پنچایتی راج کی وزارت
پنچایتی راج اداروں کے منتخب نمائندوں کی موجودگی کے ساتھ کرتویہ پتھ پر 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات منائی گئیں
یوم جمہوریہ پر خصوصی مہمانوں کے طور پر مدعو کیے گئے پنچایتی راج اداروں کے منتخب نمائندوں کی پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ اور وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل کے ذریعہ عزت افزائی کی گئی
Posted On:
26 JAN 2024 8:08PM by PIB Delhi
ایک بے مثال اور تاریخی پہل میں، پنچایتی راج اداروں کے منتخب نمائندوں نے کرتویہ پتھ پر 75 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں حصہ لیا، جس میں ملک کے متنوع اسٹیک ہولڈروں کے اتحاد کو ظاہر کیا گیا۔ پنچایتی نمائندوں کی اپنی شریک حیات کے ساتھ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شرکت نے ملک کی عظمت اور اس کے لوگوں کی طاقت کو اجاگر کیا، اس قومی تہوار کی یادگاری تقریب میں لوگوں کی وسیع پیمانے پر شرکت کو یقینی بنانے کے لیے کرتویہ پتھ پر ایک شاندار سنگم بنایا۔ ملک بھر کی پنچایتوں کے تقریباً 400 شرکا نے بطور مہمان خصوصی نئی دہلی کے کرتویہ پتھ میں عظیم یوم جمہوریہ پریڈ کا مشاہدہ کیا۔
تھیم ’انڈیا – مدر آف ڈیموکریسی‘ اور ’وکست بھارت‘ کے ساتھ ملک اپنا 75 واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ یہ اقدام پنچایتی راج اداروں کو مضبوط بنانے اور ملک کی ترقی میں ان کے اہم کردار کو تسلیم کرنے کے وزارت کے وژن کا ثبوت ہے۔ یہ زیادہ شراکتی اور جامع جمہوریت کی تعمیر کی طرف ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔
یوم جمہوریہ کی پریڈ کے بعد، حصہ لینے والے پنچایتی نمائندوں کi دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ اور وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے ایک مناسب انداز میں عزت افزائی کی، جس نے ملک کے جمہوری تانے بانے میں پنچایت کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ سکریٹری جناب وویک بھاردواج، ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار، جوائنٹ سکریٹری محترمہ ممتا ورما، اقتصادی مشیر، پنچایتی راج کی وزارت ڈاکٹر بجے کمار بہیرا، جوائنٹ سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ اور وزارت کے دیگر سینیئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
جناب گری راج سنگھ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پنچایتوں سے کہا کہ وہ خود انحصار بنیں، ترقی یافتہ ہندوستان (وکست بھارت) کے وژن کا حصہ بنیں اور سال میں چھ بار بامعنی اور منظم گرام سبھا بلائیں۔ مقامی پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے پنچایت کے نمائندوں اور عہدیداروں کو نو شناخت شدہ موضوعاتی علاقوں میں اہداف کو حاصل کرنے کے لیے عزم کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، بنیادی ڈھانچہ، معاش اور بہت کچھ جیسے موضوعاتی شعبوں میں مقاصد کو حاصل کرنے میں اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
پنچایتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے کہا کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کے حصول میں لگن، اختراع اور تعاون کے جذبے کو فروغ دیں۔ نچلی سطح پر با اختیار بنانے اور ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کے حکومت کے عزم کے ساتھ ہم آہنگ ہونے والے آج کے تعامل و خیرسگالی پروگرام کا تذکرہ کرتے ہوئے، جناب کپل موریشور پاٹل نے پنچایت لیڈروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی متعلقہ پنچایتوں میں تبدیلی کے لیے محرک کے طور پر کام کریں۔
جناب کپل موریشور پاٹل نے کہا کہ 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات ایل ایس ڈی جی کے نو شناخت شدہ موضوعاتی شعبوں میں تبدیلی کے معمار کے طور پر اپنے کردار کو قبول کرنے کے لیے پنچایت کے نمائندوں کو تحریک دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔
پنچایت کے نمائندوں کے پرجوش جواب نے اہداف کو حاصل کرنے اور ہندوستان کی ترقی کے تبدیلی کے سفر میں اپنا تعاون کرنے کے عزم کو ظاہر کیا۔ پنچایت کے نمائندوں نے حکومت کی طرف سے ان کو دیے گئے اعزاز کے لیے اظہار تشکر کیا، ہر پنچایت کو خود کفیل بنانے اور خدمات کی فراہمی میں بہترین کارکردگی کے لیے کوشش کرنے کے اجتماعی عزم کو فروغ دیا۔
مشترکہ وژن یہ ہے کہ گاؤں کی ہمہ جہت ترقی کی سہولت فراہم کی جائے، ترقی یافتہ اور جامع ہندوستان کے حصول میں کسی کو پیچھے نہ چھوڑا جائے۔ پنچایتی راج کی وزارت کی تاریخی پہل نچلی سطح پر حکمرانی کے ڈھانچے اور قومی قیادت کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے، جس سے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ وژن پیدا ہوتا ہے۔
*************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 4072
(Release ID: 1999954)
Visitor Counter : 96