قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی میں75ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے خصوصی مہمانوں کے طور پر مدعو 550 سے زیادہ قبائلی طلباء سے خطاب کرتے ہوئے، قبائلی امور کے مرکزی وزیر نے اس مجمع کو ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کی بہترین مثال قرار دیا


آپ مستقبل کے لیڈر ہیں جو امرت کال میں وِکست بھارت کے وزیر اعظم کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ملک کی تقدیر کو تشکیل دیں گے:جناب ارجن منڈا

طلباء نے حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کی تعلیم میں مدد کی اور انہیں نئی ​​دہلی میں کرتویہ پتھ پر یوم جمہوریہ پریڈ دیکھنے کا موقع فراہم کیا

Posted On: 26 JAN 2024 9:32PM by PIB Delhi

قبائلی امور، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر ملک کے دور دراز علاقوں کے 550 سے زیادہ قبائلی طلباء سے ملاقات کی، جنہیں 75ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر خصوصی مہمانوں کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ کلاس IX اور X کے یہ طلباء وزارت کی طرف سے پیش کردہ پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے استفادہ کنندگان ہیں۔ اس موقع پر جناب منڈا نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قومی راجدھانی میں کرتویہ پتھ پر قبائلی بچوں کو یوم جمہوریہ کی تقریبات دیکھنے کے لیے ذاتی طور پر مدعو کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00143F6.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002D4EW.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00327YN.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004C8Q4.jpg

 

طلباء سے خطاب کرتے ہوئے جناب منڈا نے مختلف ریاستوں سے دہلی میں جمع ہونے والے طلباء کے تنوع کے پیش نظر اس مجمع کو ’منی انڈیا‘ قرار دیا۔ وزیرموصوف نے انہیں ایک دوسرے سے ملنے اور اپنی ریاستوں، ثقافتوں اور روایات کے بارے میں جاننے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم کے ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘کے تصور کی بہترین مثال ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005AO6Y.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006PPN3.jpg

 

طلباء کو اپنے مستقبل کی تشکیل میں وزارت کے اسکالرشپ کی اسکیموں کا بہترین استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے جناب منڈا نے کہا کہ آپ مستقبل کے رہنما ہیں اور امرت کال میں وِکست بھارت کے وزیر اعظم کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے ہمارے ملک کی تقدیر کو تشکیل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم اسی وقت ترقی کر سکتی ہے جب اس کے نوجوان ایماندار اور تعلیم یافتہ ہوں۔ تعلیم کامیابی کی کنجی ہے ،کیونکہ یہ بہت سے مواقع کے دروازے کھولتی ہے۔ وزیر موصوف نے طلباء سے کہا کہ وہ یہ عہد کریں کہ انہیں  فائدہ اٹھانے کا جو موقع ملا ہے  وہ   اپنی ترقی کے بعد ملک کو واپس دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو علم کی مسلسل جستجو کرتے ہوئے اپنی شخصیت کو نکھارتے رہنا چاہیے کیونکہ آپ کی کامیابی ہی ملک کی کامیابی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007UYQW.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008WSF1.jpg

 

جناب منڈا نے طلباء کو 24,000 کروڑ روپے کے پی ایم-جن من ​​مشن کے بارے میں بتایا جس کے تحت وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اس کے آغاز کے صرف 2 ماہ کے اندرایک لاکھ پکے گھر، 1207 کلومیٹر لنک سڑکیں،1830 خصوصی طور پر کمزور قبائلی گروپ (پی وی ٹی جی) کی بستیوں کو نل کے پانی کی فراہمی ،100 موبائل میڈیکل یونٹس، قبائلی طلباء کے لیے 100 ہاسٹل وغیرہ کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم-جن من ​​مشن قبائلی برادری کی ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ہند کے ’مکمل حکومت‘ کے نقطہ نظر کی ایک بہترین مثال ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009RL72.jpg

 

اس موقع پر قبائلی امور کے سکریٹری جناب ویبھو نائر نے طلباء سے بات چیت کی اور ان سے قومی دارالحکومت کے اپنے پہلے دورے کے دوران ان کے تجربات کے بارے میں پوچھا۔ اپنے خطاب کے دوران سکریٹری نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے تجربات، سیکھنے اور ترغیبات کو اپنے ساتھی طلباء کے ساتھ مشترک کریں اور انہیں قبائلیوں بالخصوص نوجوانوں کی ہمہ جہت ترقی کے لئے حکومت ہند کی طرف سے چلائی جارہی مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہ  کریں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010SGF9.jpg

 

قبائلی امور کے ایڈیشنل سکریٹری جناب نول جیت کپور نے مدعو طلبہ کے لیے صدر جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات سمیت تاریخی یادگاروں اور دہلی میٹرو کی سواری کے علاوہ منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کی تفصیلات دی۔

زندگی میں ایک بارموقع ملنے کے لیے اظہار تشکر کرتے ہوئے طلبہ نے وزیر اعظم اور قبائلی امور کے وزارت سے ان کی تعلیم کے لیے فراہم کی جانے والی حمایت اور کرتویہ پتھ پر 75ویں یوم جمہوریہ پریڈ کا دیدار کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ہندوستان کے صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کے بڑے  موقع پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0120TYA.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011Y6OW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image013OSLC.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image014OBWT.jpg

*************

 

 

ش ح ۔ع ح۔ن ع

U. No.4156


(Release ID: 2000637) Visitor Counter : 90


Read this release in: Hindi , English