سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

بریل کے عالمی دن کے موقع پر قومی اداروں اور ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے مجموعی علاقائی مراکز کے زیر اہتمام بریل رسم الخط کے حوالے سے عوامی بیداری کے پروگرام

Posted On: 05 JAN 2024 6:35PM by PIB Delhi

4 جنوری کو، بین الاقوامی بریل ڈے کے موقع پر، معذور افراد کو با اختیار بنانے کے محکمے کے تحت مختلف قومی اداروں اور جامع علاقائی مراکز نے بریل خواندگی پر توجہ مرکوز کرنے والے وسیع بیداری پروگراموں کا انعقاد کیا۔

 

 

بین الاقوامی بریل ڈے کے موقع پر، معذور افراد کو با اختیار بنانے کے محکمے نے متعدد قومی اداروں، جامع علاقائی مراکز (سی آر سی) اور مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر 4 جنوری کو متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا۔ ان اقدامات کا مقصد بصارت سے محروم اور معذور افراد کی صلاحیتوں کو بڑھانا، خود انحصاری کو فروغ دینا ہے۔

 

 

چنئی میں، ایک سے زیادہ معذوری والے افراد کو با اختیار بنانے کے قومی ادارے (این آئی ای پی ایم ڈی) نے بین الاقوامی بریل ڈے کے موقع پر اڈیار کے سینٹ لوئس اسکول میں نعرے بازی کے مقابلوں، پوسٹر مقابلوں اور مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا۔

 

 

اس کے ساتھ ہی حیدرآباد میں، این آئی ای پی ایم ڈی نے بریل کے بارے میں عوامی بیداری بڑھانے کے لیے کئی پروگراموں کا انعقاد کیا۔ ایک حساس پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جہاں کئی افراد نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر بغیر بینائی کے نقل و حرکت کا تجربہ کیا، جس میں بصارت سے محروم افراد کے تئیں ہمدردی اور سمجھ بوجھ پر زور دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، بریل خواندگی کو فروغ دینے سے متعلق ایک آن لائن قومی ویبینار نے ملک بھر سے تقریباً 150 شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

 

 

کولکاتہ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار لوکو موٹر ڈس ایبلٹیز (این آئی ایل ڈی) نے بصارت سے محروم افراد کے لیے بریل لکھنے اور پڑھنے کے مقابلوں کا انعقاد کیا۔

کانپور میں، مصنوعی اعضا مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او) اور وزیر اعظم کے معذور امدادی مراکز نے اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت ’سگمیا‘ چھڑی اور بریل کٹس جیسے دیسی امدادی آلات تقسیم کیے۔

اس کے علاوہ، سی آر سی گورکھپور نے شمولیت اور تنوع کے ذریعے با اختیار بنانے پر ایک دن بھر کے بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ سی آر سی انڈمان اور نیکوبار جزائر نے بریل ڈے پر ایک متحد انگریزی بریل گریڈ 1 ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ سی آر سی لکھنؤ نے انگریزی بریل خواندگی، لکھنے اور پڑھنے سے متعلق بیداری پر توجہ مرکوز کرنے والے ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔

 

 

آخر میں، سی آر سی سری نگر نے بریل کی تعلیم، موافقت اور حرکیات پر بات چیت کے ساتھ بین الاقوامی بریل ڈے کا جشن منایا۔ پروگرام کے دوران آر آر سی اے ایل آئی ایم سی او سری نگر کے تعاون سے اسمارٹ فون اور سفید چھڑیاں تقسیم کی گئیں۔

یہ اقدامات اجتماعی طور پر بریل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے، خواندگی کو فروغ دینے، اور بصارت سے محروم افراد کو ملک بھر میں با اختیار بنانے میں معاون ہیں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

05-01-2024

U: 3318



(Release ID: 1993626) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi