نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
اسکوپ ایوارڈزعطا کئے جانے کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ ہند کے خطاب کا متن (اقتباسات)
Posted On:
18 JAN 2024 4:17PM by PIB Delhi
مجھے ایک اعتذار کے ساتھ آغاز کرنا چاہیے: مجھے قانونی برادری اور وہ لوگ سمجھتے ہیں جو مجھے سرکاری سیکٹر کے جنونی کے طور پر اچھی طرح جانتے ہیں۔ میں سرکاری سیکٹر پر ان کی قابلیت، عزم، سمت اور کارنامے کی وجہ سے یقین رکھتا ہوں اور جس نے مجھے سرکاری سیکٹر میں متعارف کرایا وہ یہاں تشریف فرما ہیں، جناب سشیل رنگتا، سابق چیئرمین، سیل۔ وہ اپنے پیشہ ور افراد کو اچھے موڈ میں رکھتے ہوئے ان سے بہترین فائدہ اٹھاتے ہیں ۔
آپ کی جیوری کی سربراہی ہندوستانی عدلیہ کے بہترین آدمیوں میں سے ایک جسٹس تیرتھ سنگھ ٹھاکر کر رہے ہیں۔ کوئی بھی چیز جو ان کی مہر لے کر جاتی ہے اسے سخت ترین تشخیص کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہ صرف ایک پہلو سے رہنمائی کرتے ہیں اور وہ ہے میرٹ۔
سرکاری شعبہ ہمارا فتخار ہے، سرکاری سیکٹر ہندوستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور آپ سب سرکاری سیکٹر کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ بڑے پیمانے پر لوگ، خاص طور پر کارپوریٹ سیکٹر اس کو جانیں۔ ہمیں سرکاری سیکٹر، اس کے انسانی وسائل کو پہچان دینے کی ضرورت ہے،جو کہ طویل عرصے سے زیر التواء ہے۔ جب آپ اپنے ساتھیوں کے حالات کو سامنے رکھتے ہیں تو وہ جیومیٹریکل حالات میں ہوتے ہیں لیکن جب بات میز پر آتی ہے تو آپ ان سے بہت آگے ہوتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اس سے ملک کو بہت فائدہ ہو رہا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سرکاری سیکٹرکی کمپنیوں کے بارے میں عکاسی کی ہے اور انہوں نے ایک بصیرت کے طور پر اس کی عکاسی کی ہے۔ وہ آپ کی طاقت کو سمجھتے تھے اور اسی لیے انہوں نے اشارہ کیا کہ سرکاری شعبہ کے ادارے منافع کی دہلیز پر کھڑے ہیں۔ لوگوں کو ایک غلط فہمی ہے ، وہ سرکاری سیکٹر کو ذمہ داری سے جوڑتے ہیں۔ نہیں! اس کے حقائق میں جائیں گے تو، سرکاری سیکٹر منافع کے لیے موجودہے اور یہ منافع صرف بیلنس شیٹ میں نہیں ہے۔ یہ منافع آپ کی سماجی ترقی اور معاشرے کے ان عناصر کی بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر تعاون کےلئے ہے جو ہم سب کے لیے اہم ہیں۔
