عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع میں رام نگر سے رام ویل تک سڑک کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 14 JAN 2024 8:29PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ پی ایم او، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے  وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج اودھم پور ضلع کے رام نگر سے رام ویل تک سڑک کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/01(1)5FJ2.jpg

انہوں نے کہا کہ 2.96 کروڑ روپے کی لاگت سے اہم کنکٹیوٹی پروجیکٹ طویل عرصے سے قانونی چارہ جوئی کے سبب تاخیر کا شکار ہے۔ لیکن ان کی ذاتی کوششوں سے  یہ قانونی چارہ جوئی مکمل ہوئی اور سڑک کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں پہاڑی ضلع ادھم پور کے دور افتادہ علاقوں میں سڑک رابطہ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے یاد دہانی کرائی کہ پی ایم جی ایس وائی اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے دور حکومت میں شروع ہوئی تھی، لیکن 2014 تک اگلے 15 سال میں، ملک میں تعمیر کی گئیں پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کی کل لمبائی محض تقریباً 3.7 لاکھ کلومیٹر تھی، جب کہ پچھلے ساڑھے نوسال میں وزیر اعظم مودی کے دوراقتدار میں ان سڑکوں کی کل لمبائی دوگنا ہو کر 8 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ادھم پور کو ملک کے تمام اضلاع میں پہلے تین اعلیٰ پی ایم جی ایس وائی روڈ پروجیکٹوں میں شمار کیا گیا ہے۔

وزیرموصوف نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس خطہ کو پچھلی حکومتوں سے اس قسم کی توجہ نہیں ملی جس کا یہ حقدار تھا۔ لیکن وزیر اعظم مودی نے عہد کیا تھا کہ ان کی حکومت تمام خطوں کی مساوی ترقی کرے گی اور اسے ترقی یافتہ خطوں کے برابر لائے گی۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ جناب مودی کی سرپرستی میں حکومت دور دراز علاقوں میں ان تمام سہولیات کو اپ گریڈ کرنے میں کامیاب رہی ہے جس کا لوگوں نے پہلے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ ان کا ایسا واحد انتخابی حلقہ ہے، جس  میں 2 وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں، تین میڈیکل کالج جنہیں مرکزکی مالی اعانت حاصل ہے اور دیگر کئی پروجیکٹس شامل ہیں،  جنہیں مرکز کی طرف سے مالی اعانت حاصل ہے ان میں دیویکا ریور ریجوینیشن پروجیکٹ، کٹرا-دہلی ایکسپریس سڑک راہداری ، شمالی بھارت کا پہلا صنعتی بایو ٹیک پارک اور قومی سطح کا شاہ پور کنڈی آبپاشی منصوبہ بھی شامل ہے۔

*****

ش ح۔ ا س ۔ ج ا

U. No.3604



(Release ID: 1996161) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi