وزارت دفاع
شمالی بحیرۂ عرب میں ایم وی لیلا نارفاک کا اغوا کرنے کی کوشش پر بھارتی بحریہ کا فوری ردعمل
Posted On:
05 JAN 2024 9:30PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ نے لائبیریا کے پرچم والے بلک کیریئر ایم وی لیلا نورفاک کے اغوا کے واقعے کا فوری طور پر جواب دیا ، جس میں مناسب طاقت کے احربی آلات(جہاز اور ہوائی جہاز دونوں) تعینات تھے،اور قزاقوں کے حملے کاجارحانہ مقابلہ کرنے کے لئے تیار تھا۔
آئی این ایس چنئی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر 15 بجکر 15 منٹ پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ ایم کیو 9 بی (سی گارجین)، پی 8 آئی اور انٹی گرل ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ایم وی لیلا نارفاک کی مسلسل فضائی نگرانی کی گئی۔ اس کے بعد، بھارتی بحریہ کے میرین کمانڈوز ایم وی لیلا نورفولک پر سوار ہوئے اور بالائی ڈیک، مشینری کے کمروں اور رہائشی مقامات کی پوری طرح سے جانچ کی۔ ٹیم کو جہاز پر کوئی قزاق نہیں ملا۔ بھارتی بحریہ کے ہوائی جہاز کی طرف سے جہاز کو زبردست وارننگ اورغالباً آئی این جنگی جہاز کی طرف کی مداخلت نے قزاقوں کو رات کے اوقات میں فرار ہونے پر مجبور کردیا۔
ایم وی لیلا نورفاک کے تمام 21 افراد کے عملے کو بچا لیا گیا ہے اور وہ اب محفوظ ہیں۔ بھارتی بحریہ کا دستہ علاقے میں مشتبہ جہازوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اس وقت ایم وی کا عملہ آگے بڑھنے، بجلی کی سپلائی اور اسٹیئرنگ گیئر کو بحال کرنے میں مصروف ہے۔ اس کے بعد، ایم وی لیلا نورفاک بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز کی نگرانی میں اپنی منزل کی طرف سفر دوبارہ شروع کرے گا۔

*********
س ح، ن ر (06.01.2024)
U. No. 3331
(Release ID: 1993779)
Visitor Counter : 106