ان دنوں کو یاد کریں جب بینک جانا ایک مشکل کام ہوتا تھا۔ کبھی بھی آپ اپنے اکاؤنٹ کھولنے کے خواہشمند نہیں ہوں گے۔ جب ہم موجودہ اعدادوشمار پر آتے ہیں تو جن دھن کے زمرے میں 500 ملین اکاؤنٹس، بہت اچھے طریقے سےکھولے گئے۔ سرکاری شعبے کی طرف سے ایک وژن پر عملدرآمد، کوئی اور نہیں کر سکتا۔فائدہ اس ملک کو ہوا جس میں پوری دنیا کی آبادی کاچھٹواں رہائش پذیر ہے اور اس کے نتائج کیا ہوں گے؟ اس بڑے پیمانے پر بینکنگ شمولیت کی وجہ سے، ہمارے سرکاری شعبے کی کارکردگی کی بدولت، اب ہمارے پاس رقم کی منتقلی کے لیے ایک شفاف، جوابدہ طریقہ کار موجود ہے۔ اس کا بار بار تجربہ کیا جاچکاہے۔ میں ایک کسان کا بیٹا ہوں۔ 110 ملین کسان، سال میں تین بار، سرکاری شعبے کی بدولت براہ راست اپنےکھاتوں میں رقم حاصل کرتے ہیں۔ آپ نے نہ صرف سرکاری مشینری کو سہولت فراہم کی ہے، آپ نے واقعی اس پر سرچارج کیا ہے، آپ نے کسانوں کو وہ رقم وصول کرنے کی صلاحیت عطا کی ہے۔ اس سے مداخلت، دھوکہ دہی، بدعنوانی میں کمی آئی ہے، رقم براہ راست اکاؤنٹس میں پہنچتی ہے۔ ایک بار پھر سرکاری شعبے کو مبارکباد۔
سرکاری شعبے کے مالامال انسانی وسائل کا مزید فائدہ اٹھانا ہے کیونکہ ہم اب اس دور میں جی رہے ہیں جو متحرک اور تیزی سے بدل رہا ہے۔ ہمیں تبدیلی لانے والی ، مستقبل کی ٹیکنالوجیز کے ساتھ رہنا ہے۔ یہ ٹیکنالوجیز ہماری راہنمائی کریں گی۔ یہ ہمارے دفاتر اور ہمارے گھروں میں داخل ہو گئی ہیں۔ ہمیں یہ یقینی بنانا ہے کہ ان ٹیکنالوجیز کو مثبت طریقے سے اپنی طاقت کا استعمال کرنا ہوگا اور اس کے لیے سرکاری شعبے کو تحقیق و ترقی کو محفوظ بنانے میں کاربند ہونا پڑے گا۔ خوش قسمتی سے، حکومت ہند نے پہل کی ہے اور ملکوں کی لیگ میں ہے، یہ تعداد دوہرے ہندسے میں نہیں ہے۔ جب ہم کوانٹم کمپیوٹنگ کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو ہم نے وقت کے ساتھ ساتھ اس کے بارے میں سوچا ہے۔ کوانٹم کمیشن ہے، جس کےلئے 6000 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ہمیں آگے بڑھنا ہے۔ اگر ہم گرین ہائیڈروجن مشن کی طرف آتے ہیں، اس کی صلاحیت کو دیکھتے ہیں ،تو اس مشن کے لیے 19000 کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 2030 میں تقریباً 8-9 لاکھ نوکریاں اور 6 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری ہوگی۔ یہ وہ شعبے ہیں جہاں سرکاری شعبے کو پہل کرنی چاہیے۔
دنیا میں تحقیق اور ترقی کو کارپوریٹ سیکٹر اور انڈسٹری نے متحرک کیا ہے۔ تحقیق اور ترقی اس بات کا تعین کرے گی کہ ایک قوم کتنی مضبوط ہوگی اور ایک قوم کتنی محفوظ ہوگی۔ مجھے سلامتی کے پہلوؤں پر خاص طور پر ہند-بحرالکاہل پر توجہ مرکوز کرنے والی تین بین الاقوامی کانفرنسوں سے خطاب کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ جنگیں اب روایتی انداز میں نہیں لڑی جائیں گی، بلکہ جنگیں اب تکنیکی طور پر لڑی جائیں گی۔
