وزارت دفاع
بھارت - متحدہ عرب امارات کی مشترکہ فوجی مشق ‘ ڈیزرٹ سائیکلون ’ کی راجستھان میں شروعات
Posted On:
02 JAN 2024 5:10PM by PIB Delhi
متحدہ عرب امارات کی زمینی افواج کا دستہ ، جو 45 اہل کاروں پر مشتمل ہے ، بھارت - متحدہ عرب امارات کی مشترکہ فوجی مشق ‘ ڈیزرٹ سائیکلون ’ کے پہلے ایڈیشن میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گیا ہے ۔ یہ مشق راجستھان کے مہاجن میں 2 سے 15 جنوری ، 2024 ء تک منعقد ہونے والی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے دستے کی نمائندگی زائد فرسٹ بریگیڈ کے دستے کر رہے ہیں۔ 45 اہلکاروں پر مشتمل بھارتی فوج کے دستے کی نمائندگی بنیادی طور پر میکانائزڈ انفنٹری رجمنٹ کی ایک بٹالین کر رہی ہے۔
مشق کا مقصد ، ذیلی روایتی آپریشنز میں باہمی تعاون کو بڑھانا ہے ، جس میں اقوام متحدہ کے چارٹر قیام امن آپریشنز کے باب VII کے تحت صحرائی/ نیم صحرائی خطوں میں بلٹ اَپ ایریا ( ایف آئی بی یو اے ) میں لڑائی شامل ہے۔ اس مشق سے امن قائم کرنے کی کارروائیوں کے دوران ، دونوں فریقوں کے درمیان تعاون اور باہمی تعاون میں اضافہ ہو گا ۔
‘ ڈیزرٹ سائیکلون ’ کے دوران کی جانے والی مشقوں میں مشترکہ نگرانی کے مرکز کا قیام، گھیرا بندی اور سرچ آپریشن، بلٹ اَپ ایریا پر تسلط اور ہیلی بورن آپریشنز شامل ہیں۔ یہ مشق باہمی تعاون کو فروغ دے گی اور دونوں فریقوں کے درمیان بہترین طریقوں کے اشتراک میں مدد فراہم کرے گی۔
‘ ڈیزرٹ سائیکلون ’ مشق بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستی اور اعتماد کے تعلق کو مزید مضبوط کرنے کی علامت ہے۔ مشق کا مقصد ،مشترکہ سیکورٹی مقاصد کو حاصل کرنا اور دو دوست ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
*************
( ش ح ۔ا گ ۔ ع ا (
U. No.3184
(Release ID: 1992443)
Visitor Counter : 135