بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے آئی ایم سی ڈی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ سگنیٹ ایکسی پیئنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ میں بقیہ 30 فیصد مساوی سرمایہ حصص کی حصولیابی کی منظوری دی

Posted On: 09 JAN 2024 7:21PM by PIB Delhi

بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے آئی ایم سی ڈی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ سگنیٹ ایکسی پیئنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ میں بقیہ 30 فیصد مساوی سرمایہ حصص کی حصولیابی کی منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ مجموعہ آئی ایم سی ڈی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (حاصل کرنے والا)  کے ذریعہ کال آپشن کا استعمال کرکے سگنیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ (ہدف) میں بقیہ 30 فیصد کے بقدر مساوی سرمایہ حصص کی حصولیابی سے متعلق ہے۔

سرمایہ حصص حاصل کرنے والا ادارہ آئی ایم سی ڈی این وی کا بالواسطہ مکمل زیر ملکیت ماتحت ادارہ ہے اور یہ ممبئی، بھارت میں قائم ہے۔  آئی ایم سی ڈی این وی ایک ڈچ ادارہ ہے اور مختلف دائرہ اختیار میں اس کی موجودگی ہے۔ حاصل کنندہ ادارہ مندرجہ ذیل مصنوعات زمرے کے ذریعے بھارتی منڈی میں خوراک اور فارما اجزاء سمیت خاص کیمیاوی اشیاء کی فروخت، مارکیٹنگ اور تقسیم میں مصروف ہے، اس زمرے میں : (1)فارماسیوٹیکل ایکسپئنٹس؛ (2) خوراک اور تغذیائی عناصر اور ادویاتی اجزاء؛ (3) کوٹنگ اور کنسٹرکشن کیمیکلز؛ (4) ایدوانسڈ مٹریئلس (پلاسٹک اجزاء اور مرکبات)؛ (5) چکنا کرنے والے مادے اور ایندھن کیمیکلز اور دیگر اجزاء (6) ٹیکسٹائل کیمیکلز اور دیگر اجزاء؛ اور (7)خوبصورتی اور ذاتی نگہداشت کے اجزاء ، جیسی چیزیں شامل ہیں۔

ہدف، مشترکہ طور پر آئی ایم سی ڈی اور اس کے پروموٹرز کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ فی الحال، حاصل کنندہ ادارہ اور پروموٹرز کے پاس بالترتیب ہدف کے مساوی سرمایہ حصص کا 70فیصد  اور 30فیصد  حصہ ہے۔ برصغیر ہند اور افریقہ میں برآمدات کے ذریعہ کم سے کم فروخت کے علاوہ ہدف کی بھارت سے باہر کوئی موجودگی نہیں ہے۔ ٹارگٹ فارماسیوٹیکل، نیوٹراسیوٹیکل، بائیوٹیک، خوراک، اے پی آئی مصنوعات ، اور فارماسیوٹیکل فارمولیشن کے لیے دیگر متعلقہ مصنوعات کی فروخت، مارکیٹنگ، تقسیم، درآمدات، یا برآمد ات کے کاروبار میں مصروف ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم جلد جاری کیا جائے گا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3431



(Release ID: 1994656) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Hindi