائیگی کے تحت 1فیصد شرح سود میں چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جب سے پی ایم مودی نے 2014 میں عہدہ سنبھالا ہے، ان کی طرف سے دیویانگجنوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پی ایم مودی کے سماج کے ان طبقوں کی خدمت کے عزم کے مطابق ہے جنہیں پچھلی حکومتوں نے مرکزی دھارے سے باہر رکھا تھا۔

’’معذور افراد کے حقوق کے قانون، 2016 کے تحت، معذوروں کے زمرے کو 3 سے بڑھا کر 5 کر دیا گیا ہے اور مرکزی حکومت کے پاس معذوری کی مزید اقسام کو شامل کرنے کا اختیار برقرار ہے۔ اس کے علاوہ، دیویانگجنوں کے لیے ریزرویشن کوٹہ کو مرکزی حکومت کی خدمات میں 3 سے بڑھا کر 4 فیصد اور ان کے لیے تعلیم میں 5 فیصد کر دیا گیا ہے’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3AUPQ.JPG

یہ بتاتے ہوئے کہ دیویانگ انسانی وسائل کا ایک اٹوٹ حصہ ہیں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ، حکومت ایک جامع معاشرے اور معذور افراد کو بااختیار بنانے کے  مقصد سے  کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

’’انہوں نے کہا۔’’خواہ وہ سول سروسز امتحان میں دیویانگجنوں کے لیے فیس میں کمی، سول سروسز کے امتحان میں کوالیفائی کرنے والے دیویانگجنوں کے لیے ہوم کیڈر کے دو انتخاب، دیویانگ پنشن میں اضافہ، اٹینڈنٹ الاؤنس میں اضافہ وغیرہ، اس حکومت نے دیویانگوں کی، بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ دیویانگوں کے لیے تقریباً 15,000 اسامیاں، جو کہ طویل عرصے سے خالی پڑی تھیں، حکومت کی ایک خصوصی مہم کے تحت پُر کی گئیں۔ یہ پی ایم مودی کا آئیڈیا تھا جنہوں نے معذور افراد کو مخاطب کرنے کے لیے ‘وکلانگ’ کے بجائے ‘دیویانگ’ (مقدس وجود) کا خطاب دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4RMNH.JPG

سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت میں بھی ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ سائنس، ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپس میں دیویانگجنوں کی مدد کے لیے پچھلے دس بر سوں میں کئی اسکیمیں متعارف کروائی گئی ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت نے شیلانگ سمیت ملک کے مختلف مقامات پر دیویانگجنوں کے لیے کھیلوں کی تربیت کا خصوصی ادارہ قائم کیا ہے۔

*************

 

( ش ح ۔س  ب۔ رض (

U. No.4297


(Release ID: 2001779) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi , Tamil