شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے گوالیار-احمد آباد فلائٹ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا


گوالیار ہوائی اڈے پر نئی ٹرمینل عمارت 498 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جا رہی ہے ، اس سے گوالیار اور آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کے سفر میں آسانی ہوگی

مدھیہ پردیش میں ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے دتیا اور ریوا میں ہوائی اڈے اور جبل پور ہوائی اڈے پر ایک نئی ٹرمینل عمارت تعمیر کی جا رہی ہے

Posted On: 01 FEB 2024 7:25PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج شہری ہوا بازی اور روڈ ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ(ریٹائرڈ)  کے  ہمراہ گوالیار-احمد آباد فلائٹ  کے روٹ کا افتتاح کیا۔  مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو بھی تقریب میں شامل ہوئے۔

اپنے افتتاحی خطاب میں جناب سندھیا نے کہا کہ فلائٹ سروس گوالیار اور احمد آباد کے درمیان 870 کلومیٹر کا فاصلہ صرف دو گھنٹے میں طے کرے گی اور ہفتے میں ایک بار پرواز کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ جلد ہی  مانگ کو پورا کرنے کے لیے اس کی پرواز  میں اضافہ کیا جائے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ فضائی سروس ایک نہیں بلکہ دو ریاستوں میں کاروبار، تجارت اور سیاحت کو فروغ دے گی اور مقامی معیشت کو ایک نیا فروغ بھی دے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XLY9.jpg

گوالیار 7 شہروں سے جڑا ہوا ہے

گوالیار ہوائی اڈے پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب سندھیا نے کہا، "16 ماہ کے ریکارڈ وقت میں ہم نے گوالیار کی ترقی کے خوابیدہ پروجیکٹ - گوالیار کے نئے ہوائی اڈے کا کام مکمل کیا ہے۔ یہ عظیم الشان ٹرمینل عمارت، جس کی لاگت 498 کروڑ روپے ہے، 20,000 مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔ اس عظیم الشان ٹرمینل کی عمارت میں مصروفیت کے اوقات میں تقریباً 1400 مسافروں کے نظم کرنے کی گنجائش ہے جو کہ پرانے ہوائی اڈے سے 3 گنا زیادہ ہے اور اس ہوائی اڈے کے ذریعہ ہر سال تقریباً 20 لاکھ مسافروں کی آمد و رفت ممکن ہو گی۔

جناب سندھیا نے گوالیار کے لیے نئی پروازوں کے اضافے کے بارے میں بھی بات کی اور کہا، "اگر ہم گوالیار کے رابطے کی بات کریں، تو 2014 میں گوالیار صرف 2 شہروں سے جڑا ہوا تھا، آج گوالیار 7 شہروں سے جڑا ہوا ہے (بنگلور، دہلی، حیدرآباد، اندور، احمد آباد، ممبئی، اور ایودھیا) اور اب یہاں سے ہر ہفتے 66 فلائٹ کی نقل و حرکت ہوتی ہے، جو کہ 2014 کے مقابلے میں 181 فیصد زیادہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G1S0.jpg

مدھیہ پردیش 31 شہروں سےجڑا ہوا ہے

مدھیہ پردیش میں ہوا بازی کے شعبے کی ترقی کے بارے میں بتاتے ہوئے، جناب سندھیا نے کہا، "2014 میں، مدھیہ پردیش صرف 12 شہروں سے جڑا ہوا تھا اور آج یہ شہر  158 فیصد اضافے کے ساتھ 31 شہروں سے جڑا ہوا ہے ۔ پورے مدھیہ پردیش میں سال 2014 میں کل 473 پروازیں تھیں، جو کہ اب سال 2024 میں بڑھ کر 968 ہو گئی ہیں، یعنی 100 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جبل پور کی نئی ٹرمینل عمارت بھی 412 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جا رہی ہے، دتیا ہوائی اڈہ 46 کروڑ روپے کی لاگت سے اور ریوا ہوائی اڈہ 90 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ہم ستنا میں ایک ایئر فیلڈ بھی بنا رہے ہیں۔ ایف ٹی او کی آسان پالیسی کا نتیجہ یہ ہے کہ مدھیہ پردیش میں کل 6 ایف ٹی او ہیں، جن کی مدد سے مدھیہ پردیش ملک میں پائلٹ سپلائی کرنے والی ایک اہم ریاست کے طور پر ابھرے گا۔

حسب ذیل شیڈول کے مطابق ایئر اکاسا کی  فلائٹ اڑان بھرے گی:

فلائٹ نمبر

پرواز کا اصل مقام

منزل

روانگی

آمد

بلاک

ای کیو پی

تعداد

سے

تک

کیو پی 1704

احمدآباد

گوالیار

10:55

12:45

01:50

7M8

4

یکم  فروری 24

یکم  فروری 24

کیو پی 1705

گوالیار

احمد آباد

13:20

14:50

01:30

7M8

4

یکم  فروری 24

یکم  فروری 24

کیو پی 1704

احمد آباد

گوالیار

10:55

12:45

01:50

7M8

1

05فروری24

05فروری24

کیو پی 1705

گوالیار

احمد آباد

13:20

14:50

01:30

7M8

1

05فروری24

05فروری24

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

گوالیار شہر زرعی اور مینوفیکچرنگ سرگرمیوں کی وجہ سے بہت زیادہ اقتصادی اہمیت رکھتا ہے جبکہ اس کا بیش بہا ورثہ ملک بھر سے ثقافتی شائقین اور زائرین کو راغب کرتا ہے۔ اس روٹ پر پروازوں کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ٹائر 2 اور ٹائر 3 شہروں کو جوڑنے والے ایک مضبوط نیٹ ورک کے ساتھ ملک کے ٹرانسپورٹیشن سسٹم کو مضبوط بنانے کے وژن کے مطابق ہے۔

اس تقریب میں موجود معززین میں احمد آباد ویسٹ کے ممبر پارلیمنٹ جناب کریت پریم جی بھائی سولنکی، حکومت مدھیہ پردیش میں توانائی کے وزیر جناب پردھومن سنگھ تومر، سماجی انصاف اور معذور افراد کی بہبود، باغبانی اور فوڈ پروسیسنگ کے وزیر جناب نارائن سنگھ کشواہا اور شہری ہوا بازی کی وزارت اور حکومت مدھیہ پردیش  کے افسران شامل تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

4286


(Release ID: 2001678) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi