وزارات ثقافت
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے پردھان منتری سنگراہالیہ کا دورہ کیا
صدرجمہوریہ، نریندر مودی گیلری کو دیکھنے والی پہلی شخصیت بنیں
نریندر مودی گیلری 16 جنوری سے عوام کے لیے کھول دی جائے گی
Posted On:
15 JAN 2024 5:21PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو نے آج پردھان منتری سنگراہالیہ کا دورہ کیا اور وہاں نمائش کے لیے رکھی گئی چیزوں کو گہری دلچسپی سے دیکھا۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کے اپنے دورے کے دوران صدر نے پرانی عمارت میں آئین گیلری(کنسٹی ٹیوشن گیلری) دیکھی۔
صدر جمہوریہ، نریندر مودی گیلری کو دیکھنے والی پہلی شخصیت بنیں۔یہ گیلری16 جنوری2024 سے عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔ انہوں نے اس کے مختلف حصوں جیسے سوشاشن، پریاورن، وِکاس، انترراشٹریہ سدبھاؤ، وگیانودیہ، سانسکرتک دھروہر، سورکشا اور جن بھاگیداری کو دیکھنے میں کچھ وقت گزارا۔وہ خاص طور پر اِمرسیو اینڈ اِنٹرایکٹیو ڈِسپلے سے متاثر ہوئیں۔ انہوں نے تجرباتی زون انوبھوتی کا بھی دورہ کیا۔ صدر نے سنگراہالیہ کے لیے اپنی تعریف کا اظہار یہ لکھ کر کیا،’’مجھے یقین ہے کہ ہر ہندوستانی شہری جو یہاں آئے گا اور سنگراہالیہ کی مختلف گیلریوں کو دیکھے گا، وہ وزیٹر بک میں اپنے فخر کے احساس کورقم کرے گا۔‘
انہوں نے وہاں جدید ہندوستان کے مندروں اور آزادی کے فوراً بعد بنائے گئے اداروں کی نمائش بھی دیکھی۔ انہوں نے توشہ خانہ کو دلچسپی سے دیکھا، جہاں ہندوستان اور بیرون ملک کے وزرائے اعظم کی طرف سے موصول ہونے والے تحائف نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔ صدر جمہوریہ نے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کے پرائیویٹ وِنگ کا بھی دورہ کیا، جہاں ان کی خواب گاہ اور مطالعہ گاہ واقع ہے۔
سنگراہالیہ کی نئی عمارت میں، صدر جمہوریہ نے مختلف وزرائے اعظم کی گیلریوں میں جانے سے پہلے آزادی اور اتحادگیلری(فریڈم اینڈ یونٹی گیلری) دیکھی، جس میں مہاتما گاندھی، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور نیتا جی سبھاش چندر بوس پر فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔ صدرجمہوریہ نے بیڈمنٹن ریکیٹ اور چرخہ اور جناب لال بہادر شاستری کی پاس بک کو دلچسپی سے دیکھا۔ انہوں نے جناب جے پرکاش نارائن کے خطوط اور ان کی جیل ڈائری کو بھی گہری دلچسپی کے ساتھ دیکھا۔ انہوں نے پوکھرن 2 جوہری تجربات، گولڈن کواڈریلیٹرل پر ڈِسپلے اور کارگل جنگ پر مشتمل فلم دیکھی۔ صدرجمہوریہ نے ہند-امریکہ سول نیوکلیئر ڈیل کو بھی گہری دلچسپی سے دیکھا۔
پرائم منسٹر میوزیم اینڈ لائبریری(پی ایم ایم ایل)ایگزیکٹو کونسل کے ممبران، بشمول چیئرمین جناب نرپیندر مشرا اور وائس چیئرمین ڈاکٹر اے سوریا پرکاش، ڈاکٹر ونےسہسر بدھے، ڈاکٹر سوپن داس گپتا، جناب سنجیو نندن سہائے، ڈائریکٹر، پی ایم ایم ایل، محترمہ۔ رنجنا چوپڑا، محترمہ مگدھا سنہا صدر جمہوریہ کے ساتھ تھیں۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے14اپریل2022 کو اس سنگراہالیہ کا افتتاح کیا تھا۔یہ سنگراہالیہ بچوں، طلباء، سینئر محققین اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے ایک اہم مقام بن گیا ہے۔ سنگراہالیہ میں روزانہ اوسطاً 2000 ناظرین آتے ہیں۔ ہر آنے والا پارلیمانی جمہوریت میں ہندوستان کے سفر کا منفرد پیغام لے کر جاتا ہے اور ساتھ ہی اس کی ترقی کی کامیابی بھی۔ سنگراہالیہ کے افتتاح کے بعد سے تقریباً 7.5 لاکھ ناظرین آچکے ہیں۔
*************
ش ح ۔م م۔ن ع
U. No.3643
(Release ID: 1996491)
Visitor Counter : 99