وزارت خزانہ

نیلامی فروخت (باز اجرائی) برائے  (i)  7.37 فیصد جی ایس 2028، (ii) 7.18 فیصد جی ایس 2033  اور (iii) 7.30 فیصد جی ایس 2053

Posted On: 08 JAN 2024 8:02PM by PIB Delhi

 حکومت ہند (جی او آئی) نے یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے،  (i) 7,000 کروڑ روپے (نومینل) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے (7.37 فیصد سرکاری سیکورٹی 2028) کی فروخت (باز اجرائی) ، (ii) 7.18 فیصد سرکاری سیکورٹی 2033 کو 16،000 کروڑ روپے (نومینل) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے یکساں قیمت کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے فروخت اور (iii) 10,000 کروڑ روپے (نومینل) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے  7.30 فیصد سرکاری سیکورٹی 2053 ایک سے زیادہ قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت کی بنیاد پر نیلامی کے ذریعے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کے پاس مذکورہ بالا ہر سیکورٹی کے بدلے 2000 کروڑ روپے تک کی اضافی سبسکرپشن برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ نیلامی 12 جنوری 2024 (جمعہ) کو ریزرو بینک آف فانڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ انجام دی جائے گی۔

سرکاری سیکورٹیز کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کی اسکیم کے مطابق سیکورٹیز کی فروخت کی نوٹیفائیڈ رقم کا 5 فیصد تک اہل افراد اور اداروں کو الاٹ کیا جائے گا۔

نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں 12 جنوری 2024 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سلوشن (ای-کوبر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی جائیں گی۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح 10:30 بجے سے 11:00 بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں گی۔اور مسابقتی بولیاں صبح 10:30 بجے سے 11:30 بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں گی۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 12 جنوری 2024 (جمعہ) کو کیا جائے گا ۔ کامیاب بولی دہندگان کی جانب سے ادائیگی 15 جنوری 2024 (پیر) کو کی جائے گی۔

سیکورٹیز ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے مرکزی حکومت کی سیکورٹیز میں حسبِ لین دین اجرا  سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق  ٹریڈنگ کے لیے اہل ہوگا جو سرکلر نمبر آر بی آئی/ 2018-19/25 مجریہ 24 جولائی، 2018 ، جس میں وقتاً فوقتا ً رمیم کی گئی ہے، کے مطابق ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 3398



(Release ID: 1994345) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi