وزارت خزانہ
اوسطاً ماہانہ مجموعی جی ایس ٹی حصولیابی دوگنی ہوکر 1.66 لاکھ کروڑ روپے ہوگئی
جی ایس ٹی نافذ ہونے کے بعد کی مدت میں ریاستوں کی ایس جی ایس ٹی محصولات میں 1.22 کااضافہ ہوا
جی ایس ٹی کے سب سے بڑے فائدہ اٹھانےوالوں میں صارفین شامل ہیں: وزیر خزانہ کا بیان
Posted On:
01 FEB 2024 12:39PM by PIB Delhi
خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں 25-2024کا عبوری بجٹ پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان میں انتہائی منقسم بالواسطہ ٹیکس نظام کو یکجا کرکے، جی ایس ٹی نے تجارت اور صنعت پر تعمیل کے بوجھ کو کم کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ‘‘ایک سرکردہ کنسلٹنگ فرم کے ذریعہ کئے گئے ایک حالیہ سروے کے مطابق، صنعت کے 94 فیصد رہنما جی ایس ٹی کی منتقلی کو بڑی حد تک مثبت سمجھتے ہیں اور 80 فیصد جواب دہندگان کے مطابق، اس نے سپلائی چین کو بہتر بنایا ہے’’۔ محترمہ سیتا رمن نے مزید کہا کہ ساتھ ہی ساتھ، جی ایس ٹی کا ٹیکس بنیاد دوگنا سے زیادہ ہو گیا ہے اور اس سال اوسطاً ماہانہ مجموعی جی ایس ٹی کی وصولی تقریباً دوگنی ہو کر 1.66 لاکھ کروڑ روپے ہو گئی ہے۔
ریاستوں کی آمدنی میں اضافہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ریاستوں کے ایس جی ایس ٹی محصولات ، بشمول ریاستوں کو جاری کردہ معاوضہ، جی ایس ٹی کے بعد کی مدت میں۔18-2017 سے 23-2022 کی جی ایس ٹی نافذ ہونے کی مدت کے بعد میں 1.22 کا اضافہ ہواہے۔ اس کے برعکس، 13-2012 سے 16-2015 کی چار سالہ مدت میں جی ایس ٹی سے پہلے ریاست کے جمع شدہ ٹیکسوں سے ریاست کے محصولات میں ٹیکس کا0.72 کااضافہ ہوا ہے ۔ مرکزی وزیر خزانہ نے زور دے کر کہا کہ سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں صارفین ہیں، کیونکہ لاجسٹکس کے اخراجات اور ٹیکسوں میں کمی کی وجہ سے زیادہ تر اشیاء اور خدمات کی قیمتوں کو نیچے آئی ہیں۔
نیشنل ٹائم کی ریلیز اسٹڈیز کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر خزانہ نے کہا کہ بین الاقوامی تجارت کو آسان بنانے کے لیے کسٹمز میں اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں ان لینڈ کنٹینر ڈپوز پر درآمدی ریلیز کے وقت میں 47 فیصد کمی سے 71 گھنٹے، ایئر کارگو کمپلیکس میں 28 فیصد سے 44 گھنٹے اور 2019 سے پچھلے چار سالوں میں سمندری بندرگاہوں پر 27 فیصد سے 85 گھنٹے تک کمی واقع ہوئی ہے۔
*************
ش ح۔ ح ا ۔ را
U-4242
(Release ID: 2001268)
Visitor Counter : 95