پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 JAN 2024 2:07PM by PIB Delhi
مورخہ 12 جنوری کو سوامی وویکا نند کے یوم پیدائش کی یاد میں نوجوانوں کے قومی دن کے طور پر ، ہر سال پورے ملک میں پوری شان و شوکت کے ساتھ منایا جاتا ہے ،جس کا اہتمام نوجوانوں کے امور کا محکمہ ، اپنی فیلڈ یونٹوں کے ذریعے کرتا ہے۔
اس سال نوجوانوں کا قومی دن منایا جائے گا جسے نوجوانوں کی امور کے محکمے کی نوجوانوں کے امور کی فیلڈ تنظیموں کی جانب سے متعدد سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر پورے ہندوستان کے اضلاع میں منایا جائے گا۔ پورے ملک میں مائی بھارت کے رضاکار، نہرو یووا کیندر، این ایس ایس یونٹس اور بہت سے تعلیمی اداروں کے تعاون سے، بھارت کے لیے رضاکارانہ سرگرمیاں انجام دینے کے لیے اپنی توانائیوں کو مربوط کریں گے۔ این وائی کے سے وابستہ یوتھ کلب بھی جشن میں اپنی متحرک توانائی لائیں گے اور حقیقتاً ایک جامع ماحول کو یقینی بنائیں گے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل مہاراشٹر کے شہر ناسک میں قومی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کریں گے اور قوم کے نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔ ملک کے 763 اضلاع میں، ضلعی سطح کے میگا پروگرام کا آغاز ،سوامی وویکانند کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ہوگا، جس کے بعد وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کی لائیو اسکریننگ ہوگی۔
’’ میرا بھارت – وکست بھارت @ 2047- نوجوانوں کے ذریعے، نوجوانوں کے لیے‘‘کے موضوع پر ضلعی سطح کے اعلانیہ مقابلوں کے فاتحین، اس تقریب کے دوران یوتھ ڈے کے موقع پر سوامی وویکانند کی زندگی اور پیغام سے متعلق خطاب کریں گے۔
اس کے علاوہ کل ملک کے بڑے شہروں اور 750 اضلاع کے ہیڈکوارٹرز میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ ان تقریبات کے لیے رضاکاروں کو میرا بھارت ڈیجیٹل پلیٹ فارم (https://mybharat.gov.in) کے ذریعے رجسٹر کیا جاتا ہے۔ تربیت یافتہ روڈ سیفٹی رضاکاروں کو مرکزی/ریاستی وزراء، مقامی ممبران پارلیمنٹ یا ایم ایل ایز کے ذریعہ جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جائے گا، جو کہ ایک جامع مہم کے ذریعے، کل کو محفوظ بنانے کے عزم کا اظہار کریں گے۔ ان رضاکاروں کو ٹریفک چوک پوائنٹس پر ٹریفک کو سنبھالنے میں مدد کے لیے تعینات کیا جائے گا اور سڑک کی حفاظت سے متعلق آگاہی کی سرگرمیاں بھی کی جائیں گی۔ مہم میں 88 ہزار سے زائد رضاکار حصہ لیں گے۔ بہت سے مقامات پر (تفصیل منسلک ہے)، رضاکار بچوں کے لیے کہانی سنانے کے اجلاس کے لیے آنگن واڑی مراکز کا دورہ بھی کریں گے؛ سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات کی ترسیل کریں گے۔
یووا اتسو کے فاتحین کے ساتھ ساتھ میزبان اداروں کی ٹیموں/ افراد کی شرکت کے ساتھ، ضلع کے متنوع ثقافتی ورثے اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے والا ایک ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا۔ شراکت دار وزارتیں اور ان کے ضلعی سطح کے دفاتر، ٹریفک بیداری، غذائیت اور خوراک، کے وی آئی سی اسٹارٹ اپس کی مصنوعات، پی ایم ای جی پی استفادہ کنندگان وغیرہ پر توجہ مرکوز کرنے والے میگا پروگرام کے ساتھ، کل مختلف نمائشوں/ سرگرمیوں/ اندراج/ بیداری مہم کے ساتھ اسٹالز لگائیں گے۔
تقریب کے ایک حصے کے طور پر اور کل کی مرکزی تقریب کے پیش خیمہ کے طور پر، آج مغربی بنگال میں، نہرو یووا کیندر (این وائی کے) مالدہ یونٹ کی طرف سے نیامت پور، مالدہ میں قومی روڈ سیفٹی بیداری پروگرام، انگریزی بازار کی فلباریہ سماج کلیان سوسائٹی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ، جہاں آگاہی لیکچرز کے ساتھ ساتھ علاقے کے نوجوانوں کے لیے روڈ سیفٹی کے اصولوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا، اس کے علاوہ روڈ ڈسپلن پر بھی بات کی گئی۔ اس کے علاوہ، این وائی کے، مالدہ یونٹ کے عہدیداروں نے رضاکاروں کے ساتھ آنگن واڑی مراکز کا دورہ کیا، جہاں کہانی سنانے اور دیگر سرگرمیاں ہوتی تھیں۔ پنڈال میں کسی آفت یا حادثے کی صورت میں پہلے جواب دہندگان کے طور پر نوجوانوں کے لیے ایک تربیتی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اسی طرح کے پروگرام مغربی بنگال میں بنکورا، باراسات، باروئی پور، بیر بھوم، بردوان، کوچ بہار، دکشن دیناج پور، دارجلنگ، ڈائمنڈ ہاربر، درگاپور، ہگلی، ہاوڑہ، جلپائی گوڑی، کولکتہ (شمالی اور جنوبی)، مدنا پور، مرشد آباد، نادیہ، پرولیا، رگھوناتھ پور، تملوک، اتر دیناج پور، علی پوردوار، جھارگرام اور کلمپونگ میں قومی یوتھ دن منانے کے ساتھ ساتھ سوامی وویکانند کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کے موقع پر میں منعقد کیے جانے والے ہیں۔
اس سال نوجوانوں کا قومی دن 2024 ، ایک جشن سے کہیں زیادہ تقریبی ہونے کا وعدہ کرتا ہے۔ یہ ان کے خیالات کے پھلنے پھولنے کا ایک پلیٹ فارم اور ان کے لیے ہماری قوم کو ایک روشن، بہتر، وکست بھارت @ 2047 کی طرف لے جانے کا ایک پلیٹ فارم بننے جا رہا ہے۔
********
(ش ح ۔اع۔ ر ا)
U.No.3522