سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیویا کلا میلے 2024 کا آج ناگپور میں افتتاح کیا گیا

Posted On: 12 JAN 2024 8:35PM by PIB Delhi

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ (دیویانگجن) {ڈی ای پی ڈبلیو ڈی}، بھارتی حکومت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، نے نیشنل دیویانگجن فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ڈی ایف ڈی سی) کے ذریعے دیویا کلا میلہ کا منفرد پروگرام منعقد کیا۔ جس میں دیویانگ صنعت کاروں کی مصنوعات اور دستکاری کی نمائش کی گئی۔ دیویا کلا میلہ ملک بھر سے کاریگر دیویانگ صنعت کاروں کو بااختیار بنانے کی کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے، 12 جنوری سے 21 جنوری 2024 تک گراؤنڈ-3 ریشم باغ، ناگپور (مہاراشٹر) میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AZK5.jpg

دیویا کلا میلے کاآج  ناگپور کا آج افتتاح ہوا۔اس پروگرام کے دوران مہاراشٹر کے ریاستی سطح کی کمیٹی کےدیویانگ کلا کے چیئر مین اور ایم ایل اےجناب اوم پرکاش  عرف بچو کڈو ،سورج سنگھ ٹھاکر، سینئر لیڈر بی جے پی مہاراشٹر، جناب کرشن کھوپڑے، ایم ایل اے ناگپور، جناب موہن میٹ ایم ایل اے بی جے پی دکشن ناگپور، جناب نوین شاہ، آئی ایف ایس، سی ایم ڈی، این ڈی ایف ڈی سی، ڈاکٹر سدھارتھ گائیکواڑ، ریجنل ڈپٹی کمشنر برائے دیویانگجن، ناگپور، این ڈی ایف ڈی سی کے عہدیدار، سی آر سی-ناگپور کے عہدیدار، سکشم ناگپور کے عہدیدار، محکمہ سماجی بہبود ناگپور کے عہدیدار، ناگپور کے اسکولوں کے تقریر اور سماعت کے طلبہ، دیویانگجن کے لیے کام کرنے والی ممتاز رضاکار تنظیمیں (این جی اوز) اور دیگر معززش خصیات بھی موجود تھے۔

یہ میلہ میلے میں آنے والوں  کے لیے ایک دلکش تجربہ پیش کرے گا، کیونکہ اس میں  جموں و کشمیر، شمال مشرقی ریاستوں سمیت ملک کے مختلف حصوں سے متحرک مصنوعات کو ایک ساتھ دیکھا جاسکے گا۔ 20 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تقریباً 100 دیویانگ کاریگر/ فنکار اور کاروباری افراد ناگپور میں اپنی مصنوعات اور ہنر کی نمائش کریں گے۔ یہ مصنوعات مندرجہ ذیل وسیع زمروں میں ہوں گی:گھر کی سجاوٹ اور طرز زندگی، کپڑے، اسٹیشنری اور ماحول کے لئے سازگارمصنوعات،ڈبہ بند کھانے کی اشیا اور نامیاتی مصنوعات، کھلونے اور تحائف، ذاتی متفرقات- زیورات، کلچ بیگس پینٹنگز وغیرہ۔ یہ سبھی کے لئے ایک موقع ہوگاکہ وہ‘مقامی چیزوں کے لیے آگے  آئیں’ اور اس میلے میں  دیویانگ کاریگروں کی طرف سے بے پناہ عزم کے ساتھ تیار کردہ مصنوعات  کو دیکھا جاسکتا ہے۔

10 روزہ ‘دیویا کلا میلہ’، ناگپور (مہاراشٹر)میں صبح 11.00 بجے سے رات 9.00 بجے تک کھلا رہے گا اور اس میلے میں مختلف ثقافتی سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں گی ، جس میں دیویانگجن فنکاروں اور معروف پیشہ ور افراد کی  کارکردگی بھی شامل ہے۔ میلے میں آنے والے لوگ ملک کے مختلف علاقوں سے اپنے پسندیدہ کھانوں سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002D79Y.jpg

یہ پی ڈبلیو ڈی / دیویانگجن کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کی سمت ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی ایک منفرد پہل ہے۔ دیویا کلا میلہ دیویانگجن تعمیرات عامہ(پی ڈبلیو ڈی)کی مصنوعات اور ہنر کی مارکیٹنگ اور نمائش کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم  فراہم کرتا ہے۔ یہ دیویا کلا میلہ، ناگپور 2022  میں شروع کئے گئےمیلے کی سیریز کا 13 واں میلہ ہے (i) جو  دہلی میں، 2-6 دسمبر 2022، (ii) ممبئی میں ، 16 سے 25 فروری 2023، (iii) بھوپال میں، 12 سے 21 مارچ 2023، (iv) گوہاٹی میں، 11 تا 17 مئی 2023 (v) اندورمیں، 17 تا 23 جون 2023 (vi) جے پورمیں، 29 جون تا 5 جولائی 2023 (vii) وارانسی میں، 15 تا 24 ستمبر 2023 (viii) سکندرآباد میں 23 اکتوبر 2023 (ix) بنگلورو، کرناٹک میں، 27 اکتوبر تا 5 نومبر 2023 (x) چنئی، ،تمل ناڈو،میں 17 تا 26 نومبر 2023 (xi) پٹنہ میں، 8-17 دسمبر 2023 (xii) سورت میں، 29 دسمبر 2023 تا 7 جنوری 2024 منعقد کیا گیا اور اب یہ میلہ ناگپور میں منعقد کیا گیا ہے۔

محکمہ کے پاس دیویانگ افراد کو بااختیار بنانے کے تصور کو فروغ دینے کے بہترین منصوبے ہیں، جس کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر میں ‘دیویا کلا میلہ’ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

*************

ش ح۔ ش م ۔م ش

(U-3600)



(Release ID: 1996155) Visitor Counter : 79


Read this release in: Hindi , English