دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقی کی وزارت اور لیڈی ارون کالج نے آج روشنی-سی ڈبلیو سی ایس اے کے لیے مفاہمت نامے کی تجدید کی
Posted On:
23 JAN 2024 8:13PM by PIB Delhi
دین دیال انتیودیا یوجنا – قومی دیہی روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی-این آر ایل ایم)، دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی) اور لیڈی ارون کالج، دہلی یونیورسٹی نے آج مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) کی تجدید کی ہے۔ ایم او یو کی پانچ سالہ مدت کے دوران، ایم او آر ڈی روشنی – سی ڈبلیو سی ایس کے کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ دیہی برادریوں کے لیے خوراک، غذائیت، صحت اور صفائی (ایف این ایچ ڈبلیو) کے بہتر نتائج کے لیے مداخلتوں کو مضبوط کیا جا سکے۔
روشنی-سی ڈبلیو سی ایس اے کے ساتھ شراکت داری کو تسلیم کرتے ہوئے، دیہی روزی روٹی کے ایڈیشنل سکریٹری، جناب چرنجیت سنگھ نے کہا کہ زمینی مداخلتوں کو نئے تناظر میں لانے کے لیے اکیڈمیا بہت ضروری ہے۔ ہمیں خوراک کی حفاظت اور غذائیت کی کفایت کے لیے زرعی غذائیت کے باغات جیسے روایتی علم کی تعریف کرنی چاہیے اور اسے اپنانا چاہیے۔ ایسے پیغامات کو واضح اور مؤثر انداز میں پھیلایا جانا چاہیے۔
یہ شراکت داری خواتین کے لیے غذائیت، صنفی مساوات اور روزی روٹی کو مضبوط کرے گی۔ جوائنٹ سکریٹری محترمہ اسمرتی شرن نے کہا کہ پریوار چوپال کے ذریعے ایف این ایچ ڈبلیو کی مداخلتوں کو دوسری ریاستوں میں منتقل کیا جانا چاہیے اور ساتھ ہی غذائیت کی کفایت کو حاصل کرنے کے لیے نظام میں ایم آئی ایس کے انضمام کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔
لیڈی ارون کالج کی ڈائریکٹر اور روشنی-سی ڈبلیو سی ایس اے کی چیئرپرسن ڈاکٹر انوپا سدھو نے خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے حکومت اور تعلیمی اداروں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔ ”لیڈی ارون کالج اور ایم او آر ڈی خواتین کے اجتماعات کو با اختیار بنانے کے لیے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اپنی شراکت داری کے ذریعے ہم ایف این ایچ ڈبلیو اور صنفی مداخلت کے لیے کمیونٹی ریسورس پرسنز (سی آر پی) کی استعداد کار میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کی بے مثال طاقت کو سراہتے ہوئے، ڈاکٹر لوپا مدرا ترپاٹھی، سربراہ - سماجی رویے میں تبدیلی کمیونیکیشن، یونیسیف، نے اس ’سماجی سرمایہ‘ کی طرف توجہ مبذول کرائی تاکہ ایف این ایچ ڈبلیو اور صنفی مداخلت کو ایم او آر ڈی کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے بڑھایا جا سکے۔ نیز انہوں نے کہا کہ اب سماجی رویے پر توجہ دینے کے لیے سماجی طریقوں کو بہتر بنانے کے لیے کلیدی پیغامات کو تقویت دینے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر سریتا آنند، لیڈ، روشنی-سی ڈبلیو سی ایس اے، نے اپنی پریزنٹیشن میں یونیسیف کے مسلسل تعاون کے ذریعے ایم او آر ڈی کے ساتھ گزشتہ پانچ سالہ شراکت داری کے سنگ میلوں پر روشنی ڈالی۔
کمیونٹیز میں زمینی سرگرمیوں کی وضاحت کرتے ہوئے، ایف این ایچ ڈبلیو کی سی آر پی، محترمہ شانتی بگھیل اور محترمہ بسنتی کشیپ نے بستر، چھتیس گڑھ میں خاندانوں میں صنفی اور مساوات کی مداخلتوں کو مربوط کرنے کے لیے اپنے اپنے سفر کا آغاز کیا، جس سے خاص طور پر خواتین کے لیے صحت، تغذیہ اور صفائی کے پہلوؤں میں بہتری آئی۔ انہوں نے بتایا کہ پریوار چوپال میٹنگوں کے ذریعے مردوں کو شامل کرنے اور دیہی صحت صفائی اور غذائیت کے دن کے لیے خواتین کو متحرک کرنے کی مسلسل کوششوں نے آہستہ آہستہ بستر میں صحت اور غذائیت کی خدمات اور حقوق تک رسائی میں اضافہ کیا ہے۔
روشنی-سی ڈبلیو سی ایس اے کو یونیسیف انڈیا تکنیکی اور مالی طور پر سپورٹ کرتا ہے۔ فی الحال، روشنی-سی ڈبلیو سی ایس اے قومی سطح پر ڈی اے وائی-این آر ایل ایم تک ایک تکنیکی معاون یونٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے اور لیڈی ارون کالج کے ڈیپارٹمنٹ آف ڈیولپمنٹ کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن میں شامل ہے۔ روشنی (ROSHNI) ملک بھر میں 9.96 کروڑ سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی) اراکین اور ان کے گھرانوں کے لیے خوراک، غذائیت، صحت، اور صفائی کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے ڈی اے وائی-این آر ایل ایم کی مدد کرتا ہے۔
************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 3936
(Release ID: 1998969)
Visitor Counter : 103