مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور شہری نظم و نسق کو مضبوط بنانے کے لیے 2014 سے تبدیلی  لانے والی  سفارشات کی گئیں : ہردیپ ایس پوری


شہری ترقی میں سرمایہ کاری میں 14-2004 کے مقابلے میں زبردست اضافہ دیکھا گیا: ہردیپ ایس پوری

ملک بھر میں میٹرو سسٹم میں روز مرہ کے مسافروں کی تعداد 1 کروڑ  عبور کرجانے کی حصولیابی حاصل کی : ہردیپ ایس پوری

Posted On: 12 JAN 2024 4:13PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج کہا، "2023 ہندوستان میں شہری حکمرانی کے لیے ایک غیر معمولی سال تھا۔" جناب پوری نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2014 کے بعد سے حکومت نے غریبوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے شہری بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے اور شہری نظم و نسق کو مضبوط بنانے کے لیے تبدیلی لانے والے پروگرام سے متعلق سفارشات کی ہیں۔

وزیرموصوف نے کہا کہ اس سال ہماری سفارشات سے معاشرے کے مختلف طبقوں کو بہت فائدہ ہوا ہے - چاہے وہ سڑک پر دکاندار ہوں؛ غیر رسمی شہری مزدور؛ خواتین اور بچیاں ؛ کم آمدنی والے اور متوسط ​​آمدنی اور اوسط درجہ کی آمدنی والے خاندان ، نل کے پانی کے کنکشن، صاف صفائی اور دیگر بنیادی خدمات کیوں نہ ہوں۔

حالیہ برسوں میں شہری تبدیلی کے پیمانے  کی  وضاحت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ 2014  کے بعد سے اب تک شہری ترقی میں 18.07 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ 14-2004 کے مقابلے میں سرمایہ کاری میں یہ حیران کن طور پر 12 گنا اضافہ ہے۔ پی ایم اے وائی (یو) کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت 1.18 کروڑ مکانات کی منظوری دی گئی ہے، جو جے این این یو آر ایم اور آر اے وائی کے تحت پہلے کے 13.46 لاکھ مکانات سے تقریباً 9 گنا زیادہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S9N7.jpg

سال 2023 میں کامیابیوں کے بارے میں، وزیرموصوف نے قومی راجدھانی خطہ دہلی (این سی ٹی ڈی) قانون (خصوصی التزام)  دوسرا قانون ، 2011 کو 31 دسمبر 2026 تک توسیع دینے کا ذکر کیا، اس طرح کچھ جے جے بستیوں کو تعزیری کارروائی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا اور اصلاحات اور شمولیاتی اقدامات کے لیےمناسب وقت دیا گیا۔۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم سواندھی یوجنا کے تحت، ہم نے بہت زیادہ کامیابی حاصل کی ہے اور 50 لاکھ مستفیدین (موجودہ تعداد 58.89 لاکھ مستفیدین ہے) کے مشن کے ہدف کو عبور کیا ہے اور ہم نے "پردھان منتری آواس یوجنا - شہری (پی ایم اے وائی-یو) کے تحت 10،000 کروڑ روپئے سے  سے زیادہ کے بھی ہدف کو عبور کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سال تقریباً 12 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل کی ہے (ہر ماہ اوسطاً 1 لاکھ گھروں کی ڈیلیوری)۔ سوچھ بھارت مشن – شہری 2.0 کے تحت، انہوں نے کہا، ہم نے 879 لاکھ میٹرک ٹن کچرے کو ٹھکانے لگایا، 336 کوڑا کرکٹ کے میدانوں کو صاف کیا، اور 3,708 ایکڑ اراضی کو دوبارہ حاصل کیا۔ گوبردھن یوجنا کے تحت، نامیاتی فضلہ سے مؤثر وسائل کی بازیافت کے لیے 68 سے زیادہ سی بی جی پلانٹس کو منظوری دی گئی۔

جناب پوری نے کہا کہ امرت مشن کے تحت ہم نے اس سال پانی کے نل کے کنکشن اور سیوریج کنکشن کا ہدف عبور کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا "اب 1.87 کروڑ پانی کے نل کے کنکشن ہیں (بنیادی ہدف: 1.39 کروڑ) اور 1.47 سیور کنکشن (بنیادی ہدف: 1.45 کروڑ) ہے" ۔

شہری نقل و حرکت کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی طرف سے کیے گئے کام کا ذکر کرتے ہوئے، جناب  پوری نے کہا کہ ملک بھر میں میٹرو سسٹم نے روزانہ 1 کروڑ مسافروں کا ہدف  عبور کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ دہلی میٹرو نے اگست 2023 میں یومیہ 72 لاکھ سے زیادہ سواریوں کی تعداد دیکھی۔ انہوں نے ہندوستان کی پہلی تیز ریل سروس نمو بھارت ٹرین کا بھی ذکر کیا جس کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 20 اکتوبر 2023 کو کیا تھا اور 16 اگست 2023 کو شروع کی گئی پی ایم-ای بس سیوا اسکیم کا مقصد 10،000 الیکٹرک بسیں چلا کر بس آپریشن میں اضافہ کرنا ہے۔

پیش رفت  پر ایک تقابلی نظر

مشن

31 دسمبر 2022 تک

31 دسمبر 2023 تک

اضافہ

پی ایم اے وائی

 

گھروں کی بنیاد رکھی گئی

107.30 لاکھ

113.53 لاکھ

6.23 لاکھ

گھر مکمل ہوئے

67.10 لاکھ

79.02 لاکھ

11.92 لاکھ

روزگار کے لئے افراد کے لئے پیداشدہ دن

727 کروڑ

864 کروڑ

137 کروڑ

اسٹیل کی کھپت

100 لاکھ میٹرک ٹن

120 لاکھ میٹرک ٹن

20 لاکھ میٹرک ٹن

سیمنٹ کی کھپت

443 لاکھ میٹرک ٹن

526 لاکھ میٹرک ٹن

83 لاکھ میٹرک ٹن

اے ایم آر یو ٹی

 

مکمل شدہ پروجیکٹس

  33,478 کروڑ

  43,573 کروڑ

  10,095 کروڑ

شروع کیے گئے پروجیکٹ ، کام مکمل ہوا۔

  67,437 کروڑ

  75,256 کروڑ

  7,819 کروڑ

پانی کے نل کا کنکشن

136.62 لاکھ

187.40 لاکھ

51 لاکھ

سیور کنکشن

103.40 لاکھ

147 لاکھ

43.6 لاکھ

ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹیں

97 لاکھ

99 لاکھ  

2 لاکھ

امرت 2.0

منظورشدہ پروجیکٹ

  94,955.12 کروڑ

  1,53,573.75 کروڑ

  58,618 کروڑ

پانی کے نل کنکشن جوڑے جائیں/مرمت

2.36 کروڑ

3.66 کروڑ

1.30 کروڑ

سیورج کنکشن جوڑا جائے گا/ مرمت

60 لاکھ

1.01 کروڑ

41 لاکھ

ٹھیکے دیئے گئے

0

  32,703 کروڑ

  32,703 کروڑ

آبی تقسیم کا نیٹ ورک بچھایا جائے گا / تبدیل کیا جائے گا

58,707 کے ایم ایس

1.02 لاکھ کے ایم ایس

43,550 کے ایم ایس

سیورنیوٹ ورک بچھایا جائے گا / تبدیل کیا جائے گا

15,498 کے ایم ایس

28,458 کے ایم ایس

12,960 کے ایم ایس

ڈبلیو ٹی پی صلاحیت کو جوڑا /فروغ دیا جائے گا

7,071 ایم ایل ڈی

9,701 ایم ایل ڈی

2,630 ایم ایل ڈی

ایس ٹی پی صلاحیت جوڑا / فروغ دیا جائے گا

2,158 ایم ایل ڈی

3,939 ایم ایل ڈی

1,781 ایم ایل ڈی

آبی ذرائع کی جدیدکاری

1,518

2,135

617

اسمارٹ شہر مشن

 

کل پروجیکٹ

7,744

8,010

266

مکمل ہوئے

   93,529  کروڑ روپئے کے 5,040 پروجیکٹ  

1.32 لاکھ روپئے کے 6627 پروجیکٹ

 

38.471 کروڑ روپئے کے 1587 پروجیکٹ

ایس بی ایم

 

کچرا پروسیسنگ

کل 1.52 لاکھ ٹی پی ڈی کا 74 فیصد

 

کل 1.57 لاکھ ٹی پی ڈی کا 77.19 فیصد

 

پی ایم سواندھی

 

منظور شدہ قرضہ جات  کی تعداد

45.03 لاکھ

81.14 لاکھ

36.11 لاکھ

تقسیم شدہ قرضہ جات  کی تعداد

38.75 لاکھ

76.62 لاکھ

37.87 لاکھ

تقسیم کئے گئے مجموعی قرضہ جات کی رقم

 4,548.99 کروڑ

  10,114 کروڑ

   5,565 کروڑ

سواندھی سے سمردھی

33.52 لاکھ

58.85 لاکھ

25.33 لاکھ

میٹرو ریل

 

کل آپریشن

830.8 کے ایم ایس

905.42 کے ایم ایس

74.62 کے ایم ایس

 

******

ش ح۔ ج ق ۔ م  ص

U-NO. 3552


(Release ID: 1995662)
Read this release in: English , Hindi