مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
این ٹی آئی پی آر آئی ٹی نے آئی آئی ٹی روڑکی میں ’’فائیو جی یوز کیس لیبز: بیداری اور پری کمیشننگ کی تیاری‘‘ کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا
فائیو جی ٹکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے محکمہ ٹیلی کمیونی کیشن کی مالی مدد سے آئی آئی ٹی روڑکی میں 5 جی یوز کیس لیب قائم کی گئی
وزیر اعظم نے گزشتہ سال اکتوبر میں ملک بھر میں 100 5 جی لیب قائم کرنےکی منظوری دی تھی
Posted On:
31 JAN 2024 7:59PM by PIB Delhi
آئی آئی ٹی روڑکی میں آج حکومت ہند کے محکمہ ٹیلی کمیونی کیشن کی ممبر (ٹکنالوجی) محترمہ گنجن دوے نے ’’فائیو جی یوز کیس لیبز: بیداری اور پری کمیشننگ کی تیاری‘‘ کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ اس کا اہتمام نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریسرچ، انوویشن اینڈ ٹریننگ (این ٹی آئی پی آر آئی ٹی)، ڈی او ٹی، غازی آباد نے کیا ۔ اس کا مقصد 5 جی ٹکنالوجی کے استعمال کے معاملات اور آئی آئی ٹی روڑکی میں 5 جی یوز کیس لیب کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ وزیر اعظم نے گزشتہ سال اکتوبر میں منعقدہ انڈیا موبائل کانگریس کے دوران ملک بھر میں 100 5 جی لیبز کے قیام کی منظوری دی تھی۔
محترمہ گنجن دوے نے اپنے خطاب میں تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ فائیو جی یوز کیس لیب کا بہترین استعمال کریں تاکہ نئے استعمال کے معاملے پیدا کیے جاسکیں تاکہ فائیو جی ٹکنالوجی کے فوائد معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچیں اور بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے آئی آئی ٹی روڑکی کے ڈائرکٹر جناب کمل کشور پنت نے کہا کہ ان کا ادارہ لیب کو اس کی پوری صلاحیت سے بروئے کار لانے کے لیے پرجوش ہے۔
ورکشاپ کے دوران صنعت کی جانب سے انٹرپرائزز، تعلیم، زراعت، صحت اور ای کامرس سرگرمیوں وغیرہ کے لیے فائیو جی کے مختلف ممکنہ استعمال کے معاملات پیش کیے گئے اور فیکلٹی ممبران بشمول آئی آئی ٹی مدراس، آئی آئی ٹی روڑکی اور دیگر انجینئرنگ کالجوں، صنعت کے نمائندوں، محققین، طلبہ اور ٹیلی کمیونی کیشن افسران کے درمیان تبادلہ خیال کیا گیا۔
جناب دیپک کمار، سکریٹری، حکومت اتراکھنڈ۔ این ٹی آئی پی آر آئی ٹی کے ڈائرکٹر جنرل جناب دیب کمار چکرورتی اور ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل یوپی (ویسٹ) ایل ایس اے ڈاٹ ڈاٹ او ٹی محترمہ شوبھا بھمبانی نے بھی افتتاحی سیشن میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ورکشاپ میں خطے کے تقریبا 30 اداروں کے 130 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 4215
(Release ID: 2000990)
Visitor Counter : 83