وزارت دفاع
خلائی دفاعی ٹکنالوجی میں بڑی جست: ڈی آر ڈی او کے ٹکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت تیار کردہ گرین پروپلشن سسٹم نے مدار میں کامیابی کا مظاہرہ کیا
Posted On:
01 FEB 2024 1:38PM by PIB Delhi
ڈی آر ڈی او کے ٹکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ (ٹی ڈی ایف) اسکیم کے تحت تیار کردہ گرین پروپلشن سسٹم نے پی ایس ایل وی سی -58 مشن کے ذریعہ لانچ کردہ پے لوڈ پر مدار میں کام کرنے کا کامیابی سے مظاہرہ کیا ہے۔ اونچائی کنٹرول کرنے اور مائیکرو سیٹلائٹ کو مدار میں رکھنے والے اس 1 این کلاس گرین مونوپروپیلنٹ تھرسٹر پروجیکٹ کی تیاری کا کام بنگلورو میں قائم اسٹارٹ اپ بیلاٹریکس ایرواسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ (ڈیولپمنٹ ایجنسی) کو دیا گیا تھا۔
بنگلورو کے اسرو ٹیلی میٹری، ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک (آئی ایس ٹی آر اے سی) میں پی ایس ایل وی آربیٹل ایکسپیریمنٹل ماڈیول (پی او ایم) کے ٹیلی میٹری ڈیٹا کو زمینی سطح کے حل کے ساتھ ویلیڈیٹ کیا گیا ہے اور یہ تمام تر کارکردگی کے پیرامیٹروں پر پورا اترتا ہے۔
اس جدید ٹیکنالوجی کے نتیجے میں زیریں مدار کے لیے نان ٹاکسک اور ماحول دوست پروپلشن سسٹم تیار کیا گیا ہے۔ یہ نظام دیسی طور پر تیار کردہ پروپیلنٹ، فل اینڈ ڈرین والوز، لیچ والو، سولونائیڈ والو، کیٹالسٹ بیڈ، ڈرائیو الیکٹرانکس وغیرہ پر مشتمل ہے۔ یہ اعلی تھرسٹ کی ضروریات کے ساتھ خلائی مشن کے لیے آئیڈیل ہے۔
ڈی آر ڈی او کے پروجیکٹ مانیٹرنگ اینڈ مینٹورنگ گروپ کی رہنمائی میں ڈیولپمنٹ ایجنسی نے اس پورے پروجیکٹ کو انجام دیا ہے۔ اس نے ویکیوم میں پلس موڈ اور اسٹیڈی اسٹیٹ فائرنگ، بیرونی خلا میں ریزیڈوئل پروپیلنٹ کی منتقلی، پروپیلنٹ کی رئلائزیشن اور ٹی ڈی ایف کے تحت فلنگ کے طریقہ کار کو انجام دینے کا مظاہرہ کیا ہے۔
ٹی ڈی ایف وزارت دفاع کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے جسے ڈی آر ڈی او نے ’میک ان انڈیا‘پہل کے تحت دفاعی اور فضاو خلا میں جدت طرازی، خاص طور پر اسٹارٹ اپ اور ایم ایس ایم ایز کے لیے مالی اعانت فراہم کرنے کے لیے شروع کیاہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 4264
(Release ID: 2001299)
Visitor Counter : 102