وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وائس ایڈمرل گرچرن سنگھ، این ایم نے کنٹرولر پرسنل سروسز كی حیثیت سے ذمہ داری سنبھال لی

Posted On: 16 JAN 2024 8:30PM by PIB Delhi

وائس ایڈمرل گورچرن سنگھ نے 15 جنوری 24 کو کنٹرولر پرسنل سروسز (سی پی ایس) کی ذمہ داری سنبھال لی۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (کھڑکواسلا) کے سابق طالب علم ہیں۔ انہوں نے یكم جولائی 1990 کو ہندوستانی بحریہ میں اپنا ذمہ دارانہ سفر شروع كیا۔ وہ ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج (ویلنگٹن)، نیول وار کالج (گوا) اور نیشنل ڈیفنس کالج (نئی دہلی) سے فارغ التحصیل ہیں۔

فلیگ آفیسر بحری اور ساحلی  کئی کمانڈ اور عملے کی تقرریوں سے گزرے۔ گنری اور میزائل کے ماہر کے طور پر انہوں نے ہندوستانی بحریہ کے جہاز رنجیت، پرہار اور برہم پترا پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے آئی این ایس ودیوت،آئی این ایس کھوکھری اور آئی این ایس کوچی کو کمانڈ کیا۔ وہ آئی این ایس ڈروناچاریہ (گنری اسکول) میں انسٹرکٹر اور نیول وار کالج (گوا) کے ڈپٹی کمانڈنٹ رہ چکے ہیں۔ ان کی اسٹاف میعاد میں ڈائریکٹوریٹ آف پرسنل/این ایچ کیو، ڈائریکٹوریٹ آف نیول انٹیلی جنس/این ایچ کیو، اور انڈین نیول ورک اپ ٹیم میں تقرریاں شامل ہیں۔

اکیس جنوری میں فلیگ رینک پر ترقی کے بعد انہیں ویسٹرن نیول کمانڈ کے چیف اسٹاف آفیسر (آپریشنز) کے طور پر تعینات کیا گیا جس میں انہوں نے سائیکلون ٹوکٹے کے دوران ایس اے آر آپریشن، آپریشن سمُدرا سیتو دوءم کے دوران مائع میڈیکل آکسیجن کی سپلائی چین اور کئی دیگر آپریشن مشنز اور تعیناتیوں، بشمول غیر ملکی بحریہ کے ساتھ مشقوں کی منصوبہ بندی کی اور انہیں عمل میں لا ءے۔ اس کے بعد انہوں نے قومی صدر دفتر، نئی دہلی میں اسسٹنٹ چیف آف پرسنل (ایچ آر ڈی) کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 29 نومبر 22 کو انہوں نے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ کا عہدہ سنبھالا۔ اس مدت کے دوران انہوں نے 'آرڈیننس آن ٹارگٹ' کے مشن پر لیزر شارپ فوكس کے ساتھ آپریشنل تیاریوں کی بلند رفتار کو برقرار رکھا۔

فلیگ آفیسر کو تین ہندوستانی جنگی جہازوں کے کمیشننگ عملے کا حصہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یعنی، آئی این ایس برہمپترا/ بطور گنری آفیسر، آئی این ایس شیوالک/ بطور ایگزیکٹو آفیسر اور آئی این ایس کوچی/ بطور کمانڈنگ آفیسر۔ انہیں ابتدائی تربیت کے دوران اپنے بیچ کے مجموعی آرڈر آف میرٹ میں پہلے نمبر پر رہنے پر ایڈمرل کٹاری ٹرافی سے نوازا گیا۔ انہیں فوك - ان - سی كومینڈیشن (2002) اور نو سینا میڈل (2020) سے بھی نوازا گیا۔ ان کی کمان میں آئی این ایس کھوکری کو 11 دسمبر کو كارروائی كی مجموعی موثریت اور انسداد قزاقی کارروائیوں کے کامیاب انعقاد کے لیے 'یونٹ کیٹیشن' سے نوازا گیا۔

ان کی تعلیمی قابلیت میں ایم ایس سی اور ایم فل (دفاع اور اسٹریٹجک اسٹڈیز) شامل ہیں جو ہندوستان میں اسٹاف، ہائر کمانڈ اور این ڈی سی کورسز کے علاوہ ہیں۔ انہوں نے واشنگٹن میں نیشنل انٹیلی جنس یونیورسٹی میں میری ٹائم انٹیلی جنس کورس میں اور اسٹاك ہوم میں اقوام متحدہ کے اسٹاف آفیسرز کورس میں شرکت کی ہے

فلیگ آفیسر کی شادی محترمہ کملجیت چھتہ سے ہوئی ہے، جو مارکیٹنگ اور فنانس میں ایم بی اے گریجویٹ ہیں۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں انوشکا اور تمنا۔ انوشکا ایک الیکٹرانکس انجینئر ہیں اور ایمیزون ویب سروسز کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور تمنا ممبئی کے جے ہند کالج میں ہیومینٹیز میں گریجویشن کر رہی ہیں۔

4.jpg

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 


(Release ID: 1996803) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi