وزارتِ تعلیم
اختتامِ سال کا جائزہ 2023- بین الاقوامی تعاون سیل (آئی سی سی)، محکمہ اعلیٰ تعلیم
جی 20 ای ڈی ڈبلیو جی اور وزرائے تعلیم کی میٹنگ کامیابی سے ہوئی
تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے بارے میں ہندوستان-امریکی ورکنگ گروپ کا آغاز
ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلیم کے شعبے میں مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے
تعلیم کے شعبے میں آسٹریلیا کے ساتھ مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے
تیسرا انڈیا-سنگاپور ہیکاتھون کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا
اسٹڈی ان انڈیا پورٹل کا آغاز
Posted On:
17 JAN 2024 7:28PM by PIB Delhi
جی20 ایجوکیشن ورکنگ گروپ (ای ڈی ڈبلیو جی) اور وزرائے تعلیم کی میٹنگ (ای ایم ایم )
ہندوستان کی جی20 صدارت کے تحت ایجوکیشن ورکنگ گروپ (ای ڈی ڈبلیو جی) نے تعلیم کے مستقبل کے لیے ٹھوس، تعاون پر مبنی اور اقدام پر مبنی حکمت عملیوں اور نقش راہ کے تعین کے لئے کام کیا۔ بنیادی علم سیکھنے کو ترجیح دینے، تکنیکی طور پر اہل تعلیم کا استعمال کرنے اور کام کے مستقبل کے لیے زندگی بھر سیکھنے کی ضرورت پر زور دینے سے لے کر جی 20 ممالک کے تعلیمی اداروں کے درمیان تحقیقی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت شروع کرنے تک – ایجوکیشن ورکنگ گروپ نے توجہ مرکوز کرتے ہوئے اور اہم مسائل پر اتفاق رائے پیدا کرتے ہوئے، تعلیم اور تربیت کے پورے شعبے کا احاطہ کیا ۔ ورکنگ گروپ کی تشکیل پچھلی صدارتوں کے مباحثوں پر کی گئی ہے، جس میں تعلیم سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے اور مختلف سیاق و سباق اور خطوں میں بدلتے ہوئے تعلیمی منظرنامے میں مواقع تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ میٹنگوں میں تعلیمی ماحولیاتی نظام سے متعلق اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے جی20 کے رکن ممالک، مدعو ممالک، اور بین الاقوامی تنظیموں ( یونیسکو، یونیسیف اور او ای سی ڈی ) کے درمیان سخت بات چیت اور غوروخوض کیا گیا۔
جی20 کی ہندوستانی صدارت کے دوران ایجوکیشن ورکنگ گروپ (ای ڈی ڈبلیو جی) کے اجلاسوں کے بعد مختلف موضوعات پر چار سیمینار منعقد ہوئے۔ "تعلیم کے شعبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا کردار" کے موضوع پر ایک سیمینار 31 جنوری 2023 کو چنئی، تمل ناڈو میں منعقد ہوا، جس کے بعد یکم تا دو فروری 2023 کو جی20 کے اولین ایجوکیشن ورکنگ گروپ (ای ڈی ڈبلیو جی) کی میٹنگ ہوئی۔ 15 مارچ 2023 کو امرتسر، پنجاب میں "تحقیق کو مضبوط بنانے" کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس کے بعد جی 20 کے دوسرے 16اور17 مارچ 2023 تک ایجوکیشن ورکنگ گروپ (ای ڈی ڈبلیو جی) کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے بعد ' بھونیشور، اڈیشہ میں 26 اپریل 2023 کوایک سیمینار 'صلاحیت سازی اور کام کے مستقبل کے تعلق سے زندگی بھر سیکھنے اور علم حاصل کرنے کو فروغ دینے' کے موضوع پر منعقد کیا گیا۔ جس کے بعد 27-28 اپریل 2023 تک جی20 کی تیسری ای ڈی ڈبلیو جی میٹنگ ہوئی۔ اس کے بعد پونے میں 19 جون 2023 کو ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس کا موضوع تھا ’’ مخصوص طرزتدریس کے پس منظر میں بنیادی خواندگی اور حساب دانی کو یقینی بنانا ‘‘۔ اس سیمینار کے بعد 20 اور 21 جون کو پونے میں ہی جی20کی چوتھی اور آخری ای ڈی ڈبلیو جی میٹنگ منعقد کی گئی۔
جی20 کےوزرائے تعلیم کی میٹنگ 22 جون 2023 کو پونے، مہاراشٹر میں ہوئی۔ جی20 ای ڈی ڈبلیو جی اور وزرائے تعلیم کی میٹنگوں کا اختتام جی20 کے نتائج کی دستاویز اور صدرنشیں کے خلاصے پر ہوا۔ صدر نشیں کے خلاصہ میں ہر موضوع کے تحت جی20 ممالک کے لیے کلیدی ترجیحات کو اجاگر کیاگیا۔ نتائج کی دستاویزات میں ایجوکیشن ورکنگ گروپ کی رپورٹ میں: جی ٹوئنٹی ملکوں میں اور تعلیم سے متعلق پالیسیوں اور پروگراموں کے ذریعہ ایک کرہ ارض، ایک خاندان، ایک مستقبل کے موضوع پر ایک رپورٹ شامل ہے۔ ان نتائج کی دستاویزات نے ہر ملک کی پالیسیوں اور ترجیحات پر روشنی ڈالی، اور ہر ترجیحی علاقے میں منتخب اہم پروگراموں کواجاگر کیا ، اس طرح ممالک کے درمیان علم کے اشتراک کو تقویت ملی اور بحث اور عمل کے لیے مشترکہ تعلیمی ایجنڈا ترتیب دیا گیا۔ جی 20 ایجوکیشن ورکنگ گروپ اور وزرائے تعلیم کی میٹنگ کے موقع پر متحدہ عرب امارات، عمان، ماریشس، یونیسیف، او ای سی ڈی، برطانیہ، سعودی عرب، جاپان اور اسپین کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں کی گئیں۔
جی20 کو ہندوستان کے لوگوں تک لے جانے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے واضح اعلان کو آگے بڑھاتے ہوئے، ملک بھر میں مختلف ’جن بھاگیداری‘ پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 5.25 کروڑ شہریوں نے ان پروگراموں میں حصہ لیا، جن میں طلباء، نوجوان، خواتین، نجی شعبہ،تعلیمی ادارے اور سول سوسائٹی شامل ہیں، ان لوگوں نے جن بھاگیداری تقریبات میں سرگرمی سے حصہ لیا اور جی20 کو ایک حقیقی 'عوامی تحریک' میں تبدیل کیا۔
تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ پر ہندوستان-امریکہ ورکنگ گروپ
جیسا کہ ہندوستان-امریکہ 2+2 ڈائیلاگ 2022 کے دوران رہنماؤں نے اعلان کیا تھا، تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے بارے میں ہندوستان-امریکہ ورکنگ گروپ کا باقاعدہ آغاز 22 مئی 2023 کو ہوا تھا۔ ورکنگ گروپ نے چار ذیلی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا، یعنی (i ) ہنر مندی اور پیشہ ورانہ تعلیم؛ (ii) سرٹیفیکیشن اور اعتراف؛ (iii) امریکی اور ہندوستانی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان تعلیمی تبادلے ؛ اور (iv) ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعلیمی تعاون کو بڑھانے کے لیے جان بوجھ کر طور طریقے تلاش کرنے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ سرگرم ہونا۔
تعلیم کے شعبے میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ساتھ روابط
این ای ٹی ایف کے چیئرمین جناب انل سہسرابدھے کی صدارت میں ایک کمیٹی نے 18 اور19 ستمبر 2023 کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور ہندوستانی یونیورسٹیوں اور اداروں کی طرف سے جاری کردہ ڈگریوں کے مساوی ہونے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس کے بعد، مرکزی وزیر برائے تعلیم، جناب دھرمیندر پردھان کی قیادت میں ایک وفد نے یکم تا تین نومبر 2023 کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران، حکومت جمہوریہ ہند اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کے درمیان تعلیم کے شعبے میں ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے گئے۔
تعلیم کے شعبے میں آسٹریلیا کے ساتھ روابط
آسٹریلیا کے وزیر تعلیم جناب جیسن کلیئر نے 27 فروری سے 2 مارچ 2023 تک ہندوستان کا دورہ کیا جس کے نتائج درج ذیل ہیں:
- دونوں وزراء نے قابلیت کی باہمی شناخت کے طریقہ کار پر دستخط کئے۔
- مرکزی وزیر برائے تعلیم اور آسٹریلیائی وزیر برائے تعلیم کے درمیان ایک دو طرفہ میٹنگ ہوئی جس میں ادارہ جاتی تعاون، طلبا کے زیر التواء ویزا، تحقیق کے شعبے میں تعاون و اشتراک، اور مشترکہ مربوط اور ہنر مندی کے فریم ورک کی تشکیل کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