سرکاری شعبہ ہمیشہ قوم کی آواز پر اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ جب بھی قوم کومدد کی ضرورت پڑی، سرکاری شعبہ آگے آیا اور اپنی بیلنس شیٹ کو بھی ٹھیک کیا۔ یہ ایک منفرد چیز ہے جسے کارپوریٹ دنیا نے شیئر نہیں کیا ہے۔ لہذا، برائے مہربانی اداروں کو اپناؤ۔
جن نقصان دہ رجحانات کا سرکاری شعبہ شکار ہوا، وہ کبھی بھی سرکاری شعبہ میں پیدا نہیں ہوئے۔ سرکاری شعبہ مواقع پر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا کیونکہ گورننس اس قسم کی نہیں تھی جس طرح ہونی چاہیے تھی۔ اب ہمارے پاس ہر صنعت کے لیے ایک گورننس میکانزم ہے - پبلک ہو یا پرائیویٹ، کیونکہ شفافیت اور جوابدہی اس کی نئی بنیاد ہے۔
سرکاری سیکٹر میں سرپرستی ایک لفظ نہیں ہے۔ سرکاری سیکٹر کبھی سرپرستی پر یقین نہیں رکھتا۔ اسے معروضی طور پر انجام دیا گیا ہے۔ اس سے قبل حکام کی طرف سے ان کی حکمرانی میں کچھ قسم کی مداخلتیں ہوئی تھیں جہاں انہیں ہدایت کی گئی تھی اور انہیں بے بس کر دیا گیا تھا۔
اب ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔ آپ کو اپنے سوا کسی سے آگے نہیں بڑھنا ہے اور اسی وجہ سے امرت کال میں، 2047 میں بھارت جو ہوگا اس کی مضبوط بنیادیں رکھی گئی ہیں، اور 2047 میں بھارت عالمی رہنما ہوگا۔
بااختیاربنانے کاعمل گھٹنے ٹیکنے والے رد عمل سے نہیں آتا، بااختیاربنانے کاعمل دلیرانہ فیصلوں کے ساتھ آتا ہے اور ان جرات مندانہ فیصلوں میں آدھی انسانیت یعنی خواتین کو گورننس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا پڑتا ہے۔ ان کے پاس آئینی طور پر تشکیل شدہ میکانزم ہونا چاہیے جس میں وہ حصہ لیں گی۔ یہ خواتین تین دہائیوں تک ہم سے دور رہیں۔ کوششیں ہوئیں، مجھے کوششوں پر کوئی شک نہیں لیکن کامیابی ہمارے ہاتھ سے نکل گئی۔ ستمبر 2023 میں ایک عظیم واقعہ پیش آیا، جب لوک سبھا نے خواتین کو ریزرویشن فراہم کرنے والا ایک تاریخی اور عہدساز بل منظور کیا۔ لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں ایک تہائی نشستیں خواتین کے لیے مختص ہوں گی اور اسے مناسب تناظر میں سمجھنا چاہیے۔ مناسب نقطہ نظر یہ ہے کہ تعداد ہمیشہ ایک تہائی سے زیادہ ہوگی، کیونکہ خواتین ہمیشہ عام نشستوں، جنرل نشستوں سے انتخاب لڑ سکتی ہیں۔
اس ریزرویشن میں بہت بڑا سماجی عنصرکارفرما ہے۔ یہ افقی اور عمودی ہے جس کا مطلب ہے درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کی خواتین، ان دونوں زمروں کے لیے پارلیمنٹ اورریاستی اسمبلیوں میں پہلے سے ہی ریزرویشن موجود ہے، لیکن ان کی ایک تہائی کٹیگری خواتین ہوں گی۔
تصور کریں کہ اس دہائی کے آخر تک پارلیمنٹ کی شکل کیا ہو گی! ایک تہائی سے زیادہ ارکان پارلیمنٹ خواتین ہوں گی۔ یہ ایک عظیم کارنامہ ہے اور پوری دنیا نے اس کارنامےکا اعتراف کیا ہے۔
