سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف) تیسرے دن اپنے جلوے بکھیر رہا ہے
اسرو سربراہ جناب ایس سوما ناتھ کی تحریک دینے والی تقریر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی
Posted On:
19 JAN 2024 8:48PM by PIB Delhi
انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول کے تیسرے دن دلچسپ واقعات دیکھنے میں آئے ، جن میں کئی پروگرام ، پینل مذاکرات، ورکشاپس اور پانی کی بوتل راکٹ لانچنگ سرگرمی وغیرہ شامل ہیں۔ انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹول (آئی آئی ایس ایف – 2023) ہریانہ کے فرید آباد کے ڈی بی ٹی ٹی ایچ ایس ٹی آئی – آر سی بی کیمپس میں منعقد ہوا تھا، جس میں فیسٹول کے تیسرے دن طلباء، نوجوان محققین، سائنسدانوں اور عام لوگوں کی جانب سے مسلسل جوش و خروش اور شرکت کا مشاہدہ کیا گیا۔ 17 جنوری 2023 کو افتتاح کئے گئے اس بڑے سائنس فیسٹیول کوکافی پذیرائی حاصل ہوئی اور اس میں سائنسی تبادلے اور سیکھنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کو فروغ ددیا گیا۔ 18 جنوری 2024 کو اسرو کے چیئر مین جناب ایس سومناتھ نے اسٹوڈنٹ انوویشن فیسٹیول - اسپیس ہیکاتھون 2023 میں اسکولی طلبہ سے خطاب کیا۔ جناب سومناتھ نے سائنسی کھوج کے لیے مصنوعی سیارچہ بنانے کے لئے طلباء کو ترغیب دی اور انھیں بڑے ہو کر سائنسدان بننے کے لئے تحریک دی۔ ان کے خطاب نے سوشل میڈیا پر بڑا تاثر پیدا کیا ہے۔ اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 40,000 سے زیادہ تاثرات اور آراء کو عبور کر چکی ہیں۔ 19 جنوری 2024 کو منعقد ہونے والی مختلف سرگرمیوں کی مختصر تفصیل یہاں دی گئی ہے۔
آئی آئی ایس ایف 2023 میں پانی کی بوتل راکٹ لانچ کی سرگرمی
اسٹوڈنٹ سائنس ولیج (ایس ایس وی)
تیسرے دن، سٹوڈنٹ سائنس ولیج ایونٹ نے طلباء اور انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی (آئی این ایس اے) کے نائب صدر پروفیسر نریندر مہرا جیسے معزز سائنسدانوں کے درمیان سرگرم شراکت داری کو فروغ دیا ہے۔ پروفیسر مہرا نے اعضاء کی پیوند کاری پر روشنی ڈالی اور زندگی بچانے والے طبی طریقہ کار کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کیں۔ اس دن میں فولڈ اسکوپ بنانے، فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی میں تجربات، انسپائر مانک ایکسپو، اور میگا سائنس ایکسپو جیسی سرگرمیاں بھی پیش کی گئیں، جس سے طلباء کے لیے سیکھنے کا ایک متحرک ماحول پیدا ہوا۔
اسٹوڈنٹ سائنس ولیج (ایس ایس وی) میں سائنس کے تجربے کا سیٹ اپ
سائنس کے نئے محاذوں کے ساتھ آمنے سامنے
ہریانہ کے پلول ضلع کے تقریباً 2000 طلباء نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی تقریب کی نئی سرحد کے ساتھ آمنے سامنے شرکت کی۔اسرو کے ڈاکٹر DK سنگھ نے "طویل تجرباتی سفر : خلاء میں انسان کی موجودگی" پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ سوکوبایونیورسٹی کے صدر پروفیسر ناگاٹا کیوسوکے، نے وائرولوجی اور مالیکیولر بائیولوجی کے ذریعے دوا سازی میں ہونے والی پیش رفت کا اشتراک کیا۔
وگیانکا: سائنس لٹریچر فیسٹیول
وگیانکا تقریب میں فلموں، پوڈکاسٹس، اور سوشل میڈیا کے ذریعے تخلیقی سائنس مواصلات پر ایک پینل مباحثہ پیش کیا گیا، جس میں ممتاز مقررین تخلیقی صلاحیتوں اور سائنسی درستگی کے باہمی تعلق پر تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ ڈرائنگ اور کوئز مقابلہ، جس میں 4 مختلف اسکولوں کے 105 طلباء اور 12 اساتذہ شامل تھے، نے سیکھنے کے تجربے میں ایک ہینڈ آن جہت کا اضافہ کیا۔
وگیانکا تقریب میں پینل ڈسکشن
اسٹارٹ اپ ٹیکنالوجیز اور انوویشن بی سے بی میٹنگ
ا سٹارٹ اپ، ٹیکنالوجی، اور انوویشن بی2 بی میٹنگ کے تیسرے دن معروف کاروباریوں کے ذریعہ گفتگو کا اہتمام کیا گیا، اسٹارٹ اپ کی کامیابی پر ورکشاپس، اور فنڈز جمع کرنے اور پچنگ کے لئے حکمت عملیوں کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب نے اسٹارٹ اپ کی کامیابی کے حصول کے لیے ضروری الیمنٹس پر زور دیا دیا۔
اسٹارٹ اپ ٹیکنالوجیز اینڈ انوویشن بی ٹو بی میٹ میں ورکشاپ کے دوران ماہرین حاضرین سے خطاب کررہے ہیں
خواتین سائنسدانوں اور کاروباری افراد کا کنکلیو
خواتین سائنسدانوں اور کاروباری افراد کے کانکلیو نے ایس ٹی ای ایم میں رکاوٹوں کو دور کرنے، قدیم حکمت سے جڑی جدید طرز زندگی، اور کیریئر کے مواقع اور نیٹ ورکنگ کے بارے میں بصیرت انگیزاجلاس پیش کئے۔ تقریب کا اختتام ایک مکمل اجلاس کے ساتھ ہوا ، جس میں بوجھ مشترک کرنے اور دیکھ بھال کرنے میں مردوں کی تعمیری شمولیت کی اہمیت پر توجہ دی گئی۔
کھیلوں اور کھلونوں کے ذریعے سائنس
گیمز اینڈ ٹوائز تقریب نے متنوع اجلاس کی پیشکش کی، جس میں تدریس کے جدید طریقے، ریاضی اور سائنس پر مبنی کھیلوں کے کھلونوں کا استعمال کرتے ہوئے موثر تدریس پر ورکشاپس، اور ایرو ڈائنامکس پر مبنی "فلائنگ تھنگز کے ساتھ تفریح" جیسی سرگرمیاں شامل ہیں۔ دن کا اختتام ایس ٹی ای اے ایم شو اور ایس سی آئی ٹون کے ذریعے سائنس کے مضامین کو دلچسپ بنانے پر ایک ورکشاپ کے ساتھ ہوا۔
خواہش مند ہندوستان کے لیے تعلیم: نیشنل سائنس ٹیچرز ورکشاپ
نیشنل سائنس ٹیچرز ورکشاپ سائنس کے ساتھ تجربہ کرنے والے اساتذہ اور اختراعی تدریسی حکمت عملی تیار کرنے کے ساتھ جاری رہا۔ جن میں کئی موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے ، ان میں پرزم ڈسپریشن، الیکٹرولیسس، انزائم کی سرگرمی کا مظاہرہ، اور فوٹو سنتھیسس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا رول شامل ہے۔
چیف کوآرڈینیٹر جناب اروند راناڈے، ورکشاپ کے دوران اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے۔
سائنس اور ٹیکنالوجی میڈیا اور کمیونیکٹرز کانکلیو
ایس اینڈ ٹی میڈیا اور کمیونیکیٹرس کانکلیو کے دوسرے دن کا آغاز پروفیسر کے جی سریش کی زیر صدارت "میڈیا میں ایس اینڈ ٹی کی نمائندگی کو بڑھانے" پر ایک پینل بحث سے شروع ہوا۔ پروفیسر رنجنا اگروال نے ایک رسمی لہجہ ترتیب دیتے ہوئے معززین کو اعزاز سے نوازا۔ ارچیتابھٹا، ڈاکٹر پلو باگلا، جناب وجے جوشی، اور جناب راج چنگپا کی جانب سے بصیرت پر مشتمل بحث نے سائنس کمیونی کیشن میں سادگی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس تقریب میں "سائنس تھرو سنیما" پر ایک پینل بھی شامل کیا گیاتھا، جس میں سائنس اور فلم کے باہمی تعلق کو تلاش کیا گیا، فلم سازی میں مصنوعی ذہانت کے تخلیقی کردار پر زور دیا گیا۔ اس تقریب نے بین الضابطہ مکالمے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر اپنے کردار کی تصدیق کی۔ تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات کے ساتھ ہوا۔
ایس اینڈ ٹی میڈیا اور کمیونیکٹرز کانکلیو کی جھلک
اسٹوڈنٹ انوویشن فیسٹیول - اسپیس ہیکاتھون 2023
تیسرے دن، اسپیس ہیکاتھون میں ہندوستان کے آنے والے خلائی لانچز، حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والے خلائی ماحولیاتی نظام، اور کمیونٹی میں مثبت تبدیلیاں لانے میں جدت طرازی کے کردار پر بات چیت کی گئی۔
نوجوان سائنسدان کانفرنس
انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی کے صدر پروفیسر آشوتوش شرما نے نوجوان محققین سے خطاب کیا، اور "وگیان کرمایوگی" کے سوچ کو متعارف کرایا اور نوجوان سائنسدانوں کی پہچان اور امداد کے لیے مختلف فیلو شپس کے تصور کو بھی متعارف کرایا۔ یہ کانفرنس سائنسی جریدوں اور اشاعتوں کے دائرے میں داخل ہوئی، جس سے نوجوان محققین کو ہندوستانی سائنسی جریدوں میں شائع کرنے کی ترغیب ملی۔
آئی این ایس اے کے صدر پروفیسر آشوتوش شرما، نوجوان محققین سے خطاب کرتے ہوئے۔
انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول کے تیسرے دن سائنس، ٹکنالوجی، اختراعات، اور تعاون کو ملانے والے واقعات کی ایک بھرپور ٹیپسٹری کی نمائش کی گئی۔ زبردست ردعمل اور فعال شرکت اس میلے کے سائنسی تجسس اور تحقیق کے لیے ایک محرک کے کردار کی تصدیق کرتی ہے۔ جیسے جیسے فیسٹول آگے بڑھتا ہے، یہ تحقیق اور دریافت کے جذبے کو ابھارتا اور تجسس پیدا کرتا ہے، جس سے سائنسی منظر نامے پر دیرپا اثر پڑتا ہے۔ سائنس فیسٹیول کے جذبے میں سائنس اور عوامی مشغولیت کے ایک منفرد تجربے جیسا ہے۔
آئی آئی ایس ایف 2023 کے دوران شاندار ثقافتی تقریب
سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر کے کا سائنس میڈیا کمیونی کیشن سیل (ایس ایم سی سی) پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول 2023 کی میڈیا پبلسٹی اور نمو داری کو مربوط کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-ح ا - ق ر)
U-3914
(Release ID: 1998835)
Visitor Counter : 93