وزارتِ تعلیم
بھارت اور فن لینڈ کے درمیان پہلے اعلی سطحی مذاکرات کا انعقاد
ابتدائی سے سینئر سیکنڈری تعلیم، اعلیٰ تعلیم، طلبہ کی نقل و حرکت اور ہنرمندی کی ترقی میں تعاون کی جستجو کے لیے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا
Posted On:
31 JAN 2024 7:52PM by PIB Delhi
وزارت تعلیم کے ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری جناب کے سنجے مورتی نے آج اپنے فن لینڈ ہم منصب محترمہ انیتا لیہیکوئنن، وزارت تعلیم و ثقافت (فن لینڈ) کی پرماننٹ سکریٹری محترمہ انیتا لیہیکوئنن کے ساتھ پہلے ہند-فن لینڈ اعلی سطحی مذاکرات کی ورچوئل صدارت کی۔
فریقین نے اسکولی تعلیم، پیشہ ورانہ تعلیم اور اعلیٰ تعلیم میں متعلقہ پالیسیوں پر جامع تبادلہ خیال کیا اور ان شعبوں میں تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے مواقع کی جستجو کی۔ انھوں نے ایک بہتر تعاون کو فروغ دینے کے لیے مزید ٹھوس تجاویز اور ایکشن پلان پر بھی زور دیا ۔ مشترکہ اعلامیہ باہمی دلچسپی کے شعبوں جیسے ابتدائی سے سینئر سیکنڈری تعلیم، اعلیٰ تعلیم، طلبہ کی نقل و حرکت اور ہنرمندی کی ترقی پر جاری کیا گیا۔
فریقین نے اساتذہ بالخصوص ایس ٹی ای ایم اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے اور تعلیم کے مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ تحقیقی تعاون مشترکہ دلچسپی کا ایک اور شعبہ تھا ، خاص طور پر نئی اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیوں ، مصنوعی ذہانت ، کوانٹم ٹیک ، پائیداری ، آب و ہوا کی تبدیلی کے شعبوں میں ، بھارتی فریق نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت اعلی تعلیم کی بین الاقوامی کاری کے لیے لائے گئے نئے قواعد و ضوابط کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
بھارت اور فن لینڈ کے گرمجوشانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ اس سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ بھارت اور فن لینڈ اسکول اور اعلی تعلیم اور ہنر مندی میں مسلسل تعاون کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک نے دسمبر 2022 میں مائیگریشن اینڈ موبلٹی پارٹنرشپ معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت بھارت سے تربیت یافتہ افرادی قوت کی نقل و حرکت کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔
قومی کونسل برائے تعلیمی تحقیق و تربیت (این سی ای آر ٹی) نے مارچ 2022 میں فن لینڈ کی نیشنل ایجنسی آف ایجوکیشن (ای ڈی یو ایف آئی) کے ساتھ 5 سالہ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد باہمی دلچسپی کے شعبوں میں معلومات اور مواد کے تبادلے کے ذریعے تعلیمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں فریقین نے فن لینڈ انڈین کنسورشیم فار ریسرچ اینڈ ایجوکیشن (ایف آئی سی او آر)، گلوبل انوویشن نیٹ ورک فار ٹیچنگ اینڈ لرننگ (جی آئی این ٹی ایل)، اسکیم پروموشن آف اکیڈمک اینڈ ریسرچ کولیبریشن (ایس پی اے آر سی) اور گلوبل انیشی ایٹو آف اکیڈمک نیٹ ورک (جی آئی اے این) جیسے مختلف مشترکہ اقدامات کے تحت فعال تعاون پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں فریقوں نے تعلیم کے مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے ایک وسیع مفاہمت نامے کے امکانات کو تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
‘‘*
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 4214
(Release ID: 2000989)
Visitor Counter : 78