ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے میں ماحول کے لئے ساز گار اقدامات
Posted On:
18 JAN 2024 4:12PM by PIB Delhi
ریلوے کی وزارت نے، 2030 تک ہندوستانی ریلوے کو ماحول کے مطابق ریلوے میں تبدیل کرنے کے ہدف کے ساتھ، عالمی تمازت کو کم کرنے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کئی بڑے اقدامات کیے ہیں۔ ریلوے کی بجلی کاری ، لوکو موٹیو اور ٹرینوں اور فکسڈ تنصیبات کی توانائی کی کارکردگی کو بہتر بنانا، تنصیبات/ اسٹیشنوں کے لیے ماحول کے لئے ساز گار سرٹیفیکیشن اور توانائی کے قابل تجدید ذرائع کو تبدیل کرنا ، قطعی کاربن اخراج کے حصول کی اس کی حکمت عملی کے حصے ہیں۔ ہندوستانی ریلوے نے بھارتی ریلوے میں ماحول کے لئے ساز گار ، کچھ بڑے اقدامات کیے ہیں۔ نشاندہی کیے گئے شعبوں / سرگرمیوں کی تفصیلات اور ان کی موجودہ حیثیت درج ذیل ہے:
شمسی توانائی: غیر ٹریکشن + ٹریکشن: کل نصب شدہ صلاحیت 216.36 میگاواٹ ہے
|
دئیے گئے ٹھیکے کی گنجائش ( ایم ڈبلیو)
|
مارچ 2014 تک جاری کئے گئے ٹھیکے
|
3.68
|
23 دسمبر 2014 کے دوران جاری کئے گئے ٹھیکے
|
155.98 (روف ٹاپ)
56.7 (لینڈ بیسڈ)
|
2023 کے دوران، 71. 37 میگاواٹ شمسی توانائی (21.37 چھت پر + 50 میگاواٹ زمین پر) فراہم کی گئی۔
ہوا کی طاقت: کل نصب شدہ صلاحیت 103.4 میگاواٹ ہے۔
|
دئیے گئے ٹھیکے کی گنجائش ( ایم ڈبلیو)
|
مارچ 2014 تک جاری کئے گئے ٹھیکے
|
10.5
|
23 دسمبر 2014 کے دوران جاری کئے گئے ٹھیکے
|
92.9
|
میزان
|
103.4
|
کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے عزم کے حصے کے طور پر، قابل تجدید توانائی اور توانائی سے متعلق کارکردگی کے اشتراک کے لئے 14 جون 2023 کو ہندوستانی ریلوے، حکومت ہند اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی/ انڈیا (یو ایس اے آئی ڈی /انڈیا) کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ح ا - ق ر)
U-3759
(Release ID: 1997396)
Visitor Counter : 84