وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

فضائیہ کے سربراہ نے ڈی جی این سی سی آر ڈی سی کیمپ 2024 کا دورہ کیا

Posted On: 08 JAN 2024 6:18PM by PIB Delhi

فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل وی آر چودھری، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایم، اے ڈی سی، چیف آف دی ایئر اسٹاف (سی اے ایس) نے آج دہلی کینٹ میں این سی سی یوم جمہوریہ (آر ڈی) کیمپ 2024 کا دورہ کیا۔ان کی آمد پر، فضائیہ کے سربراہ کا استقبال ڈی جی این سی سی، لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے کیا۔

فضائیہ کے سربراہ نے این سی سی کے بری، بحری اور فضائیہ کے دستوں کے ونگز کے کیڈٹس کی جانب سے پیش کیے گئے 'گارڈ آف آنر' کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد این ای آر (نارتھ ایسٹ ریجن) کے کیڈٹس نے شاندار بینڈ کا مظاہرہ کیا۔ سی اے ایس نے 'فلیگ ایریا' کا معائنہ کیا، جسے این سی سی کے تمام 17 ڈائریکٹوریٹ کے کیڈٹس نے بڑی محنت سے تیار کیا تھا، جس میں سماجی بیداری کے مختلف موضوعات کو دکھایا گیا تھا۔ کیڈٹس نے اپنے اپنے ماڈلز کی مختصر تفصیل فراہم کی۔

سی اے ایس نے ہال آف فیم کا بھی دورہ کیا، جو این سی سی کے شاندار 75 سالوں کا ایک بھرپور نظارہ پیش کرتا ہے۔ بعد ازاں، ائیر چیف مارشل نے دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ این سی سی آڈیٹوریم میں باصلاحیت کیڈٹس کی جانب سے شاندار ثقافتی پروگرام کا مشاہدہ کیا۔ مختلف ڈائریکٹوریٹ کے کیڈٹس نے ڈانس اور گانوں کے ذریعے اپنی ثقافت پیش کی۔

بعد ازاں، کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے، ائیر چیف مارشل نے کیڈٹس کو ان کے شاندار ٹرن آؤٹ، سمارٹ بیئرنگ اور شاندار مشقوں پر سراہا۔ انہوں نے باوقار آر ڈی کیمپ کے لیے منتخب ہونے پر موجود تمام کیڈٹس کو مبارکباد دی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح ہمارا تنوع ہماری طاقت ہے اور ہم کس طرح مل کر عظمت حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کس طرح این سی سی نے نظم و ضبط، قیادت، دوستی، ٹیم اسپرٹ، ایڈونچر اور قومی یکجہتی کی خصوصیات کو ابھار کر لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

قیادت پر بات کرتے ہوئے سی اے ایس نے بتایا کہ یہ اپنی کارکردگی کے ذریعے دوسروں کو متاثر کرنے، اسپرٹ-ڈی-کور کو فروغ دینے اور آپ کے ماتحت افراد کی دیکھ بھال کے بارے میں ہے۔ انہوں نے کیڈٹس کی بے لوثی کے جذبے کو بھی سراہا۔

انہوں نے 'اتحاد اور نظم و ضبط' کی اہمیت پر زور دیا، این سی سی کا نصب العین، اور کس طرح مسلح افواج میں شمولیت انہیں زندگی میں ان خصوصیات کو ابھارنے کا بہترین موقع فراہم کر سکتی ہے۔

****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3392


(Release ID: 1994315) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi