نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے جناب ہری شنکر بھابرا کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے
وی پی نے کہا، ”انہیں عوامی زندگی میں اعلیٰ معیار قائم کرنے کے لیے یاد رکھا جائے گا“
Posted On:
25 JAN 2024 5:59PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھر نے راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ جناب ہری شنکر بھابرا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا –
” سابق نائب وزیر اعلیٰ اور راجستھان قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر، جناب ہری شنکر بھابرا جی کے افسوسناک انتقال پر دلی تعزیت۔ ابھی پندرہ دن قبل جے پور میں ان کی رہائش گاہ پر ان کی صحت کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے ان سے ملاقات کی تھی۔
ان کے دور میں ریاستی مجلس قانون سازی کے رکن کی حیثیت سے، ان کے دانشمندانہ مشورے سے بہت فائدہ اٹھایا۔
انہیں عوامی زندگی میں اعلیٰ معیار قائم کرنے اور ممبر پارلیمنٹ، راجیہ سبھا سمیت ان کے پاس موجود عہدوں کو با وقار بنانے کے لیے یاد کیا جائے گا۔
خدا مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے“۔
*************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 4040
(Release ID: 1999699)