دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقیات کی وزارت کے سکریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ نے آج کرشی بھون میں ڈے - این آر ایل ایم کا ’’سارتھی‘‘ ایپ لانچ کیا
سب سے کمزور لوگوں کے ساتھ کام کرنے کی حکمت عملی کے لیے قومی تکنیکی حل کی شکل میں ’’سارتھی‘‘ ایپ کا استعمال کیا جائے گا
Posted On:
25 JAN 2024 4:39PM by PIB Delhi
دیہی ترقیات کی وزارت کے سکریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ نے آج کرشی بھون میں ڈے- این آر ایل ایم کا ’’سارتھی‘‘ ایپ لانچ کیا، جس کا استعمال سب سے کمزور لوگوں کے ساتھ کام کرنے کی حکمت عملی کے لیے ایک قومی تکنیکی حل کی شکل میں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دیہی ترقی کی وزارت کی کلیدی ترجیحات کے طور پر اس کے ذریعے تمام لوگوں تک رسائی اور شمولیت کو یقینی بنانے کی سمت میں اٹھایا گیا یہ ایک بہتر قدم ہے۔ سارتھی ایپ کو نج انسٹیٹیوٹ کے ساتھ شراکت میں تیار کیا گیا ہے اور اسے فوری طور پر چھ ریاستوں میں شروع کیا جائے گا، جہاں ڈے - این آر ایل ایم کی اینوویشن فنڈنگ 24,000 سب سے کمزور گھروں کے لیے خصوصی پروجیکٹ چلا رہی ہے۔
دیہی روزی روٹی، دیہی ترقیات کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری اسمرتی شرن نے اپنے ابتدائی تبصرے میں اس بات پر زور دیا کہ کیسے ٹیکنالوجی سب سے کمزور لوگوں کو ہدف بنانے والے گریجویشن پروگرام کے وقت پر ، موثر اور کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے میں کثیر رخی رول ادا کر سکتی ہے۔ صارف گرانٹ سے لے کر روزی روٹی گرانٹ، روزی روٹی کوچنگ سمیت پروگرام کی ہر اکائی کو آخری استفادہ کنندہ تک فائدے کی ڈیلیوری کو یقینی بنانے کے لئے مضبوط نگرانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ بڑے پیمانے کے پروگراموں کے ساتھ کام کرتے وقت، انسانی غلطیوں کے جوکھم کو کم کرنے، وقت پر تیزی سے کام کرنے اور متعلقہ ٹیموں پر مقرر شدہ انتظامی بوجھ کو کم کرنے کے لیے خودکار آلات اور ٹیکنالوجی کو شامل کرنا بھی لازم ہو جاتا ہے۔
دی/نج انسٹی ٹیوٹ کے دیہی ترقیاتی مرکز کے سینئر ڈائریکٹر جان پال نے اس کے بعد سارتھی تکنیکی حل کے اب تک کے ترقیاتی سفر پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح حل سب سے کمزور گھروں کے ساتھ کام کرنے والے کیڈر کے لیے لوڈ کو کم کرنے، ایس آر ایل ایم ملازمین کے انتظامی بوجھ کو کم کرنے اور تمام سطحوں پر شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے کئی سطحوں پر کام کو آسان بنانے کے لئے کام کرتا ہے۔ ایپ کا حقیقی وقت میں استعمال نشان زد خاندانوں کو فراہم کی جانےوالی کھپت اور روزی روٹی کی امداد میں کمی کےجوکھم کو کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ روزی روٹی اسکیم کے ساتھ ساتھ پیش رفت کی مسلسل نگرانی اور ٹریکنگ کی اجازت دیتا ہے، جس سے نصاب میں اصلاح اور عمل سے سیکھنا ممکن ہوجاتا ہے۔
سارتھی ایپ کے براہ راست استعمال کی اپنی کہانیوں کے ساتھ کمیونٹی اور ریاستوں کی کئی کہانیاں اس داستان میں جڑی ہیں۔ تریپورہ کی ایک کمیونٹی ریسورس پرسن، ساردا سرکار، جو امباسہ بلاک میں سب سے کمزور گھروں کے انتخاب میں لگی ہوئی ہیں اور جنھوں نے ایپ کا استعمال کرکے خود پی اے ٹی (غربت کے تجزیہ کا آلہ) سروے کیا ہے، انھوں نے ساجھا کیا کہ کیسے اس نے ان کے کام کی معقولیت کو کیسے بڑھا دیا ہے۔ تریپورہ ایس آر ایل ایم کے چیف آپریشنل آفیسر، ڈاکٹر دپیاین گھوش نے سارتھی کے ذریعے سب سے کمزور گھروں کو نشان زد کرنے میں حاصل کی گئی اعلیٰ سطحی معقولیت اور ڈیش بورڈ کے ذریعے اسٹیک ہولڈرز کو کئی سطحوں پر نمائش کی جانے والی اینالیٹکس کے معیار کی ستائش کی۔
سکریٹری نے اپنے اختتامی تبصرے میں ان توصیفی کلمات کو سننے کے بعد سارتھی تکنیکی حل میں اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات کی بھی ستائش کی کہ سارتھی کو لوک او ایس سسٹم میں اچھی طرح سے شامل کیا گیا ہے۔
******
ش ح۔ ج ق ۔ م ر
U-NO. 4034
(Release ID: 1999695)
Visitor Counter : 94