نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر یوم جمہوریہ کے لیے خصوصی مہمانوں کے طور پر مدعو کیے گئے کھیلوں کے چیمپئنز کے ساتھ بات چیت کی


کھلاڑیوں نے ہندوستان کی سافٹ پاور کو مضبوط کرنے میں مدد کی ہے: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

Posted On: 25 JAN 2024 8:18PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے یوم جمہوریہ کے موقع پر نئی دہلی میںیوم جمہوریہ کی تقریبات میں حکومت ہند کی طرف سے خصوصی مہمانوں کے طور پر مدعو کھیلوں کے چیمپئنس سے بات چیت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ ہندوستان ہر سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور ہندوستان کی معیشت دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان اگلے پانچ سال میں تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی کہانیاں بہت متاثر کن ہیں اور کھلاڑیوں کی کامیابی کی کہانیاں دوسرے کھلاڑیوں کو متاثر کرتی ہیں۔

IMG_5535.jpeg

IMG_5534.jpeg

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے سیکورٹی کے معاملے میں خود کو کافی مضبوط کیا ہے اور کھلاڑیوں کے تعاون کی وجہ سے ہندوستان نے اپنی سافٹ پاور کو بھی مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے صدر جمہوریہ ہند اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمانوں کے طور پر آنے کے لئے کھلاڑیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بات چیت میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے مرکزی وزیر اور حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں کل کرتویہ پتھ پر یوم جمہوریہ کی تقریبات کا حصہ بننے کی دعوت دی۔

ٹیلی ویژن پر یوم جمہوریہ کی تقریبات دیکھنے سے لے کر حقیقت میں اس کا مشاہدہ کرنے تک ہندوستانی مکے باز جناب گورو بھدوری نے اپنے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس یوم جمہوریہ کی تقریب کا حصہ بننے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ انھوں نے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے ان کے بچپن کے خواب کو پورا کرنے میں مدد کی۔

ہندوستانی پیرا اولمپیئن اور شوٹر جناب سنگھ راج ادھانا نے شوٹر ہونے کے بارے میں اپنے سفر کا اشتراک کیا اور ٹی او پی ایس اور کھیلو انڈیا پروگرام کی تعریف کی جو پورے ہندوستان کے کھلاڑیوں کے لیے کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کے ادراک کو ممکن بنا رہا ہے۔

کل 12 کھلاڑیوں کو یوم جمہوریہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ع۔ن ا۔

U-4051

                          


(Release ID: 1999769)
Read this release in: English , Hindi , Kannada