میں آپ سے اپیل کرتا ہوں، میرے سامنے بیٹھے ہوئے لوگ عام لوگ نہیں ہیں، آپ کی کامیابی کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ آپ تیز عقل کے مالک ہیں۔ آپ سمجھدار ذہن ہیں۔ کیا یہ 2024 میں متاثر ہوسکتا ہے؟ حد بندی کرنی پڑے گی۔
تو سب سے بڑا خطرہ ہمیں باخبر ذہنوں سے آتا ہے۔ ایک شریف آدمی ہے، وہ اعلیٰ عہدے پر فائز ہے، آپ انہیں اچھی طرح سمجھتے ہیں کیونکہ وہ ملک کے وزیر خزانہ رہے ہیں، ایک طویل پارلیمانی کیرئیر ہے اور وہ فوراً یہ سوچ کر باہر آجاتا ہے کہ ‘‘اب کیوں نہیں؟’’۔
اگر باشعور ذہن، باخبر ذہن، جنہیں ہم اچھا سمجھتے ہیں، لوگوں کی جہالت کی تجارت کرتے ہیں، تو یہ اخلاقیات، اخلاقی اقدار کے خلاف اور قوم کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ فنانس کی دنیا میں، کسی نے اس ملک سے باہر اپنا ورک اسٹیشن بنایا،اعلی اقتصادی مشیر کے طور پر اس ملک میں آیا اور آر بی آئی کا گورنر بننے کی خوش قسمتی تھی، دوسری میعاد حاصل نہ کر سکا اور پھر دو باتیں کہیں جن سے مجھے تکلیف ہوئی۔ میں یہ دونوں باتیں ہضم نہیں کر سکتا۔
ایک یہ کہ ہندوستان کی شرح ترقی 5 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا، یہ دراصل 7.6 فیصد تھی۔ وہ اب خاموش کیوں ہیں؟ دوسری بات خوفناک تھی، بالکل بلاجوازتھی، کیا ہوگا ، بھارت سپر پاور بن گیا تو کیا کرے گا؟ دوسروں کو تکلیف دینا ہے۔یہ بات ٹویٹر پر پر کہہ دینا کہ آپ سپر پاور کیوں بننا چاہتے ہیں، کس کو تکلیف دینا چاہتے ہیں؟ وہ تقریباً 5000 سال کی تہذیبی اخلاقیات کی جہالت کو نظرانداز کرتا ہے۔ ہمارے ملک نے کسی کو پریشان نہیں کیا۔ یہ ملک کبھی توسیع پر یقین نہیں رکھتا۔
اس لیے میں آپ سے اپیل کرتا ہوں۔ آپ کسی نہ کسی شکل میں لیڈر ہیں۔ وہ لوگ جو میرے سامنے ہیں اور جو اس پروگرام تک رسائی حاصل کر رہے ہیں وہ متاثر کن ہیں۔ آپ کے الفاظ شمار ہوں گے۔
وقت آ گیا ہے جب ہندوستانی ہونے کے ناطے ہمیں معاشی قوم پرستی پر یقین رکھنا چاہیے۔ ہمارے ملک میں درآمد شدہ اشیاء کی وجہ سے خون بہہ رہا ہے جو ہم یہاں بنا سکتے ہیں۔ ہم ووکل فار لوکل کے تصور کا احترام نہیں کر رہے ہیں۔ ووکل فار لوکل ہونا، جیسا کہ وزیر اعظم نے اشارہ کیا ہے، معاشی قوم پرستی کے جوہر کو سمیٹتا ہے۔ہم کیا امپورٹ کررہے ہیں، دیئے،کینڈل کارٹن فرنیچر ؟ کیا ہمیں ایسا کرنا چاہیے؟ جب ہم ان اشیا کو درآمد کرتے ہیں، تو 2 نکاتی اثر ہوتا ہے: ہم ان لوگوں کے ہاتھوں سے کام چھین رہے ہیں جو یہاں ان اشیا کو بنا سکتے ہیں اور ہم ان لوگوں کو دور کر رہے ہیں جو کاروباری بن سکتے ہیں۔ اس کی ضرورت نہیں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اگر آپ میں سے ہر ایک معاشی قوم پرستی کے اس جذبے کو پیدا کرنے کے لیے اسے اپنے اوپر لے لیتا ہے، تو اس کا زبردست اثر پڑے گا۔
