پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سکریٹری جناب وویک بھاردواج نے آج آئی آئی ایم احمد آباد میں پنچائتی راج اداروں کے منتخب نمائندوں اور کام کرنے والوں کے لیے ایم اوپی آر کے لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کا افتتاح کیا جس کا عنوان ہے ‘‘ دیہی علاقوں میں کلیدی نوعیت کی کایاپلٹ اور یکسر تبدیلی لانے  کی غرض سے پنچایتی اداروں میں قیادت(لیپ-اسٹارٹ)’’


جوائنٹ سکریٹری جناب وکاس آنند اور آئی آئی ایم احمد آبادکے ڈائریکٹر پروفیسر بھرت بھاسکر نے لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کو چلانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

پنچایتیں ہمارے جمہوری ڈھانچے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں، ان کی صلاحیت سازی اور تربیت میں سرمایہ کاری کرکے، ہم 2047 تک وکست بھارت کے وژن کو پورا کرنے کے لیے اپنے ملک کی بنیاد میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں: جناب وویک بھاردواج

Posted On: 15 JAN 2024 6:40PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری، جناب وویک بھاردواج نے آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ احمد آباد(آئی آئی ایم اے) میں پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر) کے منتخب نمائندوں اور پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) کے کام کرنے والوں کے لیے اپنی نوعیت کے اولین لیڈرشپ اور مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کا افتتاح کیا جس کا عنوان تھا ‘‘دیہی علاقوں میں کلیدی نوعیت کی کایاپلٹ اور یکسر تبدیلی لانے  کی غرض سے پنچایی  اداروںمیں قیادت(لیپ-اسٹارٹ)۔ افتتاحی سیشن کے دوران، لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کو چلانے کے لیے جناب وکاس آنند، جوائنٹ سکریٹری اور آئی آئی ایم احمد آبادکے ڈائریکٹر،پروفیسر بھرت بھاسکر، نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کیے۔ گجرات سرکار کی پنچایتی  اداروں، دیہی مکانات اور دیہی ترقی کے محکمہ کی پرنسپل سکریٹری محترمہ مونا کھندھر،گجرات سرکار کے پنچایتوں اور دیہی مکانات  کے محکمہ کے ڈیولپمنٹ کمشنرجناب سندیپ کمار اور پنچایتی راج کی وزارت کے ڈائرکٹر جناب وپل اجول بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010AP7.jpg

 

پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج نے اپنے خطاب میں پنچایتوں پر زور دیا کہ وہ مقامی طور پر خود کی  موثر حکمرانی اور نظم و نسق کے لیے رول ماڈلز کے طور پر اپنی صلاحیتوں کو قبول کریں۔ انہوں نے کہا کہ "ہمارے جمہوری فریم ورک میں پنچایتیں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کی صلاحیت سازی اور تربیت میں سرمایہ کاری کرکے، ہم 2047 تک ایک ترقی یافتہ ہندوستان - وکست بھارت کے وژن کو پورا کرنے کے لیے اپنے ملک کی بنیاد میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ میں پنچایتی راج اداروں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ  مثبت تبدیلی کی علامت بنیں، شفافیت، کارکردگی، اور عوامی بہبود کے ذریعہ ایک عملی نمونہ بن کر رہنمائی فراہم کریں۔’’ جناب بھاردواج نے کہا کہ آئی آئی ایم احمد آباد جیسے بہترین اورعمدگی کے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرکے، ہمارا مقصد معیاری تربیتی پروگراموں کا ایک نیٹ ورک قائم کرنا ہے۔ تاکہ ملک بھر کی پنچایتوں کو بااختیار بنایا  جاسکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MVEL.jpg

 

پنچایتی راج کی وزارت کے لیڈرشپ اور مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کایاپلٹ کردینے و الی تبدیلی کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے، جناب وویک بھاردواج نے نتائج سے سیکھنے اور معروف اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لیے وزارت کے عزم کا اظہار کیا۔ آئی آئی ایم احمد آباد میں تربیتی پروگرام کے نتائج، دیگرمعروف اورعمدگی کے  اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کے منصوبوں کی تشکیل کریں گے۔ جنہیں تعاون کے منصوبوں کو حاصل کردہ بصیرت کی بنیاد پر اجاگر کیا جائے گا،اس کے ساتھ ہی اس میں اس منفرد تربیتی ماڈل کی توسیع پذیری، تاثیر اور شمولیت پر توجہ دی جائے گی۔ اس تعاون کا مقصد، ملک کے ہر کونے میں پنچایتوں کے لیے مستقل اور اعلیٰ معیار کے تربیتی تجربے کو یقینی بناتے ہوئے ایک معیاری اور جامع نصاب تیار کرنا ہے جس کا کہ اعادہ کیا جا سکے اوردہرایا جاسکے ۔

جناب وویک بھاردواج نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بات بہت ضروری ہے کہ پنچایت کے نمائندے اور کارکنان نہ صرف نیک نیت ہوں بلکہ وہ علم اور ہنر سے بھی لیس ہوں جو مقامی  طور پرخودکی حکمرانی کے کثیر جہتی چیلنجوں سے نمٹنے اور بنیادی سطح پر خاطر خواہ تبدیلی لانے کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے پروگرام میں شامل ہونے کے لیے شرکاء کو مبارکباد دی اور ان پر زور دیا کہ وہ آئی آئی ایم اے میں اپنا وقت ہر سبق سے سیکھنےاور قبول کرنے، ہر بات چیت میں سرمایہ کاری کرنے اور نئی توانائی کے ساتھ واپس آنے اور تبدیلی لانے کے لیے ایک انتھک کوشش کے لیے استعمال کریں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003T90K.jpg

 

آئی آئی ایم احمد آباد کے ڈائریکٹرپروفیسر بھرت بھاسکر نے کہا کہ آئی آئی ایمس کے پاس تمام درجوں پر عہدیداروں کی انتظامی صلاحیتوں کو بڑھانے کا کلیدی اختیار بھی حاصل ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ایک ایسی تحریک بن جائے گی جس کی تقلید تمام اعلیٰ اداروں کے ذریعہ کی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ منفرد پروگرام ملک کی بنیادی سطح پر ترقی کے ساتھ اہم اداروں کی شمولیت کے لیے ایک نیا رجحان قائم کرے گا، اورآئی آئی ایم احمد آباد نے اس سمت میں پیش قدمی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہی سطح پر قوم کی تعمیر کے لیے درکار تمام کلیدی پالیسیاں اس  کوشش پر عمل پیرا ہیں کہ پنچایت راج نظام کتنا موثر اور کارآمدبن سکتا ہے۔ پروفیسر بھرت بھاسکر نے تربیتی پروگرام کوایک حقیقت بنانے میں تعاون پر مبنی کوششوں کے لیے پنچایتی راج کی وزارت کی ستائش کی۔اس  تعاون کو علم کے تبادلے کو فروغ دینے اور پروگرام کے اثرات کو بڑھانے میں ایک کلیدی معاون کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، گجرات سرکار کی پنچایتوں، دیہی مکانات اور دیہی ترقی کے محکمہ کی پرنسپل سکریٹری محترمہ مونا کھندھر نے نئی ہنرمندیاں اور مہارتیں سیکھنے اورسرکاری خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے درمیان براہ راست تعلق کواجاگرکیا۔ اس طرح کے تربیتی پروگراموں کے باقاعدہ انعقاد کو پنچایت کے نمائندوں کو، دیہی علاقوں میں موثر حکمرانی کے لیے ضروری جدید ترین معلومات اور آلات کے ساتھ بااختیار بنانے میں ایک اہم کردار کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004P88L.jpg

 

پنچایتی راج کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب وکاس آنند نے پنچایتی نمائندوں کے لیے باقاعدہ تربیتی اقدامات کی اہمیت اور بنیادی سطح پر سرکاری خدمات کی فراہمی کو بہتربنانے میں ان کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے، لیڈرشپ اور مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کا ایک بصیرت افروز جائزہ پیش کیا۔ منتخب نمائندوں اور پنچایتی راج اداروں کے ایگزیکٹو کو تربیت فراہم کرنے کے لیے ایک جگہ جمع کرنے سے، دونوں کو ایک دوسرے کا نقطہ نظرسمجھنے میں مدد ملے گی اور پالیسی سے متعلق مسائل اور مسائل کی بہتر سمجھ ہوگی، جس سے بہتر پالیسی سازی اور سرکاری خدمات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنچایتی نمائندوں اور عہدیداروں کی صلاحیت سازی میں سرمایہ کاری کرکے، پنچایتی راج کی وزارت ایک ایسی لہر پیدا ہونے کا تصور کرتی ہے جو ملک بھر کی برادریوں پر مثبت اثر ڈالے گی۔ اس پروگرام کاحتمی مقصد بنیادی سطح پر قائدین کا ایک ایسا گروپ تیار کرنا ہے جو نہ صرف سرکاری خدمت کے اعلیٰ ترین معیار پر پورا اترے بلکہ  بنیادی سطح پر مثبت تبدیلی کو بھی آگے بڑھائے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005JXM6.jpg

 

آئی آئی ایم احمد آباد (آئی آئی ایم اے) کے فیکلٹی ممبران پروفیسر رنجن گھوش اور پروفیسر راجیش چندوانی نے کہا کہ لیپ- اسٹارٹ ،آئی آئی ایم اے کے اساتذہ اور وزارت کے عہدیداروں کی کوششوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے عہدیداروں کے انتظامی اپ گریڈیشن کے لئے ایک جرات مندانہ قدم اٹھایا ہے جو وزیر اعظم کے ویژن کے عین مطابق، ہندوستان کی جاری  کایاپلٹ کردینے و الی تبدیلی کے لئے اہم ہے۔

پروگرام کے دوران، مفاہمت نامے کے تبادلے نے اس کایاپلٹ  کردینے والی  پہل قدمی کی باضابطہ شروعات کی نشاندہی کی جس کا مقصد دیہی علاقوں میں کلیدی نوعیت کی یکسر تبدیلی لانے کی غرض سے مقامی خود حکمرانی میں ایک انقلاب لانا ہے۔اس کے ساتھ ہی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ احمد آباد میں لیڈرشپ/منیجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ایک تعارفی پانچ روزہ پروگرام کا بھی آغاز کیا گیا ۔ آئی آئی ایم اے کے کیمپس میں 19 جنوری 2024 کو،لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام ، جس کا عنوان ہے‘‘ دیہی علاقوں میں کلیدی نوعیت کی کایاپلٹ  کےلئے پنچایتوں میں قیادت۔(لیپ-اسٹارٹ)’’ منعقد کیا جائے گا، جہاں پنچایتی راج اداروں کے تقریباً 60 منتخب نمائندے اور کارکنان بشمول چیئرپرسنز/صدر اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام  علاقوں آندھرا پردیش، انڈمان اور نکوبار جزیرہ، دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تریپورہ ، اترپردیش اور اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والے ضلع پنچایتوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو مختلف ادارہ جاتی اور فعال مسائل اور پائیدار ترقی کے اہداف کے موضوعاتی مسائل پر تربیت فراہم کی جائے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006SHDB.jpg

 

************

ش ح۔ع م۔ف ر

 (U: 3642)


(Release ID: 1996527) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi