سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ایس اینڈ ٹی میڈیا اور کمیونکیٹرس کانکلیومیں امرت کال میں سائنس کے پھیلاؤ اور میڈیا کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی
سائنس، پرنٹ اور ڈیجیٹل کوریج میں اپنا مقام بنا رہی ہے
Posted On:
19 JAN 2024 8:47PM by PIB Delhi
آئی آئی ایس ایف 2023 میں ایس اینڈ ٹی میڈیا اور کمیونکیٹرز کانکلیو کا افتتاح
انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول2023 کے تحت آر سی بی-ٹی ایچ ایس ٹی آئی، فرید آباد، ہریانہ میں17 سے 20 جنوری 2024 تک منعقد ہونے والے آئی آئی ایس ایف2023 کے 9ویں ایڈیشن کے دوسرے دن ایس اینڈ ٹی میڈیا اور کمیونکیٹرس کانکلیو کا افتتاح ممتاز ماہرین اور مقررین کے ہاتھوں شمع روشن کئے جانے کے ساتھ ہوا۔
ڈاکٹر منیش موہن گوڑ، کوآرڈینیٹر، ایس اینڈ ٹی میڈیا اینڈ کمیونکیٹرس کانکلیو اور سائنسداں،سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر نے تمام طلباء، شرکاء اور صحافیوں کا خیرمقدم کیا اور کانفرنس کی ضرورت اور تاریخ پر مختصر طور پر روشنی ڈالی ۔ جناب کلدیپ دتوالیا، سینئر کنسلٹنٹ، سائنس میڈیا کمیونیکیشن سیل(سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر، ایس ایم سی سی) نے سامعین کو کانفرنس کے موضوع کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔
ڈاکٹر منیش موہن گوڑ، کوآرڈینیٹر، ایس اینڈ ٹی میڈیا اور کمیونکیٹرز کانکلیو کے افتتاحی جلسے میں حاضرین سے خطاب کر تےہوئے
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی جناب پروین رام داس، قومی جوائنٹ آرگنائزنگ سکریٹری، وگیان بھارتی نے حاضرین کو جانکاری دی کہ کس طرح ملک میں سائنس اور سائنسدانوں کے حوالے سے بیانیہ تبدیل ہو رہا ہے اور کس طرح ہندوستانی سائنسدانوں اور محققین کے لیے دنیا بھر میں فخر اور احترام کا ماحول ہے۔انہوں نے سائنس کو ملک کے مختلف حصوں میں پھیلانے کے لیے مختلف علاقائی زبانوں میں ابلاغ کی ضرورت پر زور دیا۔
کلیدی خطاب ڈاکٹر ولیم سیلوامورتی، صدر، ایمیٹی ایس ٹی آئی فاؤنڈیشن نے کیا۔ انہوں نے سماجی ضروریات کو پورا کرنے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے مضبوط کردار پر روشنی ڈالی اور امید ظاہر کی کہ سائنس سے ہندوستان کی بڑھتی ہوئی امنگیں پوری ہوں گی۔ ’’ ولیم سیلوامورتی نے کہا کہ ’’ہندوستان سماجی ضروریات کو پورا کرنے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے مضبوط کردار کی مکمل تعریف کرتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے آنے والے 25 سال میں ہندوستان کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے ایک نیا راستہ دیا اور اس مقصد کو حاصل کرنے میں ایس اینڈ ٹی اہم کردار ادا کرے گا۔‘‘جناب دیبوبرت گھوش، ایڈیٹر، سائنس انڈیا نے بھی افتتاحی اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
’’سائنس اور سوشل میڈیا:اچھے طرز عمل‘‘کے موضوع پر ایک ماسٹر کلاس اور ’’ہندوستان کی سائنس ڈپلومیسی میں میڈیا کی اہمیت‘‘ پر ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد ایس اینڈ ٹی میڈیا اور کمیونکیٹرس کانکلیو کے پہلے دن کے حصے کے طور پر کیا گیا۔
’’سائنس اور سوشل میڈیا:اچھا طرز عمل‘‘ کے موضوع پر ماسٹر کلاس فراہم کرنے والے ماہرین
ماسٹر کلاس کو آئی پی اے کی میڈیا کنسلٹنٹ محترمہ راکھی بخشی نے ماڈریٹ کیا اور ڈاکٹر سوم دتا کرک، پبلک آؤٹ ریچ آفیسر، سی ایس آئی آر-سی سی ایم بی؛ ڈاکٹر پون سنگھ، سربراہ، شعبہ صحافت اور ماس کمیونیکیشن، جے سی بوس یونیورسٹی آف ایس اینڈ ٹی، وائی ایم سی اے؛ شری پالو بگلا، سائنس جرنلسٹ اور جناب دیپک شرما، سائنس کمیونیکیٹر نے بطور پینلسٹ حصہ لیا۔
ڈاکٹر سوم دت کرک نے سائنس اور میڈیا کے اشتراک کی اہمیت پر زور دیا اور اس سلسلے میں کسی طرح کی غلط فہمیوں کو دور کیا۔ سوشل میڈیا جیسا کہ ایکس، سائنسی برادریوں کے درمیان روابط کو فروغ دیتا ہے اور نئے سائنسی میدانوں میں تعاون کی راہ ہموار کرتا ہے۔ جناب پلوباگلا نے غلط معلومات پر تبادلہ خیال کیا، متنوع سائنسی معلومات بہم پہنچانے کے لیے موزوں میڈیا کے انتخاب کی ضرورت پر زور دیا۔
سنیما کے وسیلے سے سائنس پر پینل ڈسکشن میں معزز مقرر
سنیما کے وسیلے سے سائنس پر پینل ڈسکشن کو سائنس انڈیا میگزین کے سینئر صحافی اور ایڈیٹر جناب دیبوبرت گھوش نے ماڈریٹ کیا۔ جناب اُدے کمار ورما، آئی اے ایس؛ ڈاکٹر اربندا مترا،پی ایس اے کے دفتر میں سابق سائنسی سکریٹری اور سربراہ، بین الاقوامی تعاون،ڈی ایس ٹی اور ڈاکٹر چیتنیہ گری، ایسوسی ایٹ پروفیسر،فلیم یونیورسٹی اور سائنس ڈپلومیسی کنسلٹنٹ برائے ریسرچ اینڈ انفارمیشن سسٹم فار ڈویلپنگ کنٹریز، نئی دہلی نے بطور پینلسٹ حصہ لیا اور ہندوستان کی سائنس ڈپلومیسی میں میڈیا کی اہمیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کے سائنس میڈیا کمیونیکیشن سیل(ایس ایم سی سی)نے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر ایس اینڈ ٹی میڈیا اور کمیونکیٹر کنکلیو کی میڈیا پبلسٹی اور مرئیت کو مربوط کیا۔
*************
ش ح ۔ا س۔ن ع
U. No.3953
(Release ID: 1999127)
Visitor Counter : 70