وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

ایک بھارت شریشٹھ بھارت پروگرام کے تحت اورووِل ایکسپوزر ٹور میں شرکت کرنے والے طلباء نے اورووِل کی کلیدی اکائیوں کاجائزہ لیا


طلباء نے پونڈیچیری آشرم کا دورہ کیا اور آشرم کی زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کیں

Posted On: 01 FEB 2024 7:48PM by PIB Delhi

ایک بھارت شریشٹھ بھارت(ای بی ایس بی) پروگرام کے تحت اورووِل ایکسپوزر ٹور کے چوتھے دن،اورووِل میں حصہ لینے والے طلباء نے خوشحالی اور پونڈیچیری آشرم میں اکائیوں کے کردار کاجائزہ لیا۔ انہوں نے اورووِل کے اندر چار کلیدی اکائیوں کے کام کرنے کے بارے میں معلومات حاصل کیں جن میں  فلاح و بہبود،نیز خیروعافیت ، کاغذ، کھانے کی مصنوعات اور پروبائیوٹکس پر توجہ مرکوز  کی گئی۔

گائیڈڈ ٹور اور آشرم کے بانیوں کے ساتھ بات چیت کی نشستوں نے ان عالمی سطح پر سراہی جانے والی مصنوعات کی تخلیق میں شامل پیچیدہ عمل کی سمجھ فراہم کی۔ بانیوں نے درپیش چیلنجوں اور حاصل کیے گئے قابل ذکر اثرات کو اجاگر کرتے ہوئےاورووِل کے اپنے متاثر کن سفر کے تجربات بیان کیے ۔ بالکل اسی طرح جیسے اورووِل کا آغاز سٹی آف ڈان کے طور پر ہوا، یہ منصوبے ایک یادگار سفر کی عکاسی کرتے ہیں، جو ترقی کی علامت ہے اور عظیم تر بھلائی میں گراں قدر تعاون کرتے ہیں۔

طلباء نے اوروویل کی متنوع پہل قدمیوں کے باہم مربوط ہونے پر ایک جامع نقطہ نظر حاصل کرتے ہوئےاپنے مختلف تجربات کے درمیان اپنے علم میں خاطر خواہ اضافہ کیا ۔

پونڈیچیری آشرم کے ان کے دورے کے دوران  طلباء نے  آشرم کی زندگی کی ایک دلکش جھلک کا مشاہدہ کیا۔ آشرم کے مکینوں کے ساتھ بات چیت میں فلسفہ اور تنظیمی ڈھانچے کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم ہوئی، جس میں منفرد تعلیمی نظام اور جسمانی تعلیم پر توجہ دی گئی ہے۔ دن کا اختتام سمادھی کے دورے، کھیل کے میدان میں مراقبہ کی نشست اور آشرم میں ایک شاندار عشائیے کے ساتھ ہوا۔

ثقافتی پروگراموں کی شام میں شرکت کرنے والی یونیورسٹیوں کے طلباء کی حیرت انگیز کارکردگی  پیش کی گئی، جس نے اس دلچسپ پروگرام میں ایک متحرک رابطے کا اضافہ کیا۔ شرکاء کو ذاتی اور کیمپس دونوں سطحوں پر مؤثر کارروائیوں کے مواقع کا جائزہ لیتے ہوئے اور ان سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے ،سیکھنے کے شدید تجربے کا احساس ہوا ۔

وزارت تعلیم نے یہ پروگرام این ای پی،جی- 20 لیڈروں کے اعلامیے، شری اروبندو کے 150 ویں یوم پیدائش اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تحت موضوعات پر تعلیمی اور ثقافتی دوروں کی افادیت  پر زور دینے کے لیے شروع کیا ہے۔ مرکزی وزیر برائے تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری ،جناب دھرمیندر پردھان کے ای بی ایس بی کے تحت اروبندو سرکٹ کو متعارف کرانے کی تجویز کے بعد اس پروگرام کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس پہل  قدمی کے تحت نوجوانوں کو روحانیت اور سری اروبندو کے فلسفے سے روشناس کرانے اور انٹیگرل ایجوکیشن کے عملی نفاذ پر زور دیا جائیگا، اورووِل اس مقصد کے لیے ایک منفرد تجربہ ہے۔ اورووِل فاؤنڈیشن، وزارت تعلیم کا ایک خود مختار ادارہ، اس پروگرام کا اہتمام کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NGIQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002S6MP.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003IAMF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0040Y64.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0050V8R.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ع م۔ع ن

(U: 4292)


(Release ID: 2001743) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi