کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ایف آئی سی سی آئی اورڈی پی آئی آئی ٹی کے زیر اہتمام  ،’پی ایم گتی شکتی سربراہ اجلاس: ’لاجسٹک اثر انگیزی اوربنیادی ڈھانچے سے متعلق مربوط منصوبہ بندی کی جانب‘


پی ایم گتی شکتی نے ہندوستان کے لاجسٹک ماحولیاتی نظام کویکسر تبدیل کیا؛اسے عالمی عوامی فلاح و بہبود کے طور پر فروغ دیا جائےگا

پی ایم گتی شکتی اور قومی لاجسٹکس پالیسی ہندوستان میں لاجسٹکس ماحولیاتی نظام میں ہم آہنگی پیدا کرتی ہے

Posted On: 30 JAN 2024 9:42PM by PIB Delhi

فیڈریشن آف انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) نے صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ  کے محکمے(ڈی پی آئی آئی ٹی) کے  اشتراک کےساتھ آج نئی دہلی میں پی ایم گتی شکتی سربراہ اجلاس: ’لاجسٹکس اثر انگیزی اوربنیادی ڈھانچے سے متعلق مربوط منصوبہ بندی کی جانب‘ کا انعقاد کیا ۔

اس تقریب کے افتتاح کے موقع پر موجود معزز حاضرین میں  ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ ، ڈی پی آئی آئی ٹی  کی لاجسٹک ڈویژن کی اسپیشل سکریٹری  محترمہ سمترا دوارا، ایف آئی سی سی آئی کے سکریٹری جنرل جناب  شیلیش کے پاٹھک، ایف آئی سی سی آئی کے سابق صدر  اورسومانی امپریس گروپ کے چیئرمین نیز منیجنگ ڈائریکٹرجناب سندیپ سومانی،لاجسکٹس سے متعلق  ایف آئی سی سی آئی  کمیٹی کے مشترکہ چیئر مین اور پرسٹائن لاجسٹکس اینڈ انفرا پروجیکٹس لمیٹڈکے ڈائریکٹرجناب امیت کماروغیرہ شامل تھے۔

جناب راجیش کمار سنگھ نے کہا کہ پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان، ملک میں لاجسٹکس ایکونظام میں انقلابی تبدیلی لا رہا ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ ہندوستان کی ترقی کی داستان میں ٹھوس  ڈھانچہ جاتی اصلاحات، مضبوط میکرو اکنامک بندوبست  اور فزیکل، ڈیجیٹل اور سماجی شعبے کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی حمایت  شامل ہے۔سماجی  بنیادی ڈھانچے میں یہ سرمایہ کاری ملک میں کثیر جہتی اثر کا باعث بنے گی اوراقتصادی ترقی میں تعاون کرےگی ۔انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ معیشت کو باضابطہ بنانے کے ساتھ مالی شمولیت کی اعلیٰ سطح حاصل کی جا رہی ہے، ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کیا جا رہا ہے اور مالیاتی اثاثوں میں نمایاں سرمایہ کاری کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم کے وژن اور گلوبل ساؤتھ کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کے عین مطابق، ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پی ایم گتی شکتی، جو فی الحال ضلعی سطح پر شروع کی جا رہی ہے، جلد ہی  اسےعالمی عوامی فلاح و بہبود  کے طور پر فروغ دیا جائے گا۔

محترمہ سمترا داورا نے اس بات کو نمایا کیا کہ بنیادی ڈھانچہ اور لاجسٹکس اقتصادی ترقی کے کلیدی محرک ہیں۔ پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان اور نیشنل لاجسٹکس پالیسی کے آغاز کے ذریعے، حکومت نے بالترتیب بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں اور بہتر لاجسٹک سروس کی کارکردگی اور اثر انگیزی کو ترجیح دی ہے۔ لاجسٹکس کی کارکردگی اور اثر انگیزی کو بہتر بنانے کے لیے کچھ اہم اصلاحات میں شامل ہیں، 23 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ریاستی لاجسٹک پالیسیوں کومشتہر کیا، لینڈ پورٹ مینجمنٹ سسٹم (ایل پی ایم ایس)، بندرگاہوں پر ڈیجیٹلائزیشن؛این ایل پی  میرین، اورفاسٹیگ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات میں سے ایک کامیابی ورلڈ بینک کی لاجسٹک پرفارمنس انڈیکس  درجہ بندی  میں 2018 میں 44 ویں مقام سے 2023 میں 38 ویں مقام تک کی بہتری لانا ہے۔ اس کے علاوہ مقامی طور پر تیار کردہ ڈیٹا پر مبنی تین  سپورٹ میکانزم نظام تیار کیے گئے ہیں (یو ایل آئی پی،ایل ڈی بی ، اور پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان)۔

انہوں نے مربوط منصوبہ بندی،اگلی نسل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ،اور عوام پر مبنی ترقی کو فروغ دینے کی غرض سے پی ایم گتی شکتی پروگرام کے تعاون پر بھی روشنی ڈالی۔ٹیلی کام، پٹرولیم اور قدرتی گیس، قابل تجدید توانائی، علاقے کی بنیاد پر منصوبہ بندی وغیرہ جیسے شعبوں میں پی ایم گتی شکتی کے بہترین استعمال کے کچھ کیسز کو بھی اجاگر کیا۔اس کے علاوہ ،پی ایم گتی شکتی کا استعمال آخری اور پہلے میل کے اہم فرق کو بھی کم کر رہا ہے، قدرتی وسائل میں خلل انگیزی کو کم کر رہا ہے، بنیادی ڈھانچے کی تخلیق کی نقل سے بچ رہا ہے اور صلاحیت کے اشتراک کے جذبے کو فروغ دے رہا ہے۔روبوٹکس، لاجسٹکس، ویئر ہاؤسنگ، فضلہ کم کرنے اور پیکجنگ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی زور دیا گیا۔

’’پی ایم گتی شکتی اور علاقے کی ترقی سے متعلق جامع موقف‘‘ کے موضوع پر منعقدہ  ایک پینل مباحثے میں لاجسٹکس ایکو نظام میں مواقع اور ترقیوں کی بہتات کو پیش کیا، جس سے  مختلف النوع شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کیا گیا۔ ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ اور یونیفائیڈ لاجسٹکس انٹرفیس پلیٹ فارم (یو ایل آئی پی) کے بارے میں منعقدہ اجلاس میں  ہندوستان میں جامع لاجسٹکس ایکونظام اور لچکداراور قابل بھروسہ سپلائی نظام کے لیے مربوط گیٹ وے کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ، گرین لاجسٹکس کے بارے میں منعقدہ اجلاس میں لاجسٹکس اور بنیادی ڈھانچہ کے شعبے میں پائیدار ترقی کے لیے بہترین طور طریقوں کو اجاگر کیا گیا۔

مختلف شعبوں میں پیش رفت کو آگے بڑھانے میں پی ایم گتی شکتی کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، اس تقریب نے کلیدی متعلقہ فریقوں کوایک جگہ یکجاکیاتاکہ وہ  حکمت عملیوں کو تلاش کرے اور جامع اور پائیدار ترقی کے لیے باخبر، ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کےرواج  کو فروغ دیں ۔اس نے رہن سہن میں آسانی اور کاروبار کرنے میں سہولت کو بہتربناتے ہوئے  اس  انقلابی تبدیلی  لانے والی پہل قدمی کے اثر کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیےاور قابل قدرمعلومات اور سفارشات پیش  کرنے میں مدد کی۔

 

**********

ش ح ۔  ع م - م ش

U. No.4177



(Release ID: 2000767) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Hindi