ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے کوشل بھون کا افتتاح کیا –  یہ ہندوستان کییووا شکتی کو بااختیار بنانے کے عزم کا ثبوت ہے

Posted On: 24 JAN 2024 6:49PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے فخر سے بھرے ایک اہم موقع پر، آج کوشل بھون کا افتتاح کیا جو کہ ہنر کے ذریعہ ملک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ہندوستان کی اٹوٹ لگن کی علامت ہے۔ کوشل بھون وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اسکل انڈیا مشن کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وژن کا مظہر ہے، جس میں صلاحیتسازی اور مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت کی تشکیل میں مہارت کے اہم کردار کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ہنر مندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپکی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کےذریعہ کوشل بھون میں جن پروگراموں اور اقدامات کا تصور کیا گیا ہے وہہندوستان کے نوجوان ہنر کی امنگوں کو پورا کرنے اور انہیں فروغ دینے کے لیے تیار ہیں جو ملک کوایک روشن اورمزید ہنر مند مستقبل کی طرف رہنمائی کر نے کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہو رہے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012EDT.jpg

اس پروگرام میں تعلیم، ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے شرکت کی۔ ہنر مندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور جل شکتی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر اورہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے سکریٹری جناب اتل کمار تیواری بھی موجود تھے۔

کوشل بھون، ہندوستان کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کےآلات اور مواقع کے ساتھ بااختیار بنانے کے عزم  کے ثبوت کے طور پر کھڑا ہے۔ یہ جدید ترین انفراسٹرکچر سے آراستہ ہے، جو ہنر مندی کی ترقی کے ابتدائی اقدامات کے تصور، تعاون، اور عمل درآمد کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔ سوچ سمجھ کر ڈیزائن کیا گیا ورک اسپیس تخلیقی صلاحیتوں،پیداواری صلاحیتوں کو فروغ دینے اور زندگی کی ایک نئی تصویر کو بڑھانے کے لیےہماری لگن کی عکاسی کرتا ہے۔ عمارت کے ڈیزائن میںایک شاندار برگد کے درخت سمیتدو بلند و بالا درختوں کا تحفظ شامل ہے، جو  ماحولیاتی ذمہ داری کی طرف رہنمائی کرتے ہیں ۔ یہ تعمیراتی معجزہ پائیدار ترقی کے نمونے کے طور پر کام کرتا ہے،  جوکہ فطرت کے تحفظ کے ساتھ ترقی کو ملاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OHA4.jpg

کوشل بھون کے افتتاح کے علاوہ، ہنر مندی کی ترقی کے لیے ہندوستان کے عزم کے اٹوٹ اجزاء کے طور پر کئی اقدامات کو نمایاں کیا گیا اور اسٹالکے ذریعہ ان کی نمائش کی گئی۔ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کے تحت، ڈرون آپریشن اور بارودی سرنگوں کے سروے جیسی مہارتوں کی نمائش کی گئی۔ پی ایم وشوکرما سے متعلق نمائش میںبڑھئی کے کام،جوتا بنانے اور مٹی کے برتنوں کے ٹول کٹکی نمائش کرکے روایتی دستکاری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ صدر جمہوریہ کو اسکل انڈیا ڈیجیٹل (ایس آئی ڈی) پلیٹ فارم کے بارے میں بھی بتایا گیا، یہ جدید ایپ افراد کو ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ون اسٹاپ حل پیش کرتا ہے۔ اسی طرح، پی ایم جنمن کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی) ایکو سسٹم، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار انٹرپرینیورشپ اینڈ سمال بزنس ڈیولپمنٹ (این آئی ای ایس بی یو ڈی) ، جن سکھشن سنستھان (جے ایس ایس) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ (آئی آئی ای) کے امیدواروں اور استفادہ کنندگان نے ہنر مندی کی ترقی کی طرف، روایتی دستکاری کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ملانا اور ہندوستان کی ترقی اورتفویض اختیارات کے لیے اہم مختلف قسم کی مہارتوں کو فروغ دینے کے بارے میں ایک جامع نقطہ نظر کی نمائندگی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003O00C.jpg

صدر جمہوریہ نے ان استفادہ کنندگان کے ساتھ بھی بامعنی بات چیت کی جو اسکل انڈیا کے اسکل ڈیولپمنٹ اور ڈیجیٹل خواندگی کے پروگراموں سے براہ راست مستفید ہوئے ہیں۔ اس بات چیت کی نشست نے صدرجمہوریہ کو ان افراد سے رابطہ قائم کرنے کا براہ راست موقع فراہم کیا جن کی زندگیاں قیمتی مہارتوں کے حصول اور ڈیجیٹل خواندگی میں اضافہ کے ذریعہ تبدیل ہوئی ہیں۔ یہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ کوشل بھون ایک ایسی جگہ بننے کی خواہش رکھتا ہے جہاں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اکٹھے ہوں، سیکھیںاور علم اور ہنر کے ابھرتے ہوئے منظرنامے میں ترقی کریں۔

تعلیم، ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کےمرکزی وزیرجناب دھرمیندر پردھاننے بھی کوشل بھون کے افتتاح کے لیےصدر جمہوریہمحترمہ دروپدی مرموکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا  "کوشل بھون، پائیدار ڈیزائن کی روایتوں کے ساتھ ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کا جدید ترین دفتر، ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کو زیادہ سے زیادہ ہم آہنگ کرنے میں سہولت فراہم کرے گا، ہم سب کو ہنر مندی کی ترقی کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور ہنر مندی کو کلید بنانے کی ترغیب دے گا۔ لوگوں کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ وکست بھارت کا علمبردار بننے کی ترغیب دیں گے۔''

اس عمارت کو مختلف شراکت داروں - حکومتی اداروں، صنعت کے شراکت داروں، تعلیمی اداروں اور، سب سے اہم، ہنر مند افرادی قوت کے درمیان تعاون اور علم کے تبادلے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تعاون ایک ہنر مند اور بااختیار ہندوستان کے وژن کو حاصل کرنے کی کلید ہے۔ اس کا مقصد کوشل بھون کو ایک ایسا مرکز بنانا ہے جہاں تخلیقی صلاحیتوں، اختراعات اور مہارت افرادی قوت کے مستقبل کو تشکیل دینے کے لیےیکجا ہوں۔ یہ محض ایک ڈھانچہ نہیں ہے بلکہ پیشہ ورانہ دنیا میں اپنی شناخت بنانے کے خواہشمندوں کے لیے امید کی کرن ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

4009

 


(Release ID: 1999546) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi