نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ  نے کارپوریٹ لیڈروں پر زور دیا کہ وہ ٹیکنالوجی میں تحقیق و ترقی  کو فروغ دینے کے لیے اداروں کی مدد  کریں


ہم ایک  ایسے دن کے منتظر ہیں  جب محکمہ موسمیات   پریذائیڈنگ افسران کے لیے پارلیمنٹ میں موسم کی پیش گوئی کر سکے- نائب صدر

ہماری تکنیکی پیش رفت  نرم سفارت کاری کا ایک اہم طریقہ کار ہے- نائب صدرجمہوریہ کا بیان

دیگر  ممالک تک آب و ہوا کی خدمات فراہم کرنے سے علاقائی لچک میں استحکام آتا ہے  اور ایک ذمہ دار عالمی فریق  کے طور پر ہندوستان کے عزم کو تقویت ملتی  ہے- نائب صدر

نائب صدر نے کہا  کہ محکمہ موسمیات کو ملک کے فائدے کے لئے جدید  ٹیکنالوجی  کا استعمال کرنا  چاہئے اور اسے اپنانا  چاہیے

نائب صدر جمہوریہ ہند نے  محکمہ موسمیات کی 150ویں سالگرہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 JAN 2024 4:53PM by PIB Delhi

ہندوستان کے نائب صدر، جناب جگدیپ دھنکھر نے آج کارپوریٹ لیڈروں سے ایک واضح مطالبہ کیا کہ وہ تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے اداروں کی مدد کریں تاکہ انتشار انگیز تکنیکوں  پر توجہ دی جائے۔ ترقی یافتہ ممالک میں تحقیق کے آغاز اور فنڈنگ میں کارپوریٹس کے کلیدی کردار کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے نائب صدر نے آفات کے خطرے میں کمی اور انتظام کے لیے انتشار انگیز تکنیکوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

آج وگیان بھون میں انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی ) کے 150 سال مکمل ہونے کی تقریبات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، نائب صدر نے ’’ہندوستان کے قومی مفاد کی حفاظت کرنے والے ایک حفاظتی طریقہ کار‘‘ کے طور پر آئی ایم ڈی کی اہمیت کو واضح کیا۔ آئی ایم ڈی کی پیشین گوئیوں کی درستگی کی تعریف کرتے ہوئے، جناب دھنکڑ نے مزاحیہ انداز میں کہا، ’’میں ایک ایسے دن کی تلاش میں ہوں جب آئی ایم ڈی یہ پیش گوئی کر سکے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پریزائیڈنگ افسران کے لیے موسم کی صورتحال کیا ہو گی۔‘‘

آئی ایم ڈی کے عالمی اثر و رسوخ پر روشنی ڈالتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ ہندوستان کے پڑوسی بھی آئی ایم ڈی کی مہارت پر بھروسہ کرتے ہیں جیسا کہ طوفان موچا کے دوران اور اس کے بعد بنگلہ دیش اور میانمار کی طرف سے ہندوستان کو دی گئی تعریف سے ظاہر ہوتا ہے۔ جناب دھنکڑ نےاس بات پر زور دیا کہ   کس طرح ایک قوم کی طرف سے اقتصادی اور تکنیکی ترقی بین الاقوامی تعلقات کی وضاحت کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ " موسم اور آب و ہوا کی ہماری خدمات کو اپنے پڑوسیوں اور دیگر ممالک تک پہنچا کر، ہم نہ صرف علاقائی لچک کو مضبوط کرتے ہیں بلکہ ایک ذمہ دار عالمی کھلاڑی ہونے کے ہندوستان کے عزم کو بھی تقویت دیتے ہیں‘‘ ۔

قومی زندگی کے ہر پہلو میں آئی ایم ڈی کے ذریعے ادا کیے گئے مثبت کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، "کاشتکاروں سے لے کر سرحدوں کی حفاظت کرنے والے جوانوں تک"، نائب صدر نے ڈومینز میں آئی ایم ڈی کے تعاون کو نوٹ کیا جیسا کہ زرعی آمدنی میں اضافہ، کووڈ مینجمنٹ کو یقینی بنانا اورجی 20 سربراہی اجلاس کے انعقاد کو  کامیابی کے ساتھ یقینی بنانا  شامل ہے۔ جناب  دھنکڑ نے آئی ایم ڈی اور انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے درمیان ہم آہنگی کو نوٹ کیا، جو آئی ایم ڈی کی پوزیشن کو "دنیا کے صف اول کے موسمیاتی محکموں میں سے ایک" کے طور پر تقویت دے رہا ہے۔

آب و ہوا کی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرے کو اجاگر کرتے ہوئے جناب دھنکڑ نے اس بات پر زور دیا کہ قدرتی آفات کے اثرات کو کم کرنے کے لیے عوامی نجی شراکت داری اور تحقیقی تعاون کے ذریعے ٹیکنالوجی کو فروغ دے کرکے آئی ایم ڈی کو آفات میں کمی میں سب سے آگے رہنا چاہیے۔ نائب صدر نے آئی ایم ڈی  کی جانب سے موسم اور آب و ہوا کی پیشن گوئی کے لیے علاقائی اور عالمی مراکز کے طور پر اپنے کردار کے ذریعے عالمی تحفظ اور اقتصادی ترقی کے تعاون کی بھی تعریف کی۔

انتشار انگیز تکنیکوں  کو آگے بڑھانے والے ممالک میں بھارت کے نمایاں مقام کی تصدیق کرتے ہوئے، نائب صدر نے قومی اداروں کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لیے کوانٹم کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور بگ ڈیٹا کو استعمال کرنے کی ضرورت کو تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا، "ہماری قوم کے فائدے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے اور استعمال کرنے میں آئی ایم ڈی کا ایک اہم کردار ہے۔‘‘ انہوں نے آئی ایم ڈی  پر زور دیا کہ وہ  ایک  عالمی رہنما کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنےکے لیے جدت کو مستقل طور پر اپنائے اور ان کو مربوط کرے۔

تقریب کے دوران نائب صدر نے آئی ایم ڈی کا تھیم سانگ جاری کیا۔ انہوں نے ڈیسیژن  سپورٹ سسٹم، پنچایت موسم سیوا، موسمیاتی خدمات کا قومی فریم ورک اور محکمہ کی موبائل ایپ سمیت کئی دیگر اقدامات بھی شروع کئے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر برائے ارتھ سائنس، جناب کرن رجیجو، سکریٹری، ارتھ سائنسز کی وزارت، ڈاکٹر ایم روی چندرن، ڈائرکٹر جنرل، آئی ایم ڈی، ڈاکٹر ایم موہا پاترا اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

اسے پڑھیں: Text of the Vice-President’s Address at inaugural ceremony of celebrations to mark 150 years of India Meteorological Department (excerpts)

 

*********

 

U.NO. 3624

(ش ح۔ام۔)


(ریلیز آئی ڈی: 1996314) وزیٹر کاؤنٹر : 111
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Marathi