- انٹرنیشنل ایجوکیشن انوویشن فنڈ یعنی بین الاقوامی تعلیم سے متعلق اختراعی فنڈ (آئی ای آئی ایف) کے اہمیت کی حامل ہنرمندیوں اور صلاحیتوں سے متعلق پروجیکٹ کا اعلان آسٹریلیا کی جانب سے کیا گیا تھا جس کے تحت آسٹریلوی حکومت 2024 کے وسط تک بھارت میں کریٹیکل اسکلز کورسز کی ترقی کے لیے ایک پروجیکٹ کی فراہمی کے لیے 1.82 ملین آسٹریلیائی ڈالر فراہم کرے گی۔
- تقریب میں 11 ادارہ جاتی مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے اور دونوں وزراء کے سامنے ان مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا گیا۔
- وزیرموصوف نے طلباء کی مشغولیت کے پروگراموں کے لیے سری وینکٹیشورا کالج (ڈی یو) اور کیندریہ ودیالیہ کا دورہ کیا جس میں دو طرفہ نقل موبلیٹی کے ذریعے تعلقات کو مستحکم بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
- وزیر موصوف کے ہمراہ آئے آسٹریلیا کے ایک وفد نے "ہندوستان میں اعلیٰ تعلیم کا بدلتا ہوا چہرہ: مستقبل کی سمتیں اور مواقع" پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک گول میز میں حصہ لیا۔ انہوں نے قومی تعلیمی پالیسی - 2020 کے تحت تعلیم کو بین الاقوامی سطح تک پہنچانے سے متعلق پہل قدمیوں اور اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے یو جی سی میں ایک گول میز میں بھی حصہ لیا۔
آسٹریلیا کے وزیر تعلیم، جناب جیسن کلیئر نے 5تا8 نومبر 2023 کو دوبارہ ہندوستان کا دورہ کیا جس کے نتائج درج ذیل ہیں:
- آسٹریلیا-انڈیا تعلیم اور ہنرمندیوں سے متعلق کونسل (اے آئی ای ایس سی) کی پہلی میٹنگ آئی آئی ٹی گاندھی نگر میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت ،حکومت ہند کے مرکزی وزیر برائے تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری، ؛ اورحکومت آسٹریلیا کے وزیر برائے ہنرمندی اور تربیت نے کی۔ اس میٹنگ میں تین اہم شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ، جن میں مستقبل کی افرادی قوت کی تشکیل، تعلیم میں ادارہ جاتی ساجھیداریوں کو مضبوط بنانا اور عالمگیریت کے ذریعہ تحقیقی اثرات کو تقویت باہم پہنچانا شامل ہے۔ اس میٹنگ میں ہندوستان اور آسٹریلیا سے صنعت اور اکیڈمی کے تقریباً 70 ماہرین کی شرکت، وزارت تعلیم اور وزارت ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ، حکومت ہند اور محکمہ تعلیم اور محکمہ روزگار اور کام کی جگہ کے تعلقات کے درمیان ایک مشترکہ بات چیت ہوئی۔ آسٹریلیا کی حکومت کی طرف سے جاری کیا گیا تھا۔
- ہندوستان کے مرکزی وزیر برائے تعلیم اور آسٹریلیا کے وزیر تعلیم کے درمیان ایک دو طرفہ میٹنگ ہوئی جس میں قابلیت کی باہمی شناخت، آسٹریلیا-انڈیا ایجوکیشن کونسل کی چھٹی میٹنگ (اے آئی ای سی) کے نتائج، اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئیز) کے درمیان تعاون، تحقیق سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ تعاون، ریسرچ اسکالرز اور پی ایچ ڈی طلباء کے لیے ویزا کے مسائل، ہندوستان کے لیے آسٹریلیا کی تعلیمی حکمت عملی، ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال میں اساتذہ کے لیے مشترکہ ڈگری اور ہندوستان میں کریٹیکل اسکلز یعنی اہمیت کی حامل ہنرمندیوں کےکورسز کی تعلیم اور ترقی اس کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
- دونوں وزرا کی موجودگی میں مہارت، علمی اور تحقیقی تعاون کے لیے پانچ ادارہ جاتی مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے اور ان کا تبادلہ کیا گیا۔
- وزراء نے مرکز برائے تخلیقی تعلیم، آئی آئی ٹی گاندھی نگر، پنڈت دین دیال انرجی یونیورسٹی (پی ڈی ای یو) اور ودیا سمیکشا مرکز (وی ایس کے)، احمد آباد کا دورہ کیا۔
- آسٹریلوی فریق نے گفٹ سٹی، گجرات میں ڈیکن یونیورسٹی اور وولونگونگ یونیورسٹی کے کیمپسز کے افتتاح کی خوشی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔
مرکزی وزیر برائے تعلیم کا مئی 2023 میں سنگاپور کا دورہ
مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان کی قیادت میں ایک وفد نے 29تا31 مئی 2023 کو سنگاپور کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران، وفد نے سنگاپور کے درج ذیل وزراء سے ملاقات کی:
- سنگاپور کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ جناب لارنس وونگ
- تجارت اور صنعت کے وزیر جناب گان کم یونگ
- سینئر وزیر جناب تھرمن شانموگرتنم
- سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن
- سنگاپور کے وزیر تعلیم جناب چین چن سنگ
دورے کے دوران درج ذیل اداروں کا دورہ بھی کیا گیا۔
- فیوچراسکلز سنگاپور
- سپیکٹرا سیکنڈری اسکول
- نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی
- انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (آئی ٹی ای)، سنگاپور
- سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن
ہندوستان-سنگاپور ہیکاتھون
ہندوستان-سنگاپور ہیکاتھون کا تیسرا ایڈیشن جولائی 2023 میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی)، گاندھی نگر میں منعقد ہوا۔ اس تقریب کا اہتمام وزارت تعلیم کی آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) اور نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی (این ٹی یو)، سنگاپور نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اس میں 600 سے زائد طلباء، اسٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں، کارپوریٹس اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔
برکس وزرائے تعلیم کی میٹنگ
مرکزی وزیر مملکت، ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ کی قیادت میں ایک وفد نے 13 جولائی 2023 کو جنوبی افریقہ کے صوبہ مپوملنگا میں برکس کے وزرائے تعلیم کی 10ویں میٹنگ میں شرکت کی۔ اس میٹنگ سے الگ انہوں نے برازیل اور جنوبی افریقہ کے وزراء سے بھی ملاقات کی۔
انڈیا پورٹل میں مطالعہ
انڈیا پورٹل میں مطالعہ کا 3 اگست 2023 کو آغاز کیا گیا تھا۔ یہ ایک مخصوص ویب سائٹ ہے جو ہندوستانی اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئیز) کو نمایاں طور پر پیش کرتی ہے اور یہ ان غیر ملکی طلباء کے لیے داخلہ اور ویزا سے متعلق درخواستوں کے لیے ایک ہی مقام پر سبھی ضروریات کی تکمیل کا پورٹل ہے جو اپنی اعلیٰ تعلیم ہندوستانی اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئیز) میں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ پورٹل کے آغاز کے ساتھ، اب ہندوستانی اعلی تعلیمی اداروں یعنی ایچ ای آئیز میں داخلہ کے خواہش مند ہر بین الاقوامی طالب علم کے لیے یہ لازمی ہو گیا ہے کہ وہ ایس آئی آئی پورٹل پر تعلیمی سیشن 24-2023 کے بعد، ہر کل وقتی یا مختصر وقت کے کورس کے لیے رجسٹر ہوں۔ یہ پورٹل، غیر ملکی طلباء کو ان کی ویزا سے متعلق ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک منظم طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔ جب کوئی طالب علم پورٹل پر رجسٹر ہوگا تو ایک منفرد آئی ڈی تیار کی جائے گی، اور اس آئی ڈی کا ویزا درخواستوں کے ساتھ حوالہ دینا ہوگا۔
************
ش ح۔ ع م ۔ م ص
(U: 3725)
(Release ID: 1997174)
Visitor Counter : 78