وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر  جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ 2024 کا باضابطہ افتتاح کیا


این سی سی کیڈٹس ملک کے نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں: نائب صدر

 ‘‘این سی سی کے اندر خواتین کے حامی تبدیلی اثر انداز ہو رہی ہے’’

Posted On: 05 JAN 2024 5:35PM by PIB Delhi

نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھڑنے نوجوانوں کی قوت کو مثبت توانائی  میں تبدیل کرکے نوجوانوں کی ترقی اور ملک کی ترقی کے ایک نئے دور کی شروعات کے لیے این سی سی کی ستائش کی ۔   این سی سی کیڈٹس کو بھارت کی ترقی میں اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ وہ ملک کے نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں  ۔  

آج نئی دلی میں این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ 2024 کے افتتاح کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب  دھنکھڑنے این سی سی کیڈٹ کے طور پر اپنے  ماضی کو یاد کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ‘‘کیڈٹس کا جذبہ لازوال اور  کبھی نہ ختم ہونے والا ہے’’ ۔  

کیڈٹس سے وقار کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتے ہوئے، انہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ہمارے ہندوستان کو 2047 تک ایک حقیقی ترقی یافتہ ملک اور عالمی رہنما بنانے کے لیے جوش و جذبے، بہادری اور لگن کے ساتھ کام کریں  ۔   انہوں نے کیڈٹس سے کہا کہ نظم و ضبط اور حب الوطنی کی خوبیاں  سب کے دلوں میں زندہ رہنی چاہئیں، یہ سب سے بڑا خراج عقیدت ہے جو ہم اپنے مادر وطن کو دے سکتے ہیں  ۔  

پچھلے سال این سی سی کیڈٹس کو دیے گئے مشوروں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ، جناب  دھنکھڑ نے کہا کہ سوچھ بھارت ابھیان، ڈیجیٹل لین دین، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اور ماحولیات میں تعاون اور ان کی نمایاں شمولیت کو دیکھ کر انہیں نہایت خوشی ہوئی ہے   ۔   انہوں نے کہا، ‘‘این سی سی قومی بیداری مہم کے سفیر کے طور پر آپ کی بنیادی ترقی کو یقینی بناتا ہےاور ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی بنیادوں پر انضمام کو فروغ  بھی دیتا ہے  ۔  ’’

این سی سی میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شراکت داری  کی ستائش کرتے ہوئے جناب  دھنکھڑنے کہا کہ خواتین کیڈٹس اس یوم جمہوریہ پر دو خصوصی دستوں ، دو خواتین بینڈ کے ساتھ ڈیوٹی کے  فرائض انجام دیتے ہوئے  فخر کے ساتھ مارچ میں حصہ لیں گی  ۔  

این سی سی کیمپ کے افتتاح کے دوران نائب صدر جمہوریہ نے فلیگ کی جگہ کا بھی دورہ کیا، جہاں این سی سی کے مختلف ڈائریکٹوریٹ کے  جھانکیاں دکھائئی گئیں تھیں   ۔   اس کے بعد  جناب  دھنکھڑنے این سی سی کے ‘ہال آف فیم’  کا دورہ کیا اور کیڈٹس کی دلکش ثقافتی کارکردگی کا مشاہدہ کیا  ۔  

این سی سی کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ،  تینوں سروسز کے سینئر افسران، ملک بھر سے این سی سی کیڈٹس نے اس تقریب میں شرکت کی  ۔  

*************

ش ح     ۔      ش م     ۔     ت ح  

U-3311


(Release ID: 1993588) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi