وزارت اطلاعات ونشریات
وکست بھارت سنکلپ یاترا جن بھاگیداری کی علامت بن گئی ہے: وزیر اعظم ہند کے پرنسپل سکریٹری
’’اب تک 9 کروڑ لوگوں نے وکست بھارت سنکلپ یاترا میں حصہ لیا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ سے زیادہ لوگ سنکلپ یاترا میں شامل ہو رہے ہیں‘‘
’’سنکلپ یاترا وکست بھارت @ 2047 کے مقصد کے حصول کے تعلق سے لوگوں میں اعتماد پیدا کرے گی‘‘
Posted On:
04 JAN 2024 6:52PM by PIB Delhi
وزیر اعظم ہند کے پرنسپل سکریٹری جناب پی کے مشرا نے آج ممبئی میں گورےگاؤں ایسٹ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) انفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن (آئی ای سی) پروگرام میں شرکت کی ۔ پروگرام کے دوران، جناب مشرا نے چند مستفیدین سے بات چیت کی اور انہیں مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان کے کارڈ پیش کیے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مشرا نے کہا کہ وزیر اعظم نے خود آٹھ بار وی بی ایس وائی میں شرکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وی بی ایس وائی کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ترقیاتی کام ’تکمیل کے نظریہ کے ساتھ ‘ کے ساتھ کئے جائیں اور اسکیموں کے فائدے تمام اہل استفادہ کنندگان تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں کو ابھی تک سرکاری اسکیموں کا فائدہ نہیں ملا ہے جس کے وہ اہل ہیں انہیں بھی جلد مل جائے گا۔ جناب پی کے مشرا نے کہا کہ مزید برآں، مختلف مقامات پر مہم کے دوران استفادہ کنندگان نے جو تجربات بیان کئے ہیں ،وہ ان اہل لوگوں تک پہنچیں گے جنہوں نے ابھی تک اسکیموں کے لیے درخواست نہیں دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وی بی ایس وائی کا مقصد لوگوں میں حکومت کے کاموں اور اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام استفادہ کنندگان سے زمینی سطح پر رائے حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری جناب پی کے مشرا نے کہا کہ ہر ہندوستانی کو 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا عہد کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک (وکست بھارت) بنانے کا وژن ہے اور نہ صرف سرکاری ملازمین بلکہ تمام شہری اس کام میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنکلپ یاترا لوگوں میں اس مقصد کو حاصل کرنے کے بارے میں اعتماد پیدا کرے گی۔ جناب مشرا نے کہا کہ ، لوگوں کو یہ معلوم ہو رہا ہے کہ کتنے کام مکمل ہو چکے ہیں اور مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مزید کیا کرنا باقی ہے۔
پی ایم او کے پرنسپل سکریٹری جناب پی کے مشرا نے مزید کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا جن بھاگیداری کی علامت بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن بھاگیداری یا عوام کی شراکت نے ماضی میں ملک کو بڑے اہداف حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔ سوچھ بھارت اور ہر گھر ترنگا جیسی مہمات اور کووڈ-19 کے بندوبست کو تمام شہریوں کی شرکت اور تعاون کی وجہ سے کامیابی ملی۔
اب تک، 9 کروڑ لوگوں نے وکست بھارت سنکلپ یاترا میں حصہ لیا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ سے زیادہ لوگ سنکلپ یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وی بی ایس وائی آج تک 1.5 لاکھ سے زیادہ پنچایتوں اور میونسپل علاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ ملک کے مختلف مقامات پر وی بی ایس وائی مہم کے دوران لگائے گئے ہیلتھ کیمپوں کے ذریعے تقریباً 2 کروڑ استفادہ کنندگان نے ہیلتھ کارڈ حاصل کیے ہیں۔ بہت سے نوجوانوں نے وی بی ایس وائی مہم کے ذریعے ’مائی بھارت‘آن لائن یوتھ لیڈرشپ اور سوشل اینگیجمنٹ پلیٹ فارم میں رجسٹریشن کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وی بی ایس وائی اپنے مقصد کو پورا کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔
انہوں نے استفادہ کنندگان کے تجربات سن کر خوشی کا اظہار کیا کہ کس طرح سرکاری اسکیموں سے ان کی زندگیوں میں تبدیلی آئی ہے۔ جناب مشرا نے کہا "جب ایک عام آدمی اپنی زندگی میں آنے والی اچھی تبدیلیوں کے بارے میں بات کرتا ہے، تو ہر ایک کو لگتا ہے کہ زندگی بہتر ہو سکتی ہے"۔ پروگرام 'میری کہانی، میری زبانی' کے حصے میں، کچھ استفادہ کنندگان نے اپنے تجربات بیان کیے کہ کس طرح پی ایم مدرا یوجنا، پی ایم سواندھی، پی ایم ایف ایم ای، آیوشمان بھارت اور دیگر اسکیموں سے ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔ جناب مشرا نے کہا کہ انہیں ممبئی کے مختلف حصوں میں وی بی ایس وائی میں بڑی تعداد میں عوام کی پرجوش شرکت کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے، اور یہ بھی کہ مہاراشٹر کے لوگ پوری ریاست میں وی بی ایس وائی میں بڑے پیمانے پر حصہ لے رہے ہیں۔
جناب مشرا نے مزید کہا کہ ملک کی مجموعی ترقی کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔ ماضی میں، دیہی علاقوں میں ترقی پر زیادہ توجہ دی جاتی تھی، انہوں نے کہا کہ اب شہری علاقوں میں تمام حلقوں اور طبقات کی ترقی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ حکومت شہری متوسط طبقے، غریبوں، مہاجروں، خواتین، نوجوانوں اور چھوٹے تاجروں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ شہری زندگی کے مسائل کی نشاندہی اور ان پر کام کیا جا رہا ہے۔ شہری علاقوں میں وی بی ایس وائی کے دوران، اہل استفادہ کنندگان سے درخواست وصول کرنے کے لیےپی ایم سوندھی پر خصوصی کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔
جناب پی کے مشرا نے گورےگاؤں ایسٹ میں وی بی ایس وائی آئی ای سی پروگرام میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکیموں کے لئے بیداری مہم کافی منظم ہے اور اس کے لئے مقامی وزراء، برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کمشنر، سینئر عہدیداروں، منتظمین اور علاقے کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر موجود معززین میں مہاراشٹر حکومت کے ہنرمندی، روزگار، انترپرینیورشپ اور اختراع کے وزیر جناب منگل پربھات لودھا، بی ایم سی کمشنر جناب اقبال سنگھ چاہل اور دیگر شامل تھے۔
************
ش ح۔ ف ا ۔ م ص
(U: 3485 )
(Release ID: 1995102)
Visitor Counter : 102