عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل گڈ گورننس ویبینار سیریز – 2023-24 کا 20 واں ویبینار 31 جنوری 2024 کو ’کھیلو انڈیا اسکیم کے ذریعے کھیلوں اور تندرستی کو فروغ دینا‘ کے تھیم کے ساتھ منعقد ہوا


سال 2021 کے لیے پی ایم ایوارڈ سے نوازے گئے چورو، راجستھان اور بشنو پور، منی پور کے اضلاع کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر پرزنٹیشن دی گئی

ضلع چورو میں اٹھائے گئے اقدامات پر اس وقت کے ضلع کلکٹر سدھارتھ سہاگ نے پرزنٹیشن دی، جو اس وقت وزیر اعلیٰ راجستھان کے جوائنٹ سکریٹری ہیں

ضلع بشنو پور میں اٹھائے گئے اقدامات پر جناب لورمبم بکرم، ضلع کلکٹر، بشنو پور، منی پور کے ذریعہ پرزنٹیشن دی گئی

Posted On: 01 FEB 2024 1:40PM by PIB Delhi

نیشنل گڈ گورننس ویبینار سیریز – 2023-24 کا 20 واں ویبینار 31 جنوری 2024 کو ’کھیلو انڈیا اسکیم کے ذریعے کھیلوں اور تندرستی کو فروغ دینا‘ کے تھیم کے ساتھ منعقد کیا گیا۔

سال 2021 کے لیے پی ایم ایوارڈ سے نوازے گئے چورو، راجستھان اور بشنو پور، منی پور کے اضلاع کی طرف سے اٹھائے گئے درج ذیل اقدامات پر پرزنٹیشن دی گئی:

 

  • کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت ضلع چورو میں اٹھائے گئے اقدامات کو اس وقت کے ضلع کلکٹر جناب سدھارتھ سہاگ نے پیش کیا، جو اس وقت راجستھان کے وزیر اعلیٰ کے جوائنٹ سکریٹری ہیں۔
  • کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت ضلع بشنو پور میں اٹھائے گئے اقدامات کو منی پور کے بشنو پور کے ضلع کلکٹر جناب لورمبم بکرم نے پیش کیا۔

 

ویبینار کی صدارت جناب وی سری نواس، سکریٹری، محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) نے کی اور اس میں محکمہ کے جوائنٹ سکریٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ ویبینار میں ملک بھر کے 559 مقامات سے ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کے انتظامی اصلاحاتی محکموں، ضلع کلکٹروں، ریاستی اور ضلعی کھیلوں کے افسران، مرکزی اور ریاستی انتظامی تربیتی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

ویبینار وزیر اعظم کی ڈی اے آر پی جی کو ضلع کلکٹروں اور دیگر افسران کے ساتھ ورچوئل کانفرنسز/ ویبینار منعقد کرنے کی ہدایات کے مطابق ہے جس میں پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لیے ماضی میں وزیر اعظم ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مدعو کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے تجربات کا اشتراک کر سکیں۔

وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ڈی اے آر پی جی نے عوامی نظم و نسق میں وزیر اعظم کے ایوارڈ کی اسکیم کے تحت ایوارڈ یافتہ نامزدگیوں کی تشہیر کرنے کے لیے 20 نیشنل گڈ گورننس ویبینار کا انعقاد کیا ہے، یعنی اپریل 2022 سے ہر ماہ ایک ویبینار۔ ہر ویبینار میں لائن ڈپارٹمنٹس، ریاستی حکومتوں، ڈسٹرکٹ کلکٹرس اسٹیٹ ایڈمنسٹریٹو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور سینٹرل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے تقریباً 1,000 اہلکار شرکت کرتے ہیں۔

 

*************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 4265


(Release ID: 2001407) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi