نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مغربی بنگال میں نوجوانوں کے قومی دن  کے جشن کا آغاز تقریری مقابلے، سڑک تحفظ، بیداری  کی تقریب کے ساتھ ہوا

Posted On: 11 JAN 2024 5:21PM by PIB Delhi

سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کی یاد میں نوجوانوں کا قومی دن ہر سال 12 جنوری کو پورے ملک میں منایا جاتا ہے۔ جس میں  نوجوانوں کے امور  کا محکمہ اپنے  فیلڈ یونٹوں کے ذریعہ پورے ملک میں  مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرتا ہے۔

اس سال نوجوانوں کا قومی دن  مختلف  سرکاری محکموں کے اشتراک سے  پورے بھارت کے اضلاع میں نوجوانوں کے امور کے  محکمے  کے فیلڈ یونٹوں کے ذریعہ  منایا جائے گا۔ مائی بھارت کے رضا کار  پورے ملک میں  این ایس ایس  کے یونٹوں ، این وائی کے ایس  اور  کئی  تعلیمی اداروں کی مدد سے  بھارت کے لئے رضاکارانہ خدمات  انجا م دینے کے لئے اپنی سرگرمیوں کو مربوط  کریں گے۔ نوجوانوں کے کلب بھی  اس جشن کے لئے اپنی  توانائیاں استعمال کریں گے اور اس طرح ایک حقیقی طور پر جامع ماحول تشکیل دیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/B1OGL0.jpg

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل ناسک، مہاراشٹرا میں قومی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کریں گے اور قوم کے نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔ ملک کے 763 اضلاع میں، ضلعی سطح کے میگا پروگرام کا آغاز سوامی وویکانند کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ہوگا، جس کے بعد وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کی لائیو اسکریننگ ہوگی۔

‘‘مائی بھارت -  وکست بھارت  @ 2047- نوجوانوں کے ذریعہ -  نوجوانوں کے لئے’’ کے موضوع پر ضلعی سطح کے اعلانیہ مقابلوں کے فاتحین اس تقریب کے دوران یوتھ ڈے پر سوامی وویکانند کی زندگی اور پیغام پر خطاب کریں گے۔

اس کے علاوہ کل ملک کے بڑے شہروں اور 750 اضلاع کے صدر دفاتر  میں سڑک تحفظ سے متعلق بیداری پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ ان تقریبات کے لیے رضاکاروں کو مائی بھارت  ڈیجیٹل پلیٹ فارم (https://mybharat.gov.in) کے ذریعے رجسٹر کیا جاتا ہے۔ تربیت یافتہ سڑک تحفظ  کے لئے رضاکاروں کو مرکزی/ریاستی وزراء، مقامی ممبران پارلیمنٹ یا ایم ایل ایز کے ذریعہ جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جائے گا، جو کہ ایک سخت مہم کے ذریعے کل کو محفوظ بنانے کے عزم کا اظہار کریں گے۔ ان رضاکاروں کو ٹریفک چوک پوائنٹس پر ٹریفک کو سنبھالنے میں مدد کے لیے تعینات کیا جائے گا اور سڑک کی حفاظت سے متعلق بیداری کی سرگرمیاں بھی انجام دی جائیں گی۔ اس مہم میں 88 ہزار سے زائد رضاکار حصہ لیں گے۔ بہت سے مقامات پر (جن کی تفصیل منسلک ہے)، رضاکار بچوں کے لیے کہانی سنانے کے سیشن کے لیے آنگن واڑی مراکز کا دورہ بھی کریں گے اور  سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات  فراہم کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/B2S07J.jpg

یووا اتسو کے فاتحین کے ساتھ ساتھ میزبان اداروں کی ٹیموں/ افراد کی شرکت کے ساتھ ضلع کے متنوع ثقافتی ورثے اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے والا ایک ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا۔ شریک  وزارتیں اور ان کے ضلعی سطح کے دفاتر ٹریفک بیداری، غذائیت اور خوراک، کے وی آئی سی اسٹارٹ اپس کی مصنوعات، پی ایم ای جی پی استفادہ کنندگان وغیرہ پر توجہ مرکوز کرنے والے میگا پروگرام کے ساتھ کل مختلف نمائشوں/ سرگرمیوں/ اندراج/ بیداری مہم کے ساتھ اسٹال لگائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/B3UZEO.jpg

تقریب کے ایک حصے کے طور پر اور کل  ہونے والی مرکزی تقریب کے تعارف کے طور پر، آج نہرو یووا کیندر (این وائی کے)، دکشن دیناج پور یونٹ کی طرف سے دیپالی نگر، بلور گھاٹ، جنوبی دیناج پور میں ایک ضلعی سطحی اعلانیہ مقابلہ منعقد کیا گیا، اس کے علاوہ،  بالارام پور، برہام پور، مرشد آباد میں روڈ سیفٹی کے اصولوں پر بات چیت، نیشنل روڈ سیفٹی  پروگرام   2024 کا انعقاد بھی کیا گیا۔   اس کے علاوہ سوامی وویکانند کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  وکست بھارت @ 2047 پروگرام کا انعقاد مرشد آباد کے سرگچی میں راما کرشن مشن میں کیا گیا۔  اس کے علاوہ شری اگرسین مہاودیالیہ کے تعاون سے اتر دیناج پور میں نیشنل روڈ سیفٹی 2024 پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/B4AD78.jpg

نوجوانوں کا قومی دن منانے کے ساتھ ساتھ سوامی وویکانند کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اسی طرح کے پروگرام مغربی بنگال میں بنکورا، باراسات، باروئی پور، بیر بھوم، بردوان، کوچ بہار، دارجلنگ، ڈائمنڈ ہاربر، درگاپور، ہوگلی، ہاوڑہ، جل پائی گوڑی، کولکتہ (شمالی اور جنوبی)، مدنا پور، مالدہ، نادیہ، پرولیا، رگھوناتھ پور، تملوک، علی پوردوار، جھارگرام اور کلمپونگ میں منعقد کئے جائیں گے ۔

اس سال نوجوانوں کا قومی دن  2024 صرف ایک جشن ہی نہیں  بلکہ  اس سے بہت زیادہ ہونے  والا ہے۔ یہ ان کے نظریات  کو  پروان چڑھانے  کے لئے ایک پلیٹ فارم ہو گا اور  ایک زیادہ تابناک بہتر  وکست  بھارت   @ 2047 کے لئے  آگے بڑھنے کا ایک اسپرنگ بورڈ ثابت ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- وا - ق ر)

U-3614


(Release ID: 1996250)
Read this release in: English , Hindi