میں سیاست میں اسٹیک ہولڈر نہیں ہوں۔ سیاست دانوں کو اپنی سیاست کرنے کی آزادی ہے۔ وہ کوئی بھی بیانیہ ترتیب دیں لیکن قومی مفادات سے آنکھیں بند نہ کریں۔ ہماری عہد کی کامیابیوں کو ہر ایک کی طرف سے سراہا جا رہا ہے۔
مجھے آپ کو بتانا ہے کہ آج کا ہندوستان بدل گیا ہے، آج کا ہندوستان کسی پر منحصر نہیں ہے، آج کا ہندوستان قومی مفاد کو سامنے رکھتا ہے تاکہ ملک میں بین الاقوامی تعلقات ہوں اور ترقی ہو۔سرکاری سیکٹر میں بہت زیادہ صلاحیت ہے۔ آپ کے پاس کچھ ہے جو کوئی اور نہیں کرسکتا۔ نالندہ تکشیلا، آپ اسے بنا سکتے ہیں، آپ کے انسانی وسائل بہت زیادہ ہیں۔
سرکاری سیکٹر کو بعض اوقات پنچنگ بیگ سمجھا جاتا ہے۔ وہ نا اہلی کو سرکاری سیکٹر سے جوڑتے ہیں۔ وہ کتنے غلط ہیں! ہمیں اس کے بارے میں کچھ کرنا ہے۔ میں آپ کا سپاہی ہوں۔ یہ ناکارہ نہیں ہے؛ یہ سب سے زیادہ موثر ہے۔یہ ایک ایسی کٹیگری نہیں ہے جو بیلنس شیٹ کو نہیں دیکھتا ہے۔یہ ا پنا کام کرتا ہے۔بیلنس شیٹ شاندار ہے لیکن اس میں ایک اور بیلنس شیٹ ہے جو عام طور پر دوسروں کے پاس نہیں ہوتی ہے۔ یہ معاشرے کو اتنا کچھ دیتا ہے جس کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔ اگر میں اپنے ارد گرد دیکھتا ہوں تو ایک سرکاری سیکٹر کی کمپنی تھی، وہ کمپنی تیجس تھی۔ سرکاری سیکٹر کی اس کمپنی نے ہیلی کاپٹر بنایا ہے۔ اس کا جاب کارڈ بھرا ہوا ہے۔ اس ذمہ داری کو ادا کرنے کے لیے بہت کچھ کرنا پڑے گا۔
جہالت اب نعمت نہیں رہی۔ ہم ایک عرصے سے یہ کہتے آرہے ہیں کہ جہالت نعمت ہے۔ جہالت درحقیقت خوشی نہیں ہے اور آسمان بھارت کی حد نہیں ہے!
اب اگر آپ کسی کو بتائیں کہ آپ ہندوستان سے ہیں، اگر آپ کسی کو بتائیں کہ آپ کا پاسپورٹ ہندوستانی ہے تو اسے صرف دو باتیں یاد ہیں۔ موجودہ وقت میں اس حجم کی عالمی معیشتوں کے درمیان، ہندوستان کا عروج پہلے نمبر پر ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ جیسے عالمی اداروں نے اعتماد کے ساتھ کہا ہے کہ ہندوستان سرمایہ کاری اور مواقع کے لیے پسندیدہ مقام بن گیا ہے۔ ہمیں اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے دیں۔
امرت کال میں ہر ہندوستانی کی محنت، کوشش اور شراکت کی بدولت تاریخ رقم کی جا رہی ہے۔ہر ہندوستانی بصیرت والی قیادت کی حمایت کرتا ہے جو بڑا سوچتا ہے، تیزی سے کام کرتا ہے اور سبھی کے لیے ترقی لے کرآتا ہے۔
.*******
ش ح۔ م ع ۔ف ر
(U: 3760)
(Release ID: 1997490)
Visitor Counter : 108